اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کا دورانیہ بڑھائیں۔

اکثر لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تاہم ان چند تدابیر پر عمل کر کے اس مشکل سے بچا جا سکتا ہے ۔
اسمارٹ فون میں انتہائی ضروری ایپلی کیشنز کے ساتھ بعض غیرضروری یا غیراہم ایسی ایپلی کیشنز بھی موجود ہوتی ہیں جو بہت کم استعمال میں آتی ہیں۔کچھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے موبائل فون کی بیٹری چارج کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے کچھ اہم تدابیر آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

1:ایپلی کیشنز کی فوری بندش:
سب سے پہلے موبائل فون کی سیٹنگ میں جا کر یہ دیکھ لیں کہ کون سی ایپلی کیشن زیادہ بیٹری صرف کرتی ہیں۔جو ایپلی کیشن زیادہ بیٹری استعمال کرتی ہو اسے کام کے بعد فوراً بند کردیا جائے جس سے بیٹری ضائع ہونے سے بچ سکتی ہے۔

2:لو پاور موڈ آپشن:
سیٹنگ میں موجود 'لو پاور موڈ آپشن آن رکھنا چاہئے، یہ 20 فیصد چارجنگ بچنے کی صورت میں فوراً آگاہی فراہم کرتا ہے۔یہ ان تمام ایپلی کیشنز کو روک دیتا ہے جو بیگ گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں یا آٹو ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں۔

3:موبائل آٹو لاک:
جتنی دیر تک فون کی اسکرین لائٹ جلتی رہتی ہے فون کی بیٹری کم ہوتی رہتی ہے تاہم ہمیشہ 'آٹو لاک کو آن رکھنا چاہئے تاکہ فون استعمال کرنے کے بعد خود ہی لاک ہوجائے جس سے بیٹری محفوظ رہ سکے۔آپ اپنی سہولت کے حساب سے 30 سیکنڈ، ایک منٹ، 2 منٹ یا اس سے زائد اسکرین لاک کا دورانیہ رکھ سکتا ہے۔

4:لوکیشن سروس کو بند رکھا جائے:
'لوکیشن سروس آپ کے لئے مددگار ہے لیکن اس سے فون کی بیٹری بھی تیزی سے خرچ ہوتی ہے اور لوکیشن سروس 'ان ایبل رہنے سے اگر آپ اسے استعمال نہیں بھی کر رہے ہیں تو بھی بیٹری خرچ ہوتی رہتی ہے۔اس لئے بیٹری کا دوانیہ زیادہ دیر تک بڑھانے کے لئے آپ اطمینان کر لیں کے آپ نے لوکیشن سروس کو بند کردیا ہے۔

4:آٹو برائٹنیس آن رکھیں:
اگر آپ نے موبائل اسکرین کی برائٹنیس بڑھا رکھی ہے تو یقیناً بیڑی تیزی سے ختم ہوگی اس لئے تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے موبائل 'آٹو برائٹنیس آپشن پر کردیں، اس کی مدد سے موبائل اسکرین کی روشنی موجودہ جگہ کے لحاظ سے فراہم ہوگی۔

5:وائی فائی اور ڈیٹا کنکشن ساتھ استعمال نا کیا جائے:
وائی فائی استعمال کرتے ہوئے یہ ضرور خیال کیا جائے کہ ڈیٹا انٹرنیٹ استعمال نا کیا جائے کیوں کہ دونوں کا ایک ساتھ استعمال بیڑی کو متاثر کرتا ہے۔

6:نیٹ ورک کنکشن نا ہونے کی صورت میں موبائل ایئر پلین موڈ پر رکھا جائے:
جب نیٹ ورک سروس موصول نہ ہورہی ہو تو اس صورت میں موبائل کو 'ایئر پلین موڈ پر لگا دیا جائے، کیوں کہ اس سے آپ موبائل کی بیٹری زیادہ وقت تک استعمال کرسکیں گے۔
آپ کی تھوڑی سی توجہ سے آپ اپنے موبائل کو دیرپا استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔
روزنامہ جنگ
 
آخری تدوین:
سب سے آسان حل
نیٹ بند کر دیا جائے۔ بیٹری بھی بچے گی اور وقت بھی۔
اور بندہ دفتر کا کام بھی بھرپور توجہ سے کرے گا :D
اس سے تو بہتر یہ ہے کہ آفس پہنچتے ہی موبائل ضبط کر لیا جائے۔بیٹری کے ساتھ بیلنس کی بھی بچت ہو اور گھر کی طرف سے بھی بے فکر ہو جائے ۔:p
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میرے موبائل کی بیٹری کچھ نہیں تو چار پانچ چھ دن تو نکال ہی جاتی ہے! آسان سا حل ہے، فون صرف فون کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کس کو کال کرتے ہیں؟ کال کرنے کا زمانہ تو کب کا ختم ہوا۔
کسی کو بھی نہیں، لیکن مجھے کچھ لوگ ضرور یاد کر لیتے ہیں وہ بھی دفتری اوقات میں اور دفتری معاملات میں۔ گھر میں اگر کبھی فون کی گھنٹی" کھڑک "جائے تو سب سے پہلے بیوی کے کان کھڑے ہوتے ہیں اور میرا ہارٹ ریٹ بڑھ جاتا ہے کہ ضرور کہیں کوئی ایمرجنسی ہے ورنہ مجھے کس نے فون کرنا تھا۔ :)
 
Top