نتائج تلاش

  1. نبیل

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    جیسبادی، فائرفاکس 3 سے آگے کا تو کوئی ورژن نہیں ہے۔ پینگو کے ویب سے تو معلوم ہوتا ہے کہ cairo پینگو میں انٹگریٹڈ ہے اور cairo فونٹس کی رینڈرنگ ضرور کرتا ہے لیکن یہ فونٹ کا لے آؤٹ انجن نہیں ہے۔ آپ کو اگر ونڈوز ایکس پی میں علوی نستعلیق کا بہتر ڈسپلے دیکھنا ہو تو اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7...
  2. نبیل

    فورم میں نئے زمرہ جات کے لیے تجاویز!

    جی تعبیر میں حاضر ہوں۔ :hatoff: انگلش سیکشن میں گیم فورم کی تجویز اچھی ہے۔ میں یہ سیکشن جلد ہی سیٹ اپ کر دوں گا۔ میں نے ابھی ویڈیوز فورم میں مزید سب فورم نہیں بنائے ہیں۔ میں اس سلسلے میں غور کر رہا ہوں کہ آیا مختلف قسم کی ویڈیوز کے لیے علیحدہ سب فورم بنائے جائیں یا فورم میں ایک علیحدہ ویڈیوز...
  3. نبیل

    علوی نستعلیق اپڈیٹ

    پرانے فونٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی خاص ضرورت نہیں ہے۔ بہرحال اب فورم ٹھیک نظر آنی چاہیے۔ میں نے فورم کے سٹائل نئے فونٹ کے اعتبار سے اپڈیٹ کر دیے ہیں۔
  4. نبیل

    اپنی پوسٹ میں فلیش کی مووی کیسے شامل کرتے ہیں؟

    کیا صرف swf کا یوآرایل پوسٹ کرنے سے فلیش پوسٹ نہیں ہو جاتی؟
  5. نبیل

    مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

    سائلنٹ کلر، فورم انسٹال ہونے کے بعد بھی تھیم کو ایڈمن پینل سے امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ انسٹال ہوئی ہوئی تھیم میں تبدیلیوں کے لیے ایڈمن پینل کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ وہاں سے مختلف ٹیمپلیٹس منتخب کرکے انہیں ایڈٹ کرکے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
  6. نبیل

    فلیش کلک 2000 سے فلیش تک کا سفر

    جزاک اللہ خیر شوبی، ہمیشہ کی طرح نہایت مفید اور آسان فہم ٹیوٹوریل لکھا ہے تم نے۔
  7. نبیل

    ڈاکٹر عبدالسلام --- پاکستان کا فخر

    میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر صرف ڈاکٹر عبدالسلام سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں۔ اب یہاں قادیانیوں کی حمایت یا مخالفت میں پوسٹس حذف کر دی جائیں گی۔
  8. نبیل

    روبی آن ریلس: ٹیوٹوریل کلاسیز

    جزاک اللہ خیر ابن سعید، آپ کے اس اعلان کی سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو میرا مکمل تعاون حاصل رہے گا اور اس سے میرے علاوہ دوسروں کو بھی اس طرح کا سلسلہ شروع کرنے کی تحریک ملے گی۔ فورم پر کورس آفر کرنے کے سلسلے میں کچھ انفراسٹرکچر سیٹ اپ کرنے کی ضرورت بھی پیش آئے گی۔ اس سلسلے...
  9. نبیل

    علوی نستعلیق اپڈیٹ

    السلام علیکم، علوی امجد نے علوی نستعلیق فونٹ میں چند ضروری تبدیلیاں کرکے اس کا نیا ورژن فراہم کیا ہے جسے اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن کا یہ ربط آپ کو اس صفحے پر لے جائے گا جہاں سے آپ فونٹ کے استعمال کی شرائط سے متفق ہونےکے بعد اسے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ نوٹ کریں کہ اس مرتبہ...
  10. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میں اس اہم موضوع پر غیر حاضری کی دوبارہ معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل کئی کاموں میں پھنسا ہوا ہوں۔ لیکن میں اسے بھولا نہیں ہوں۔ کوشش کروں گا کہ آج ہی اس سلسلے میں کچھ لکھوں۔
  11. نبیل

