اوپر والی پوسٹ میں ڈاؤنلوڈ کے روابط پرانے تھے۔ میں نے انہیں ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ نئے روابط ذیل میں ہیں:
سی ایچ موڈ فورم کے لیے نئے سٹائل ڈاؤنلوڈ کریں
سی ایچ موڈ فورم کے لیے آئی ایم پورٹل ریڈی سٹائل ڈاؤنلوڈ کریں
عمران، میں کسی فری ہوسٹ پر انسٹالیشن میں مدد دینے سے قاصر ہوں۔ آپ کو چاہیے کہ پہلے اپنے لوکل ہوسٹ پر اس کی انسٹالیشن کا تجربہ کر لیں اور اس کے بعد اسے کسی ہوسٹ پر انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
السلام علیکم،
اس وقت ذیل کے روابط پر کچھ مباحث جاری ہیں:
- باعزت اسلامی قتل، پتھر مار مار کر انسانوں کا شکار
- حضرت مہدی کون؟
- ]::::: اسلام میں موسیقی اور گانے ::::: پہلا حصہ ::: شرعی حیثیت :::::
ان دھاگوں کو آج مقفل کر دیا جائے گا۔
والسلام
السلام علیکم،
میں موڈل کے اردو ترجمہ کے کام کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں، اور اس سلسلے میں میری گزارش ہے کہ جن دوستوں نے اس کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ کیا ہے وہ مجھے یہ ترجمہ شدہ فائلیں فراہم کر دیں تاکہ یہ کام ایک جگہ پر اکٹھا کیا جا سکے۔
والسلام
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے نوری نستعلیق پراجیکٹ بوجوہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ لیکن درپردہ میری اور محسن کی اس سلسلے میں بات ہوتی رہی ہے اور ہم اس پراجیکٹ کے سلسلے میں تجاویز کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔ جس مرحلے پر اس پراجیکٹ کا کام آ کر رکا ہے وہ ہے لک اپس جنریٹ کرنے کا۔ یہ کام توقع سے کچھ زیادہ...
السلام علیکم،
میں نے آرکیڈ سسٹم کو ایک مرتبہ پھر فعال کر دیا ہے۔ اب اس میں سکور بھی ٹھیک ہونے چاہییں۔ آج کل ہم فورم کی سپیڈ کو مانیٹر کر رہے ہیں اور ان موڈز کو غیر فعال کر دیتے ہیں جن پر ہمیں شبہ ہوتا ہے کہ ان سے فورم کی سپیڈ متاثر ہوتی ہے۔ آرکیڈ سسٹم کا استعمال بھی اسی صورت میں جاری رہے گا اگر...
ویلکم بیک منصور۔
مجھے بھی سرور اور سپر کا فرق معلوم ہے۔
میں صرف یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ آخر کونسی سی ایسی اپلیکیشن ہے جس کے لیے اتنا پاور فل ہارڈوئیر درکار ہے؟
اعجاز اختر صاحب، فونٹ کا نام بار بار بدلنے سے اسے استعمال کرنے والوں کو بہت دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کا نام ایک مرتبہ پہلے ہی تبدیل ہو چکا ہے۔ میرے خیال میں اب اسے ایسا ہی چلنے دیں۔
سکون، مجھے آپ کی مجبوری کا اچھی طرح سے علم ہے۔ جن لوگوں کو معلوم نہیں انہیں بھی بتا دیتا ہوں کہ سکون ایک بیہودہ سی فرقہ پرست فورم بھی چلاتے ہیں۔ ان جیسوں کا خیال ہوتا ہے کہ بس ہمارا عقیدہ خطرے میں ہے اور اپنے خیال میں اس کا دفاع کرنے نکل پڑتے ہیں اور نتیجہ ویسا ہی نکلتا ہے جیسا اس دھاگے میں ان...
میرے خیال میں اس موضوع شاید علمی انداز میں بات آگے بڑھانا ممکن نہیں رہا ہے۔ خاص طور پر جب جاہل قسم کے لوگ اپنی بات کا آغاز ہی دوسرے کو کافر اور واجب القتل قرار دے کر کریں۔ اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو اس تھریڈ کو مقفل کر دیا جائے گا۔ اور آئندہ اس قسم کے موضوعات شروع کرنے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
سکون، آپ کو آپ کا عقیدہ مبارک ہو۔ ہم یہاں صرف معلومات شئیر کرتے ہیں، کسی کا عقیدہ زبردستی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتے، ورنہ یہاں میں کچھ لوگوں کھلی چھوٹ دوں تو شاید آپ دوبارہ یہاں شکل دکھانے کے قابل بھی نہ رہیں۔ اور یہ ہماری اور تمہاری کتابیں کونسی ہوتی ہیں؟ میں تو قران پر یقین رکھتا ہوں، اس...
باذوق، میں فاروق بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں اور میں نے کبھی اس بات کو چھپانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی، لیکن یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ ہماری کوئی مجبوری ہے۔ فورم کا ڈسپلن سب کے لیے ایک جیسا ہے۔ اگر آپ یہ توقع رکھتے ہیں کہ منتظمین دوسروں کے پیغامات میں آپ سے منسوب باتوں کی تحقیق کرتے پھریں گے تو...
اس کا ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ فورم سے آٹومیٹک رجسٹریشن ختم کرکے اسے ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے مشروط کر دیا جائے، لیکن یہ معلوم نہیں کہ ایسا phpbb2 میں کرنا ممکن ہے یا نہیں۔