ملتان سےلودھران تک سڑک ہموار تھی۔ خان بیلا، پی۔اس۔او پر ٹرک ڈرائیور نے پٹرول ڈلوایا۔اور رحیم یارخان کی طرف چلا۔ رحیم یارخان میں ٹرک نہیں رکا اور سندھ کی طرف مڑ گیا۔ یہاں سے سڑک کے دونوں طرف لمبےدرخت شروع ہوجاتے ہیں۔ وہ گھوٹکی میں ایک مکان کے سامنے رکے۔ پھر وہی دال چاول۔ اس دفعہ ریمشاں کو دوسرے...