سو ملین ڈالر کی قزاقی - سعودی ٹینکر پر صومالی قزاق قابض

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام

صومالی سمندری قزاقوں نےبحر ہند میں تیل کے ایک بڑے سعودی ٹینکر کو اغوا کر لیا ہے اور امریکی بحریہ کے مطابق اسے صومالیہ کی طرف لے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ’سیریس سٹار‘ نامی یہ ٹینکر اغوا کیا جانےوالا اب تک کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔ ٹینکر میں بیس لاکھ بیرل تیل لدا ہوا ہے جو سعودی عرب کی یومیہ پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے اور جس کی قیمت سو ملین ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

قزاقوں نے ٹینکر پر سنیچر کو کینیا کے ساحل سے تقریباً آٹھ سو کلومیٹر دور قبضہ کر لیا تھا۔


مزید پڑھیں۔۔
 

arifkarim

معطل
چلیں اب صومالیوں کی فراغت بھی کم ہو گئی ہے۔ مطلب وہ بھی اس فیلڈ کے شہسوار بن گئے ہیں۔ مسلمانوں کا نام تو پہلے ہی بدنام تھا۔ ناجانے میڈیا والے اس خبر میں سے کیا نکالیں؟!
 

شمشاد

لائبریرین
وہاں تو ہر ہفتے ایک آدھ بحری جہاز اغوا ہو رہا ہے۔ یہ بحری جہاز البتہ دنیا کے بڑے بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو سعودی آرامکو کی ملکیت ہے۔
 

طالوت

محفلین
وہ بھوکے مر رہے ہیں اور یہ سب مل کر ان کو اسلحہ بیچ رہے ہیں ۔۔ اس کا انجام تو یہی ہونا تھا۔۔۔
وسلام
 
Top