آفریدی نےگاڑی ایک پرائیوٹ روڈ پرموڑ دی۔ سڑک کے آخرمیں ایک عالیشان حویلی تھی۔ دوردور تک کوئ مکان یا حویلی نہیں تھی۔ دروازے پر دوگارڈ بندوقیں لیےکھڑے تھے ان میں سے ایک نےہم سے کاغذات طلب کیے۔ آفریدی نے ہم سب کے شناخی کاغذات گارڈ کےحوالے کردیے۔گارڈ نےانہیں اپنی لسٹ سے ملاکر دیکھا۔ اس نے کچھ وقت لیا...