نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    رباعی اہلِ فارس کی ایجاد ہے جس کے لیے انھوں نے نہایت اہتمام سے چار نئے زحافات بھی ابداع کیے۔ جب، ہتم، زلل اور بتر۔ اس کے مستعمل ارکان دس ہیں اور ان کی ترتیب کے لیے "سبب پئے سبب است و وتد پئے وتد است" کا مصرع اصول کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ قاعدہ یگانہؔ چنگیزی نے اردو میں غالباً پہلی مرتبہ...
  2. راحیل فاروق

    برائے اصلاح

    بھائی، پاتال اصلاً اپنی تاریکی نہیں بلکہ گہرائی کے باعث پاتال ہے۔ دوسرے آپ اندھیری رات کا ذکر بھی کر رہے ہیں اور پاتال کی سی تاریکی کو بھی عبث بیان کر رہے ہیں۔ غالباً اسی کو اطناب کہتے ہیں۔ دونوں میں سے ایک بات لائیے تو کافی ہو گا۔ اس کا سیدھا سا حل یہ ہے کہ مصرع میں الفاظ کی ترتیب بدل دی...
  3. راحیل فاروق

    کوانٹم لیپ

    اس کہانی، یا جو بھی کچھ یہ تحریر ہے، کے بارے میں بندہ دو سوالات پیش کرنا چاہتا ہے۔ اس کا مفہوم کیا ہے؟ وہ مفہوم کیونکر اس بات کا سزاوار ہے کہ اسے علامتیت کا دبیز پردہ اڑھائے بغیر پیش نہ کیا جائے؟ ان دونوں سوالات کا ایک تنقیدی اور تہذیبی پس منظر بھی مناسب ہے کہ سامنے لایا جائے۔ ادیب کا بنیادی...
  4. راحیل فاروق

    حسان بھائی، زیک کا سوال بالکل بجا ہے۔ تعلق تو پاکستانیوں کا ہندوستان سے زیادہ بنتا ہے۔ پھر کیا...

    حسان بھائی، زیک کا سوال بالکل بجا ہے۔ تعلق تو پاکستانیوں کا ہندوستان سے زیادہ بنتا ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ اس ارضی حقیقت سے یوں چشم پوشی کی جائے؟ :)
  5. راحیل فاروق

    سینما کہانی، ہماری زبانی

    ارےےےےےے! ہم بلاوجہ خود کو معصوم سمجھتے رہے۔ ہم نے پہلی فلم کوئی بائیس تئیس برس کی عمر میں سنیما میں دیکھی تھی۔ فلم کا نام تھا گینگسٹر۔ یہ ہماری زندگی کی پہلی ہندی فلم بھی تھی۔ اس سے پہلے کیبل پر ابو کی اجازت سے ایک آدھ مرتبہ شاید "ہیر رانجھا" دیکھی تھی۔ :laughing::laughing::laughing: اس تجربے...
  6. راحیل فاروق

    ناصحا، تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے؟ / روز آ جاتا ہے، سمجھاتا ہے، یوں ہے، یوں ہے!

    ناصحا، تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے؟ / روز آ جاتا ہے، سمجھاتا ہے، یوں ہے، یوں ہے!
  7. راحیل فاروق

    غم

    مذاق مراسلوں کا نہیں، لاریب بی بی۔ میرا اور تابش بھائی کا ہے۔ کسی کی سمجھ میں نہیں آتا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ یقیناً تابش بھائی کو بھی نہیں ہو گا۔ :in-love::in-love::in-love:
  8. راحیل فاروق

    غم

    شکریہ، چھوٹے خان! :redheart::redheart::redheart: یہ تاب، یہ مجال، یہ طاقت نہیں مجھے! قبلہ و کعبہ، بزرگوں کی شطحیات اور نوجوانوں کی لغویات لائقِ اعتنا نہیں ہوتیں۔ آپ کن باتوں میں آ رہے ہیں؟ ہمارے مذاق کو مذاق رہنے دیجیے ورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عذرِ مستی ایک دن! اب تو ہمیشگی محفل پر مجسم ہو کر...
  9. راحیل فاروق

