نتائج تلاش

  1. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    شکریہ مہوش بہن، میری معلومات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں حق کو حق سمجھنے اور اس کی اتباع کی توفیق عطا فرمائے اور باطل کو باطل سمجھنے اور اس سے اجتناب کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
  2. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    شکریہ مہوش بہن، دراصل میں پہلے ہی بہت تھکا ہوا ہوں، مزید تھکاوٹ کی فی الحال ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ :) ذرا میری معلومات کے لیے بتا دیں کہ مہدیت سے متعلقہ احادیث کے علاوہ اور کون سی احادیث ہیں جو متواتر ہیں؟
  3. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    بالکل ٹھیک کہا آپ نے، اسی طرح من گھڑت روایتوں اور قصے کہانیوں کو عقیدے کا جزو قرار دینے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہو سکتی خواہ اس کے لیے دوسروں کو کافر اور واجب القتل بھی قرار دے دیا جائے۔ امید کہ سمجھ گئے ہونگے۔
  4. نبیل

    فوری جواب اور فوری تدوین کے لیے فل ایڈیٹر!

    فی الحال تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ اگر فل ایڈیٹر کی وجہ سے پیج لوڈنگ کے سلو ہونے کا مسئلہ پیش‌ آ رہا ہے تو اس آپشن کو نکالا بھی جا سکتا ہے۔
  5. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    مجھے معلوم ہے کہ شامزئی دارالعلوم بنوریہ کے مہتمم تھے۔ میں نے یہ کتاب پوری نہیں پڑھی ہے، لیکن جتنی بھی پڑھی وہ انتہائی سطحی قسم کی لگی ہے۔ یہ ہرگز نہیں لگتا کہ یہ کتاب کسی علمی شخصیت کی لکھی ہوئی ہے۔ محض سنی سنائی روایات کوٹ‌ کی گئی ہیں جن کا قران سے یا احادیث سے حوالہ دینے کی بھی ضرورت محسوس...
  6. نبیل

    فوری جواب اور فوری تدوین کے لیے فل ایڈیٹر!

    مجھے فی الوقت امیجز کو cache کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ملا ہے۔ میں نے فی الحال موڈ منیجر کی سیٹنگ تبدیل کی ہے جس کے بعد اس میں موڈ امیجز کی لسٹ کی جگہ صرف ٹیکسٹ ظاہر ہوں گے۔ اس سے پیج لوڈنگ کی رفتار کچھ بہتر ہو جانی چاہیے۔
  7. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    میں اس قسم کے مباحث سے دور ہی رہنا پسند کرنا ہوں لیکن یہاں مفتی شامزئی کا بار بار حوالہ سن کر مجھے ان کی کتاب پر نظر ڈالنی پڑی۔ مجھے مفتی شامزئی کے علمی مرتبے کا علم نہیں ہے، لیکن یہ کتاب اگر واقعی شامزئی صاحب کی مرتب کردہ ہے تو اسے بطور حوالہ پیش کرنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ ذیل میں میں اس کا...
  8. نبیل

    فوری جواب اور فوری تدوین کے لیے فل ایڈیٹر!

    مکی بھائی، اصولی طور پر تو ایک مرتبہ ڈاؤنلوڈ‌ کیے گئے امیجز cache ہو جانے چاہییں اور انہیں دوبارہ ڈاؤنلوڈ‌ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن دیکھنے میں یہ آ رہا ہے کہ کچھ مواد ہر پیج کے ساتھ ہر مرتبہ ڈاؤنلوڈ ہو رہا ہے۔ میں اس کا حل تلاش کر رہا ہوں۔
  9. نبیل

    اردو نگار

    شکریہ اعجاز اختر صاحب، ہم اس کے بارے میں آپ کی آراء کے منتظر رہیں گے۔
  10. نبیل

    فوری جواب اور فوری تدوین کے لیے فل ایڈیٹر!

