نتائج تلاش

  1. نبیل

    فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

    آپ کونسا فورم سوفٹویر استعمال کر رہے ہیں؟ میرا مشورہ ہے کہ پہلے آپ اپنے کمپیوٹر پر یعنی لوکل ہوسٹ پر فورم انسٹال کرنے کا تجربہ کر لیں، اس کے بعد کسی ویب ہوسٹ پر انسٹالیشن کا تجربہ کریں۔
  2. نبیل

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    شکریہ نظامی، کیا یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ آئی سی یو کن اپلیکیشنز میں بطور فونٹ لے آؤٹ سسٹم کے استعمال ہو رہا ہے، اور کیا کوئی لینکس کا ڈیسک ٹاپ (گنوم یا کے ڈی ای) اسے استعمال ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں؟
  3. نبیل

    ویڈیوز کی ڈاون لوڈنگ

    شکریہ شوبی اس مفید ٹپ کے لیے۔
  4. نبیل

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    جی آپ کا شکریہ کہ آپ نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ اوپن سورس فونٹ لے آؤٹ انجنز میں اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ کی کن فیچرز کی کمی ہے جن کی وجہ سے وہ نستعلیق فونٹ کو درست ڈسپلے نہیں کر سکتے؟ اور کچھ اپلیکیشنز میں نستعلیق ٹھیک نظر آ رہا ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟ اگر معلومات...
  5. نبیل

    بھارتیا اوپن آفس

    جی ابن سعید، یہ وہی اوپن آفس ہے۔ کیا آپ نے اس کا اردو لینگویج پیک انسٹال کرکے دیکھا ہے؟
  6. نبیل

    فورم میں نئے زمرہ جات کے لیے تجاویز!

    تعبیر، آپ نے میری پوسٹ میں علیحدہ ویڈیو سیکشن کا ربط دیکھا ہے؟ اس قسم کے سیکشن کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
  7. نبیل

    فلیش فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

    عربی ٹیکسٹ کو فلیش میں استعمال کرنے کے بارے میں اب نیٹ پر کئی ٹپس موجود ہیں۔ لیکن یہ صرف workarounds ہیں۔ ابھی فلیش میں عربی یا اردو کی اصل سپورٹ شامل ہونے میں شاید مدتیں لگ جائیں گی۔ :( بہرحال میں سوچ رہا ہوں کہ اس طرح کے تمام مفید ٹپس کو ایک جگہ اکٹھے کر لیا جانا چاہیے۔ اس ربط پر ایم ایس ورڈ...
  8. نبیل

    بھارتیا اوپن آفس

    آج اوپن آفس میں کمپلیکس سکرپٹس کی سپورٹ‌ سے متعلق معلومات ڈھونڈتے ہوئے بھارتیا اوپن آفس کا ربط دریافت ہوا۔ اس ربط پر موجود تفصیل کے مطابق بھارتیا اوپن آفس بطور خاص ہندی، تامل اور تلگو زبانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بھارتیا اوپن آفس کی سائٹ پر اوپن آفس برائے ہندی کی ڈاؤنلوڈ کے ساتھ ساتھ اس کا...
  9. نبیل

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    یہ سب مبہم باتیں ہیں۔ اصل معلومات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
  10. نبیل

    داخلے شروع: روبی آن ریلس ٹیوٹوریل کلاسیز

    از زندگی آپ پیچھے ضرور بیٹھیں، بس میری اسائنمنٹ کر دیا کریں۔ :)
  11. نبیل

    فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

    لگتا ہے کہ ڈیٹابیس میں ٹیبلز پہلے ہی بنی ہوئی ہیں۔ آپ پہلے ڈیٹابیس سے تمام ٹیبلز کو ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ فورم انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
  12. نبیل

    عراق کی جنگ کا خاتمہ (نقلی نیویارک ٹائمز)

