نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کی تصویر

    چاند کو آپ نے "کاموں" کی زُلفِ دو تا میں خوب بند کیا۔ :) جہاں تک سرگوشی کی بات ہے تو کوئی عالم تھا کہ سرگوشی کی صورت میں سب حاضرینِ محفل کے کان کھڑے ہو جاتے تھے کہ کیا بات ہوئی اب صرف ایک "کلک" کی دوری ہوتی ہے سو سرگوشی کی بجائے سرِ محفل ہی یہ کہ میں نے خود کو کبھی نصف بہتر کی نگاہوں سے اوجھل...
  2. محمد وارث

    نمکین غزل (ہزل):لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے

    خوب ہے! :) اور ایک یہ بھی میرا بیٹا ہے اپنی ماں جیسا جو کہوں پڑھ کتاب، ہنستا ہے :)
  3. محمد وارث

    آج کی تصویر

    چاند نہیں جناب، ماسٹر پینٹ، ہر اچھے پینٹ اسٹور سے دستیاب! :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فلک بہ سنگدلی در کمیں نشستہ و من چو شیشہ بہرِ شکستن بہانہ می طلبم طالب آملی فلک (اپنی تمام تر) سنگ دلی کے ساتھ گھات لگائے بیٹھا ہے اور میں ٹوٹنے کے لیے شیشے کی طرح بس بہانہ ہی چاہتا ہوں۔
  5. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہو چکا روزِ اوّلیں ہی جگر جس کو جتنا خراب ہونا تھا جگر مراد آبادی
  6. محمد وارث

    آج کی تصویر

    جی، مجھے تو ہمیشہ سے ماسٹر پینٹس ہی پسند ہیں! :)
  7. محمد وارث

    مبارکباد فرحان محمد خان ہوئے ہزاری

    آپ کو مبارک ہو فرحان صاحب!
  8. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    "ڈاکٹر" عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبشر علی زیدی (سو لفظوں کی کہانی والے) کا ایک دلچسپ جملہ: "‏ایک سیاستدان (جو سیاستدان نہیں) کی پارٹی (جو پارٹی نہیں) میں ایک میڈیا گُروپ (جو میڈیا گُروپ نہیں) کے ڈاکٹر (جو ڈاکٹر نہیں) کی شمولیت۔"
  9. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورہ ہندوستان : 2017

    کوہلی صاحب کی اس دسمبر میں مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی متوقع ہے، دیکھتے ہیں شادی کے بعد کوہلی صاحب کی پرفارمنس پر کتنا بُرا اثر پڑتا ہے! :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مکن در عاشقی تعلیمِ خودداری مرا ناصح ز خوباں سرکشی وز میرزا مظہر جبیں سائی میرزا مظہر جانجاناں اے ناصح، عاشقی میں مجھے خودداری کی نصیحتیں مت کر کہ سرکشی کرنا محبوب لوگوں کا کام ہے اور عاجزی کرنا اور پیشانی رگڑنا میرزا مظہر کا۔
  11. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ بڑا عیب مجھ میں ہے اکبر دل میں جو آئے کہہ گزرتا ہوں اکبر الہٰ آبادی
  12. محمد وارث

    وکی پیڈیا کے بارے میں رائے

    وکی پیڈیا کی علمی و ادبی و تحقیقی حیثیت جو بھی ہے، دنیا کی بہت سی یونیورسٹیوں میں وکی کی تحقیق کو بطور حوالہ مستند نہیں مانا جاتا اور اسکی حوصلہ شکنی بھی کی جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود وکی پیڈیا کی 'معلوماتی' حیثیت مسلمہ ہے۔ چھوٹی موٹی، روز مرہ کی بے شمار معلومات، ہمیں یہیں سے ملتی ہیں۔ لہذا وکی...
  13. محمد وارث

    محفل میں پانچ سال!

    آپ کو محفل پر سات سال مبارک ہوں عثمان صاحب!
  14. محمد وارث

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    لڑکپن سبھی کا رنگین ہوتا ہے، اور لڑکپن سے جتنے دُور ہوتے جائیں اُس میں اُتنے ہی رنگ بھرتے جاتے ہیں اور وہ زیادہ رنگین دکھائی دیتا ہے۔
  15. محمد وارث

    کلامِ ضیاءؔ: غزل

    ڈاکٹر صاحب اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اور اسے صحیح کرنے کی بجائے آپ نے ساحر لدھیانوی کی ایک ایسی شاندار نظم "کوٹ" کر دی جس کا یہاں دُور دُور تک کوئی محل ہی نہیں۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ ایک شخص جس کی ظاہری صحت شاندار ہو، وہ ہر طرح سے فٹ نظر آ رہا ہو (جیسے آپ کی غزل) لیکن بحیثیت ڈاکٹر آپ یہ...
  16. محمد وارث

    ایک سال میں زیادہ کلین سوئپ شکست، ریکارڈ سری لنکا کے نام۔

    پس ثابت ہوا کہ پاکستان کی فتح پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں، سری لنکا کی ٹیم ہی نکمی ہے! :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر از شبنمِ عشق خاکِ آدم گِل شد شورے برخاست قدِ اُو حاصل شد سر نشترِ عشق بر رگِ روح رسید یک قطرۂ خوں چکید و نامش دل شد شبنمِ عشق سے آدم کی خاک گِل ہوئی (گوندھی گئی)، جوش و ذوق و شوق اُٹھا تو اُس کا قد مل گیا۔ عشق کے نشتر کی نوک جب روح کی رگ تک پہنچی تو ایک قطرۂ...
  18. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لُطفِ مے تجھ سے کیا کہوں زاہد ہائے کم بخت تُو نے پی ہی نہیں داغ
  19. محمد وارث

    آج کی تصویر

    ع- جانے کس جُرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں :)
Top