    السلام علیکم، آپ کی سہولت کے لیے اب فوری جواب اور فوری تدوین میں مکمل آپشنز کے ساتھ ایڈیٹر دستیاب ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ سہولت پسند آئے گی۔ والسلام
  11. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    ظہور، یہ فورم اردو کی ترویج کے لیے ہی ہے اور یہاں ہم کئی سال سے اسی مشن پر کام کر رہے ہیں۔ جہاں تک سیاست اور مذہب کے زمرہ جات کا تعلق ہے تو یہ معلومات شئیر کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا ذریعہ ہیں نہ کہ نفرت اور تعصب پھیلانے کا۔ اور اس سلسلے میں فورم کے قواعد و ضوابط بھی موجود ہیں۔ ہماری توقع...
  12. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    سکون، مجھے آپ کے عقیدے سے کوئی سروکار نہیں ہے اور نہ ہی میری نظر میں آپ کے دلائل کی کوئی وقعت ہے۔ میں صرف اتنی بات دہراتا آیا ہوں کہ آپ اپنی لمٹس پہچانیں۔ اس فورم پر کئی لوگوں کو اس وجہ سے بین کیا گیا تھا کہ وہ اہل تشیع پر کفر کا فتوی لگانا عین اپنے ایمان کا جزو سمجھتے تھے اور آپ کا رویہ بھی ان...
  13. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    ظہور، میرا اشارہ تمہاری طرف نہیں تھا۔ مجھے اس بحث سے بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے، یہ میں نے اس تھریڈ کے شروع میں بھی ظاہر کر دیا تھا۔ لیکن کسی کو اتنی کھلی ڈھیل نہیں دی جا سکتی کہ وہ کھلم کھلا دوسروں کو کافر اور واجب القتل قرار دیتا پھرے۔
  14. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    یہاں مجھے بار بار وہی 'زمین ساکت ہے' والے تھریڈ کا خیال آ رہا ہے۔ قران کے مطالب کا یہ حشر تو شاید قادیانیوں نے بھی نہیں کیا ہوگا جو مہدیت کے عقیدے کو ثابت کرنے کے لیے یہاں کیا جا رہا ہے۔ کافر اور واجب القتل ہونے کی دھمکی الگ ہے۔ بہرحال اخلاق کی حد میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی سب کو ہے۔ لیکن...
  15. نبیل

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(9)

    میں تو اس کھیل کی تیزی پر حیران ہوں۔ :)
  16. نبیل

    مبارکباد مہا بلی کو مبارک

    بہت خوب، بالآخر جہانزیب کے بھی ایک ہزار پیغامات ہو ہی گئے۔۔۔ :) مبارک ہو جہانزیب۔ کچھ دوست شاید جہانزیب کے متعلق نہیں جانتے ہوں گے وہ بھی کسی زمانے میں محفل فورم کے ایڈمن رہ چکے ہیں اور اردو کی ترویج کے سلسلے میں ان کی بھی بہت خدمات ہیں۔ جس زمانے میں قدیر نے پی ایچ پی بی بی کا ترجمہ کیا تھا،...
  17. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    کچھ عرصہ قبل یہاں پر احمد رضا بریلوی کے معتقدین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا کہ امام کے قول کے مطابق زمین ساکت ہے اور جو اس بات سے انکار کرتا ہے وہ کافر ہے۔ کچھ اس طرح کا رویہ یہاں بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ من گھڑت روایتوں اور قصے کہانیوں کو بنیادی عقیدہ قرار دے کر اس سے اختلاف کرنے والوں کو کافر...
  18. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    سکون، دلائل پیش کرنے کا شکریہ۔ آپ کو پورا حق ہے کہ آپ امام مہدی کے عقیدے کو حرز جاں بنائیں، لیکن آپ کسی کو کافر اور واجب القتل قرار دینے کا ہرگز حق نہیں رکھتے۔ یہ عبادت گاہوں پر خود کش دھماکے کرنے والوں کا رویہ ہے۔ میرا ایک مرتبہ پھر مخلصانہ مشورہ ہے کہ کم از کم اس تھریڈ کے تمام پیغامات کو ایک...
  19. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    سکون، بھائی مجھے آپ سے کوئی مناظرہ نہیں کرنا۔ صرف اتنی گزارش کروں گا کہ اگر آپ کو کوئی بات کرنی ہے تو علمیت کی حدود میں رہ کر کریں۔ کسی کو کافر اور منکر قرار دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
  20. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    بچ کے رہیں بھی سب، اب امام مہدی کو نہ ماننے والے کافر اور واجب القتل بھی ہو گئے ہیں۔ :eek:
Top