    ڈاکٹر عبدالسلام --- پاکستان کا فخر

    میں ڈاکٹر عبدالسلام کو ملنے والے نوبل پرائز کی تفصیل جاننا چاہ رہا ہوں کہ یہ ان کی کس تحقیق پر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اگر کوئی ربط مل جائے تو بہتر ہوگا۔ مجھے اتنا معلوم ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام نے کمزور نیوکلائی طاقت (Weak Nuclear Force) اور برقی مقناطیسی طاقت (Electromagnetic Force) کو ایک ہی...
  12. نبیل

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    میں نے اس تھریڈ کا عنوان تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے غلطی سے اس کا عنوان نستعلیق ٹائپوگرافی رکھ دیا تھا حالانکہ میں لینکس ٹائپوگرافی پر معلومات اکٹھی کرنا چاہ رہا ہوں۔
  13. نبیل

    دیوانِ غالب نسخہ اردو ویب کی سائیٹ

    ایم مبین صاحب ہمارے بہت قابل احترام ممبر ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کے سلسلے میں حکومت ہند انہیں اعزاز سے بھی نواز چکی ہے۔ اردو لائبریری پراجیکٹ بھی ان کی تجویز پر ہی شروع کیا گیا تھا۔
  14. نبیل

    ڈاکٹر عبدالسلام --- پاکستان کا فخر

    قائداعظم ایک اسماعیلی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ خیر یہ تھریڈ ڈاکٹر عبدالسلام کے متعلق ہے، اسی بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں تو بہتر رہے گا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ڈاکٹر عبدالسلام پاکستان کے اٹامک انرجی کمیشن کے پہلے چیرمین تھے، البتہ یہ ضرور معلوم ہے کہ گورنمنٹ کالج کے پرنسپل نے ان کی...
  15. نبیل

    دیوانِ غالب نسخہ اردو ویب کی سائیٹ

    اس ویب پیج کے نیچے ای میل ایڈریس تو ایم مبین صاحب کا ہے۔
  16. نبیل

    گرافکس کورل ڈرا - لائن سے ذیزائن بنائیں

    الکبیر، ہم یہیں ہیں۔ ہم آپ کے بہت مشکور ہیں کہ آپ اتنی قیمتی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ ہم نے آپ سے صرف گزارش کی تھی مضامین اگر ایک گائیڈ لائن کے مطابق پوسٹ کیے جائیں تو اس سے ہمیں سہولت رہے گی۔ مضمون میں سکرین شاٹس اشد ضروری ہیں لیکن تحریری مواد کو ٹیکسٹ فارم میں ہی ہونا چاہیے۔ آپ کو پہلے سے...
  17. نبیل

    عورت کا حجاب

    شکریہ آپ سب دوستوں کے اظہار خیال کا، اور اس کے ساتھ ہی یہ تھریڈ مقفل۔
  18. نبیل

    مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

    فی الحال میں دوسرے پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں اور مائی بی بی پر کام کرنے کا مزید ارادہ نہیں ہے۔ اگر آپ اس کی کسی تھیم میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا چاہتے ہیں تو ڈیفالٹ تھیم کی فائل install\resources\mybb_theme.xml چیک کر لیں جس میں اردو ایڈیٹر سے متعلقہ تبدیلیاں موجود ہیں۔ اسی کے مطابق دوسری تھیم...
  19. نبیل

    مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

    آپ کو بیٹا ورژن میں کیا کمی محسوس ہو رہی ہے؟ میرے خیال میں ترجمے کی کوالٹی سے قطع نظر مائی بی بی کا اردو پیکج درست کام کر رہا ہے۔
  20. نبیل

    قرآنی اعجازِبیانی کے چند تراشے - محبوب فروغ احمد قاسمی

    بالا کا مواد پی ڈی ایف کی شکل میں: 03-Qurani Ajaz_MDU_08-09 Aug & Sep 08@@AMEPARAM@@/docinfo/7815287?access_key=key-1j2kg962dcsmrioo50jv@@AMEPARAM@@7815287@@AMEPARAM@@key-1j2kg962dcsmrioo50jv
Top