اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ بڑی غیرمنطقی سوچ ہے۔ فنون و ادبیات انسانی رویے ہیں اور ان کے مختلف اسالیب از قسم علامتیت و تجریدیت وغیرہ بھی صریح بشری مظاہر ہیں۔ فطرت کو اس معاملے میں گھسیڑنا نہایت نامناسب ہے۔ اگر آپ تاریخَ ادبیات سے معمولی سی واقف بھی ہوتیں تو میرا اعتراض آپ کی سمجھ میں آ...