زبردست جہانزیب، میں اس تھریڈ پر یہی کہنے آیا تھا کہ اگر اس مضمون کی پی ڈی ایف بنا دی جائے تو اسے مفاد عامہ کے لیے عام کیا جا سکتا ہے۔ کیا خیال ہے جب تک لینکس پر کوئی بہتر پی ڈی ایف جنریشن کا بندوبست نہیں ہو جاتا، اس وقت تک ورڈ اور ایکروبیٹ پروفیشنل کا استعمال نہ کر لیا جائے؟ :)
:best::good::great:
مکی بھائی تو چھپے رستم نکلے، انہوں نے پہلے سے ہی کام کر کے رکھا ہوا ہے۔:)
مکی بھائی یہ کس ڈیسک ٹاپ کے سکرین شاٹس ہیں؟ کیا یہ xfce ہے؟
السلام علیکم،
میں اس زمرے کو ایک طویل عرصے بعد فعال کر رہا ہوں۔ اس دھاگے کا مقصد لینکس کے گرافیکل ڈیسک ٹاپس کے اردو ترجمہ کے سلسلے میں کیے گئے کام کو یکجا کرنا اور اس پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ فی الحال میں لینکس کے اردو ترجمہ کی بجائے ایک اور موضوع یعنی گرافیکل ڈیسک ٹاپ پر اردو کے نستعلیق فونٹ...
بہت شکریہ عویدص۔ اس فونٹ کی کافی ضرورت تھی۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اب کئی دوست ٹائپوگرافی پر مہارت رکھتے ہیں اور کئی اچھے اردو فونٹ منظر عام پر آ چکے ہیں۔
جناب مجھے کیا کسی سے کوئی مسئلہ ہونا ہے، میں نے تو صرف یہ کہا ہے کہ ان صاحب کے بارے میں کچھ تحقیق کر لیں۔ مسئلہ انہوں نے خود اپنے لیے کھڑا کیا ہوا کہ وہ اپنے ماضی کے بارے میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اگر وہ صاف صاف مان لیں کہ وہ کسی زمانے میں بھٹک گئے تھے اور اب تائب ہو گئے ہیں تو مسئلہ...
السلام علیکم،
میں عباس ملک صاحب کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ کل ہی میری ان سے فون پر گفتگو ہوئی تھی اور مجھے نہایت خوشی ہے کہ انہوں نے میری یہاں آنے کی درخواست کو قبولیت بخشی ہے۔
عباس ملک فجر نستعلیق فونٹ کے خالق ہیں اور فرانس کی ایک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں...
ارے واہ، عباس ملک صاحب تشریف لائے ہیں۔ زبردست۔۔
عباس ملک کی یہاں آمد یقیناً ہمارے لیے باعث فخر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یہاں آتے رہیں گے اور ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملتا رہے گا۔
جی، بد قسمتی سے یہ آپشنز کام نہیں کر ہی ہیں، البتہ اگر آپ فورم کے صفحے کے اوپر بائیں جانب ذاتی پیغامات کے ربط پر کلک کریں تو اس سے بھی آپ کو اپنا ان باکس نظر آ جائے گا اور یہاں سے آپ ذاتی پیغامات ارسال کر سکیں گے۔
ذپ سے مراد ذاتی پیغام ہے۔ آپ ذاتی پیغامات کے نظام میں جا کر ابن سعید کو پیغام ارسال کر دیں جس میں مطلوبہ معلومات موجود ہوں۔
کورس جلد ہی شروع ہو جائے گا، آپ اس بارے میں بے شک کچھ پڑھنا شروع کر سکتے ہیں۔ :)
تعبیر ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں محفل فورم کا بہت خیال رہتا ہے اور انہوں اس فورم میں اپنی شمولیت کے ساتھ ہی نئے نئے سلسلے شروع کر کے اس کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی دوست اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ تعبیر کی وجہ سے ہی انہوں نے فورم پر باقاعدگی سے گپ شپ میں حصہ لینا شروع کیا ہے۔...
حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام
صومالی سمندری قزاقوں نےبحر ہند میں تیل کے ایک بڑے سعودی ٹینکر کو اغوا کر لیا ہے اور امریکی بحریہ کے مطابق اسے صومالیہ کی طرف لے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ’سیریس سٹار‘ نامی یہ ٹینکر اغوا کیا جانےوالا اب تک کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔ ٹینکر میں بیس لاکھ بیرل تیل...