نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    ویسے فیس بُک پر زنانہ نام سے آنے والی زیادہ تر فرینڈ ریکویسٹ "فیک آئی ڈیز" سے ہوتی ہیں، اگر نہ بھی ہوں تو کم از کم میں ایسا سمجھ لیتا ہوں۔ :)
  2. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    گو اس جملے میں میرا ذکر کہیں نہیں تھا لیکن آپ کے "حُسنِ زن" کی داد بہرحال بنتی ہے! :)
  3. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    جب سے ایک نوجوان "غازی" ڈاکٹر ایک لڑکی کو فیس بُک فرینڈ ریکویسٹ بھجوانے کے جرم میں فارغ ہوا ہے مجھے تو لڑکیوں کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے۔ (ایک شادی شدہ "شہید" کا خدشہ)۔ :)
  4. محمد وارث

    تم جو کہو مناسب، تم جو بتاؤ سو ہو -راحیلؔ فاروق

    شکریہ جناب کلام اور ویڈیو ارسال فرمانے کے لیے۔ راحیل صاحب کی زیارت اور آواز سننے کا شرف ہمیں حاصل ہو چکا ہے، یہیں محفل پر ان کی تصاویر بھی دیکھی ہیں اور ان کا ایک مضمون بھی ان کی آواز میں سنا تھا۔ آج ان کو مشاعرہ پڑھتے ہوئے بھی دیکھ لیا۔ لیکن صحیح معنوں میں جس چیز کی زیارت کا شرف اس ویڈیو سے...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ فخرالدین عراقی گفتم: دلِ من، گفت: کہ خوں کردۂ ماست گفتم: جگرم، گفت: کہ آزردۂ ماست گفتم کہ بریز خونِ من، گفت: برو کازاد کسے بوَد کہ پروردۂ ماست میں نے کہا کہ میرا دل، اُس نے کہا کہ ہمارا خون کردہ ہے۔ میں نے کہا کہ میرا جگر، اُس نے کہا کہ ہمارا پریشان کیا ہوا ہے۔ میں نے کہا کہ اچھا...
  6. محمد وارث

    فارسی مترجم درکار

    شکریہ محترم ٹیگ کرنے کے لیے۔ اول تو مجھے فارسی آتی نہیں اور بالفرض آتی بھی ہوتی تو میں ایسا کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے لیے ایک شعر روزانہ ترجمہ کرنا ہی انتہائی دشوار کام ہے۔
  7. محمد وارث

    یہ سچ ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام طالب علم کی قابلیت کی بجائے اُس کے حافظے کا امتحان لیتا ہے لیکن...

    یہ سچ ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام طالب علم کی قابلیت کی بجائے اُس کے حافظے کا امتحان لیتا ہے لیکن اپنے بیس سالہ پروفیشنل تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ عملی زندگی میں اچھا حافظہ ایک ایسی نعمت ہے کہ جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے!
  8. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    آکسفوڑد ڈکشنری نے لفظ "جگاڑ" کو اپنے الفاظ میں شامل کر لیا ہے، کیا جگاڑ لگایا ہے بھیا۔ :)
  9. محمد وارث

    صاحب محل فن تعمیر کا شاہکار،محبت کی نشانی۔

    ٹھیک ہے نقیبی صاحب آپ اسے محبت کا شکرانہ ہی سمجھیے، میں تو اُسے "دشمنوں" سے نجات کا شکرانہ سمجھ رہا تھا! :)
  10. محمد وارث

    نمکین غزل (ہزل):لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے

    یہ چھوٹے نما بڑے بھائی نے ہدیہ بھیجا تھا یا بڑے نما چھوٹے بھائی نے یہاں سے کاپی پیسٹ کیا ہے! :)
  11. محمد وارث

    صاحب محل فن تعمیر کا شاہکار،محبت کی نشانی۔

    شکرانے کا مطلب شکرانہ ہی ہوتا ہے نقیبی صاحب قبلہ، کوئی شکرانے کے نفل پڑھتا ہے کچھ شکرانے کی مساجد بنا دیتے ہیں جسے لوگ محل بھی سمجھ لیتے ہیں موقع محل کے حساب سے۔ :)
  12. محمد وارث

    صاحب محل فن تعمیر کا شاہکار،محبت کی نشانی۔

    مجھے تو تاج محل بھی اور یہ محل بھی "شکرانے" کی یادگاریں لگتی ہیں۔ :)
  13. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    برقِ زمانہ دُور تھی لیکن مشعلِ خانہ دُور نہ تھی ہم تو ظہیر اپنے ہی گھر کی آگ میں جل کر خاک ہوئے ظہیر کاشمیری
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تہمتِ خانہ نشینی نہ پسندید بخویش ورنہ مجنوں گلہ از سختیِ زنجیر نداشت غنی کاشمیری اُس نے اپنے لیے خانہ نشیں ہونے کی تہمت قبول نہ کی (اور اس لیے زنجیریں توڑ کر صحرا کی طرف نکل گیا)، ورنہ مجنوں کو سختیِ زنجیر کا تو کوئی گلہ نہ تھا۔
  15. محمد وارث

    آج کی تصویر

    میرے خیال میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہونگے اور ان کی روک تھام کے لیے ہی یہ اشتہار دیا گیا ہے!
  16. محمد وارث

    آج کی تصویر

  17. محمد وارث

    دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ۔

    چائنہ مال کی کیا ہی بات ہے، بقول شخصے، چائنہ مال چلے تو چاند تک، نہ چلے تو شام تک! :)
  18. محمد وارث

    آج کی تصویر

    ویسے یہ آئیڈیا اچھا ہے کہ سرگوشی صرف وہی پڑھ سکے جس کے مراسلے کا اقتباس ہو! :)
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلِ ما خوں شود از غم اگر خونِ کسے ریزی کہ می دانیم اے بدخو ہمیں با ما کنی آخر قتیل لاہوری جب بھی تُو کسی کا خون بہاتا ہے تو ہمارا دل غم سے خون ہو جاتا ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اے بدخو ہمارے ساتھ بھی آخر تُو یہی کچھ کرے گا۔
  20. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے اقبال
Top