نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    تسلیم جناب محمد وارث صاحب۔
  2. محمد یعقوب آسی

    خائف و تائب کی ذاتی تخلیق کردہ شاعری

    زخم (زَخ+م) خاء ساکن کے ساتھ درست ہے۔ اس کو مصرعے میں اس کی جگہ بدل کر دیکھئے، یا کوئی اور ترکیب بنا لیجئے۔ فوری طور پر کچھ تجویز کرنا مشکل ہے۔ آپ سوچئے، تو کچھ نہ کچھ سوجھ جائے گا۔ ’’میں آدابِ درِ شاہاں سے واقف تو نہیں لیکن‘‘ ۔۔۔۔۔ یا ایسا کچھ دیکھ لیجئے۔ رہی بات تخلص کی، میں تخلص کا استعمال...
  3. محمد یعقوب آسی

    خائف و تائب کی ذاتی تخلیق کردہ شاعری

    الف، واو، یاے، ہاے کا گرانا (اخفا) تو آپ کے علم میں ہے۔ کچھ فارسی الفاظ ایسے ہیں جن کی املاء دو، دو، تین، تین ہجوں میں درست سمجھی جاتی ہے۔ راہ، رَہ (راستہ)، گاہ، گَہ (مقام، موقع)، خموشی، خامشی، خاموشی (چُپ)؛ ایسے الفاظ کی املاء کو امکانی حد تک صوتیت کے مطابق لکھ لینا بہتر ہے۔ حیاء، رداء، صفاء،...
  4. محمد یعقوب آسی

    ”متلازم“ کیا ہوتا ہے؟

    دمِ زندگی، رمِ زندگی، غمِ زندگی، سمِ زندگی غمِ رم نہ کر، سمِ غم نہ کھا، کہ یہی ہے شانِ قلندری دمِ زندگی: زندگی کا ہونا، سانس، وجود رمِ زندگی: زندگی کا دوڑنا، تیز رفتاری، عارضی ہونا غمِ زندگی: زندگی کا غم، فکرِ حیات سمِ زندگی: زندگی کے لئے زہر غمِ رم: زندگی کے عارضی ہونے کا غم سمِ غم: غم کا...
  5. محمد یعقوب آسی

    ”متلازم“ کیا ہوتا ہے؟

    تلازمے کے حوالے سے اقبال کا ایک شعر: میں نوائے سوختہ در گلو، تو پریدہ رنگ رمیدہ بو میں حکایتِ غمِ آرزو، تو حدیثِ ماتمِ دلبری نوائے سوختہ در گلو (گلے میں جلی ہوئی آواز): وہ نغمہ جو گلے میں گھٹ کر رہ جائے پریدہ رنگ رمیدہ بو (جس کا رنگ اڑ گیا اور خوشبو بھاگ گئی): وہ پھول جو اپنی دل کشی یعنی رنگ اور...
  6. محمد یعقوب آسی

    ”متلازم“ کیا ہوتا ہے؟

    ضمناً ’’السلامُ علیکم‘‘ پر پہلے سے موجود ایک گزارش کا اعادہ: السلام علیکم ۔۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ۔ یہ درست ہجے ہیں۔ اس میں لفظ سَلَامٌ پر ’’ال‘‘ تعریفی داخل ہوا تو ’’اَلسَّلَامُ ‘‘ بنا۔ مفہوم: ہر طرح کی سلامتی۔ عَلٰی حرفِ جر ہے، معروف معانی ’’پر‘‘ کُمْ (تم: جمع مذکر حاضر)۔ عربی کا اور...
  7. محمد یعقوب آسی

