عرض یہ کرنا ہے کہ بے شمار الفاظ ایسے ہیں کہ جب شعر میں استعمال ہوتے ہیں تو بحر کے زیرِ اثر ان کا ’’وزن‘‘ کسی قدر بدل سکتا ہے۔ سو، ہم کلیتاً یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں لفظ ہمیشہ فلاں وزن پر ہو گا۔ دوسری طرف بے شمار الفاظ ایسے بھی ہیں، جو جہاں بھی ہوں گے ان کا عروضی وزن اپنی حیثیت میں مستقل ہو گا۔...