نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    پاکستانی دیہاتوں میں یہ مسئلہ اب بہت کم ہے، پچیس تیس چالیس سال پہلے کافی تھا۔ انڈیا میں اب بھی ہے۔ وہاں کی حکومتیں باقاعدہ گھروں میں ٹائلٹ بنانے پر زور دے رہی ہیں۔ یہ فلم ایک جوڑے کی کہانی ہے، لڑکی جس گھر سے آئی تھی وہاں ٹائلٹ تھا لیکن سسرال میں اسے گھر میں ٹائلٹ نہ ہونے کے گھمبیر مسئلے کا...
  2. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    "اک پریم کتھا" بھی فلم کے نام کا حصہ ہے۔ فلم بہرحال ایک سماجی مسئلے پر ہے اور اچھی ہے!
  3. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

    مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ پاکستانی ٹیم "سیلفی شاہ" کو کیوں کھلاتی ہے؟
  4. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    یہ بالی وُڈ کی تازہ ترین سپر ہٹ فلم ہے۔ موضوع تو کچھ کچھ نام میں چھپا ہوا ہے، انڈیا میں ٹائلٹس کی کمی ایک بڑا سماجی مسئلہ ہے، اُسی پر ہے۔
  5. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

    کچھ چائے سگریٹ کا بندوبست کریں نقیبی صاحب تو ہم بھی 'پدھاریں'۔ :)
  6. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    میرا بھی کچھ یہی حال ہے، سارا ہفتہ فوجیوں کے 'مافق' گزرتا ہے، رات نو بجے تک سو جاتا ہوں، صبح پانچ بجے اُٹھ جاتا ہوں، اور دن تگ و دو میں گزر جاتا ہے، ویک اینڈ یا چھٹی والے دن سارے ارمان پورے کر لیتا ہوں۔ آخری فلم "ٹائلٹ۔ اک پریم کتھا" دیکھی۔
  7. محمد وارث

    بوتل

    میں بھی یہی سوچ رہا تھا، پر "صفائی کا کڑوا پانی" تو فریج میں رکھا جا سکتا ہے!
  8. محمد وارث

    بوتل

    یہ حشو میں شمار ہوگا، یعنی "صفائی کا"، ایسی صورت میں خالی تیزاب ہی لکھ دیں تو کافی ہے!
  9. محمد وارث

    بوتل

    چھوڑیں ساری باتیں، اوپر لکھ دیں "صفائی کا کڑوا پانی"۔ اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ :)
  10. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم

    خوش آمدید! اور شکریہ احباب کو بتانے کے لیے۔
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر عاقلے وقار ہمیں نکتہ یاد گیر باشد خدا صحیح و بود ماسوا غلط جوالا پرشاد وقار اے وقار گر تو عاقل ہے تو پھر یہی نکتہ یاد کر لے کہ صرف خدا ہی صحیح ہے اور اس کے سوا جو کچھ بھی ہے وہ غلط ہے۔
  12. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ضعف آتا ہے، دل کو تھام تو لو بولیو مت، مگر سلام تو لو انشاء اللہ خان انشاء
  13. محمد وارث

    گل فروش

    چائلڈ لیبر ایک ظلم ہے جسے ختم ہونا چاہیئے۔ جب بھی کسی چھوٹے سے بچے کو محنت مزدوری مشقت کرتے دیکھتا ہوں تو اپنے بچوں کی شکلیں آنکھوں کے سامنے گھوم جاتی ہیں، دل سی پارہ ہو جاتا ہے!
  14. محمد وارث

    اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کا دورانیہ بڑھائیں۔

    کسی کو بھی نہیں، لیکن مجھے کچھ لوگ ضرور یاد کر لیتے ہیں وہ بھی دفتری اوقات میں اور دفتری معاملات میں۔ گھر میں اگر کبھی فون کی گھنٹی" کھڑک "جائے تو سب سے پہلے بیوی کے کان کھڑے ہوتے ہیں اور میرا ہارٹ ریٹ بڑھ جاتا ہے کہ ضرور کہیں کوئی ایمرجنسی ہے ورنہ مجھے کس نے فون کرنا تھا۔ :)
  15. محمد وارث

    حسن فطرت کلام کرتا ہے

    خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر اقبال
  16. محمد وارث

    اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کا دورانیہ بڑھائیں۔

    میرے موبائل کی بیٹری کچھ نہیں تو چار پانچ چھ دن تو نکال ہی جاتی ہے! آسان سا حل ہے، فون صرف فون کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔ :)
  17. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

    برصغیر یعنی، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش کے شائقینِ کرکٹ کچھ زیادہ ہی جذباتی واقعہ ہوئے ہیں۔ چاہے دس میچ مسلسل جیتیں لیکن ایک میچ کی ہار برداشت نہیں ہوتی!
Top