    ”متلازم“ کیا ہوتا ہے؟

    ادبی تنقیدی گفتگو میں ایک لفظ بہت استعمال ہوتا ہے: ’’تلازمہ‘‘ اس میں لازم و ملزوم والی صورت کا اپنی حتمیت کے ساتھ واقع ہونا ضروری نہیں سمجھا جاتا، تاہم یہ ضرور ہے ہوتا ہے کہ باہم بہت قریبی تعلق رکھنے والے اسماء، افعال وغیرہ پر اس کو لاگو کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ شعر دیکھئے: کوئی ابر تھا، کہ...
  8. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا ۔۔ معاشرتی علوم (ادب بھی اس میں شامل ہے) کے عام طور پر دو پہلو ہوا کرتے ہیں۔ ایک نصابی اور ایک اطلاقی۔ یہاں محفل میں شعر سے تعلق رکھنے والے احباب میں چار طرح کے لوگ ہیں: ایک وہ جو نصابی علم میں گیرائی رکھتے ہیں، دوسرے وہ جو اطلاقی پہلو سے مانوس تر ہیں، تیسرے وہ جو ان...
  9. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    بہت عمدہ بات کی آپ نے جناب مجیب صاحب۔ مجھے اس پر شکایت کا گمان ہوا تھا کہ بہر حال۔ آپ کی فراخ دلی پر ممنون ہوں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    ٹائپنگ کی کچھ غلطیاں ہو گئیں: صنف کا ’’ضنف‘‘ بن گیا، حتی المقدور کا میم لکھنے میں رہ گیا ’’حتی القدور‘‘ ہوا۔ نظر انداز کر دیجئے گا یا درستی فرما لیجئے گا، بہت شکریہ۔
  11. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ کوئی مقالہ لکھنے والے ہیں۔ لکھ چکئے تو اس کی ایک نقل اس پلیٹ فارم پر بھی پوسٹ کر دیجئے گا۔ بہت آداب۔ جنابِ مجیب
  12. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    اس قدر باریکی میں ہم تو کبھی گئے نہیں صاحب! اپنے پاس تو وہی سنی سنائی اور معروف باتیں ہیں کہ: 1۔ غزل کبھی قصیدے کا جزو ہوتی تھی، جس کو ’’تشبیب‘‘ کہتے ہیں۔ پھر وہ الگ سے ایک صنفِ شعر بن گئی۔ یہ سانحہ کس تاریخ کو پیش آیا؟ یہ موشگافی اپنے بس کی بات نہیں۔ 2۔ غزل کی تاریخ دیکھ لیجئے؛ بہت سارے...
  13. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    ’’غزل کیا ہے‘‘۔ اتنا جامع سوال ہے کہ اس کا کلی اور قطعی جواب ایک پورے مقالے کا متقاضی ہے۔ اس میں لغوی معانی بھی شامل ہیں، مروجہ اصول و ضوابط بھی۔ اگر کوئی ان کو حتی القدور بیان کر دیتا ہے تو شکایت کیوں؟
  14. محمد یعقوب آسی

    اقبال :گلِ رنگیں

    ۔۔۔۔۔ بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دین ہمہ اوست اگر بہ او نرسیدی تمام بولہبی است ۔۔۔۔۔۔
  15. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    آداب! حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں۔
  16. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    وہ جو لفظ آپ نے استعمال کیا ہے نا! ۔۔۔ میں تو ویسے نہیں کہتا صاحب! اور میرے مقامی دوست بھی اس کو ویسے نہیں کہتے، بلکہ ’’شوگر کوٹ‘‘ کر لیتے ہیں۔ ’’مستقل مزاجی‘‘ اپنی تو یہ صورت ہے کہ لفظ ’’تجوید‘‘ کے ہجے درست کر لیتے ہیں اور یہ پتہ ہے کہ اس میں جیم پر قلقلہ ہو گا۔ آگے چپ ہے!۔
  17. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    جناب فارقلیط رحمانی اپنی کم علمی کا اعتراف کرتے ہوئے، درخواست گزار ہوں کہ اس عبارت کے مفاہیم کچھ کھول دیجئے۔ مجھ جیسے کئیوں کا بھلا ہو گا۔
  18. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    عمدہ بات کی آپ نے جناب کاشف عمران صاحب ۔ فرق تو ہے نا، صاحب۔ آپ اپنے اردو شعراء کو لے لیجئے، فرق ہوتا ہے، شاعر شاعر میں فرق ہوتا ہے! یہ فقیر تو ابھی دشتِ اردو میں بھی نہیں کہہ سکتا کہ اس کی حدیں کہاں کہاں تک ہیں اور کون سا نخلستان کتنا بڑا ہے۔ انگریزی ادب میں چند ایک نظموں کے مطالعے سے آگے...
  19. محمد یعقوب آسی

    خائف و تائب کی ذاتی تخلیق کردہ شاعری

    لفظ ’’درستگی‘‘ درست نہیں ہے۔ صحیح لفظ ’’درستی‘‘ ہے۔ کوئی غیر ادیب لکھے یا کسی غیر ادبی تناظر میں یہ لفظ ’’درستگی‘‘ اصطلاحاً یا کسی اور انداز میں آ رہا ہے تو وہ ایک قطعی مختلف بات ہے۔ اس لفظ پر اچھی خاصی گفتگو پہلے بھی اسی محفل میں ہو چکی ہے۔ دیکھ لیجئے گا۔ اسی طرح احسان مند ہونے کے معانی میں...
  20. محمد یعقوب آسی

    خائف و تائب کی ذاتی تخلیق کردہ شاعری

    ایک جگہ آپ نے لکھا ہے: مجھے ’’اساتذہ کی اصلاح‘‘ کا انتظار ہے، یا کچھ اس سے ملتے جلتے لفظ ہیں۔ معنوی سطح پر تو ’’اساتذہ کی اصلاح‘‘ یہ ہے کہ اُن (اساتذہ) میں کوئی نقص ہے جسے دور کرنا ہے؟ اور ظاہر ہے آپ کا یہ مدعا ہرگز نہیں۔ براہ کرم اس کو یوں کر لیجئے: ’’اساتذہ کی جانب سے اصلاح‘‘۔
Top