    برائے اصلاح

    بڑا شاعر بننے کے تمام آثار نظر آتے ہیں۔ منفرد خیالات۔ منفرد لب و لہجہ۔ منفرد احساس اور تاثر۔ :applause::applause::applause: ایک دو باتیں البتہ محلِ نظر ہیں: شب گرداں کی ترکیب ہمارے خیال میں درست وضع نہیں ہو سکی۔ گرداں کا فارسی میں مطلب ہے گھومتا ہوا۔ مثلاً سرگرداں کا مطلب ہے جس کا سر گھوم رہا...
  10. راحیل فاروق

    اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں

    پہلی بات تو یہ بتائیے کہ آپ نے عروض کب اور کیسے سیکھا جبکہ چند ماہ پہلے آپ کا دعویٰ یہ تھا: دوسری بات یہ کہ آپ کا نام اصل میں کیا ہے؟
  11. راحیل فاروق

    نہیں ممکن حقیقت کا بیاں ہے ۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

    قبلہ الف عین صاحب کی رائے آ گئی ہے۔ میرا بھی خیال ہے کہ اس صورت میں خیال زیادہ صفائی سے بیان ہو گیا ہے۔
  12. راحیل فاروق

    ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک باد، عثمان بھائی۔

    ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک باد، عثمان بھائی۔
  13. راحیل فاروق

    ہاہاہاہاہا۔ یعنی پہچان گئے کچھ کچھ آپ۔ P:

    ہاہاہاہاہا۔ یعنی پہچان گئے کچھ کچھ آپ۔ P:
  14. راحیل فاروق

    میں نہیں ہوں تو کون شاعر ہے؟ / تو نہیں ہے تو شاعری کیا ہے؟

    میں نہیں ہوں تو کون شاعر ہے؟ / تو نہیں ہے تو شاعری کیا ہے؟
  15. راحیل فاروق

    اردو الفاظ کا درست استعمال

    ہمارا خیال ہے کہ ابن سعید بھائی کی جس بات کو احباب نے مزاح سمجھا، بالکل درست تھی۔ الف عین صاحب کی رائے بھی اسی کے موافق ہے۔ وارث بھائی نے ناصرؔ کا جو شعر نقل کیا ہے وہ ایک استثنائی مثال ہے۔ بلکہ پورے طور پر استثنائی بھی نہیں۔ ہواؤں کی سرسراہٹ سنائی دینے سے خاموشی کا جو تاثر ابھرتا ہے غالباً اس...
  16. راحیل فاروق

    غم

    اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں---- نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے!
  17. راحیل فاروق

    آئیے سماجی بہبود کریں!

    ہمیں کتوں سے بہت ڈر لگتا ہے۔ اس خوف پر قابو پانے کے لیے ایلوپیتھک طریقے پر ہم نے کتے پال لیے۔ محلے والے اس بنا پر اکثر خدا کو یاد کیا کرتے تھے۔ اب خداجانے یہ سماجی خدمت ہے یا نہیں مگر فی الحال ذہن میں اور کچھ نہیں آ رہا۔
  18. راحیل فاروق

    غم

    متشکرم! :):):) عنایت، لالہ! :):):) جان لیں گے کیا، تابش بھائی؟ :eek::eek::eek: یعنی آپ چاہتی ہیں کہ ہم اندھے ہو جائیں؟ ;););) شکریہ! :sneaky::sneaky::sneaky: آج کل پرسوں ترسوں۔۔۔۔الخ! :LOL::LOL::LOL: انفرادیت! :cool::cool::cool: ہماری محبت "سے" تو نہیں کھایا نا؟ ویسے ہمیں ہمدردی ہے۔...
  19. راحیل فاروق

    روزِ حافظؔ شیرازی تو غالباً ۱۲ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ آج ۱۱ اکتوبر ہے۔

    روزِ حافظؔ شیرازی تو غالباً ۱۲ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ آج ۱۱ اکتوبر ہے۔
  20. راحیل فاروق

    غم

    ملٹن کی جنتِ گم گشتہ پڑھنے کے بعد بڑا جی چاہتا تھا کہ اردو میں بھی نظمِ معریٰ کی صنف میں کوئی طویل اور عمدہ نظمِ ہونی چاہیے۔ طویل اور عمدہ کا خیال کچھ عرصہ بعد ترک کر دیا۔ لہٰذا نظم پیشِ خدمت ہے: رات ویران ہے، بہت ویران آسماں لاش ہے، جلی ہوئی لاش جس کے سینے پہ چیونٹیوں کی طرح ایک انبوہ ہے...
Top