    لگتا ہے کہ ساجد اقبال کا روزنامہ سفید جھوٹ نکالنے کا آئیڈیا کچھ اور لوگوں کو اتنا پسند آ گیا کہ انہوں نے نیویارک ٹائمز کا ایک نقلی (سپیشل) ایڈیشن شائع جو خوش کن، لیکن خیالی خبروں سے بھرا ہوا تھا۔ یہ نقل اس قدر اچھی کی گئی تھی کہ اس پر بالکل اصل کا گمان ہوتا تھا۔ اس پر مستزاد یہ کہ اس نقلی اخبار...
  13. نبیل

    فلیش فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

    شکریہ شوبی اور اسد۔ میرے خیال میں حرف کو الٹا دینے والی تکنیک نستعلیق فونٹ کے ساتھ کام نہیں کرے گی۔ بہرحال یہ ایک دلچسپ ڈسکوری ہے۔
  14. نبیل

    فلیش فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

    میں اس دھاگے کو ایک مرتبہ پھر اوپر لا رہا ہوں۔ :) شوبی، کیا اردو نگار کا ٹیکسٹ فلیش میں ایک شیپ کی صورت میں نظر نہیں آتا؟ میں چاہ رہا ہوں کہ اس طرح کی فیچر دوسرے اردو ایڈیٹر میں بھی شامل کی جائے۔ اسی لیے میں کچھ تحقیق کرنا چاہ رہا تھا کہ کاپی کرنے پر ٹیکسٹ کس فارمیٹ میں کلپ بورڈ میں کاپی ہوتا...
  15. نبیل

    گمشدہ ہائیڈروجن بم

    یہ خبر تو آج کی ہے لیکن یہ واقعہ 40 سال قبل کا ہے۔ ڈی کلاسیفائڈ انفارمیشن کے مطابق آج سے چالیس سال قبل 1968 میں شمالی گرین لینڈ میں امریکہ کا ایک بی 52 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس بمبار طیارے میں 4 نیوکلیائی ہتھیار موجود تھے اور اس حادثے کے بعد اس کے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ...
  16. نبیل

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    عارف، کیا تم نے ابوشامل کے پوسٹ کردہ انک سکیپ اور گمپ کے سکرین شاٹ دیکھے ہیں جن میں علوی نستعلیق میں عبارت بالکل درست دکھائی دے رہی ہے۔ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ کچھ اپلیکیشنز میں نستعلیق فونٹ درست اور باقیوں میں کسی حد تک کمی کے ساتھ کیسے نظر آ رہا ہے؟ کیا مختلف اپلیکیشنز اپنے طور پر...
  17. نبیل

    علوی فونٹ پی ایچ پی فور میں بطور ڈیفالٹ

    سٹائل شیٹ اور اس میں فونٹ شامل کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ اس ربط سے رجوع کر سکتے ہیں۔
  18. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    مہوش بہن، میرے خیال میں صرف لائبریری سائٹ کی پریزنٹیشن کےلیے کسی ایک سوفٹویر کا انتخاب کرنے سے اس پراجیکٹ میں نئی روح نہیں پھونکی جا سکتی۔ لائبریری پراجیکٹ کی اصل طاقت لائبریری ٹیم کے ارکان کا ٹیم ورک اور اس میں شامل کیا جانے والا مواد ہے۔ لائبریری پراجیکٹ‌ کو فروغ دینےکے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ...
  19. نبیل

    پنجابی اور سرائیکی میں الف کا مسئلہ

    ب کو پ تو ہمارے پشتون بھائی بھی بنا دیتے ہیں۔ مرحوم صدر ضیاءالحق کا طیارہ کریش ہونےکے بعد غلام اسحاق خان نے ٹی وی پر اپنی تقریر کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ "صدر مملکت کا جہاز پزا میں پٹ گیا۔۔"
  20. نبیل

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    میں نے ایک مرتبہ پھر سے اس تھریڈ کے عنوان کو تبدیل کیا ہے۔ ابھی تک مجھے مطلوبہ معلومات دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔ میں نے یہ جاننے کی کافی کوشش کی ہے کہ نستعلیق فونٹس کی وہ کونسی فیچر ہے جو دوسرے اوپن ٹائپ لے آؤٹ انجن سپورٹ نہیں کر رہے ہیں اور جن کی وجہ سے لینکس پر یا اس میں اکثر اپلیکیشنز میں نستعلیق...
Top