نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    لوگوں سے توقع تھی کہ دیوانہ سمجھتے

    بچپن سے ڈاکٹر کے پیسے ہی کھاتے آئے ہیں۔ شکریہ، بھیا۔ جواب کسی قدر تفصیل کا متقاضی ہے۔ تھوڑا وقت عنایت کیجیے۔ :):):) یوں بھی مطلب بہت سے لوگوں کے نزدیک واضح ہے۔ بلکہ زیادہ بلیغ ہے۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO: زار۔۔۔ کچھ ایسی اچھی کتاب نہیں۔ نوجوانی کی "قابلِ ذکر" خطاؤں میں اسے شمار کیا جا...
  2. راحیل فاروق

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    فاخر بھیا، آپ کی سلامتئِ طبع کا کچھ کچھ اندازہ آپ کے تبصروں سے ہوتا رہتا تھا۔ آپ نے جو کچھ انشا فرمایا ہے یہ گو کہ نہایت خوش گوار ہے ہمارے لیے مگر غیر متوقع واللہ نہیں۔ بہت سی داد پیارے بھائی کے لیے! :redheart::redheart::redheart: آخری شعر کی بابت کسی مناسب موقع پر آپ کو جتا دوں گا کہ یہ مجھے...
  3. راحیل فاروق

    لوگوں سے توقع تھی کہ دیوانہ سمجھتے

    سچی؟ :sneaky::sneaky::sneaky: آداب عرض ہے۔ :):):) شکریھ۔ :LOL::LOL::LOL: عنایت، وارث بھائی۔ کبھی آپ بھی کچھ پڑھوا دیں نیا۔ :):):) ڈھیروں ڈھیر شکریہ، احمد بھائی۔ :):):) نہ بھی آتا تو ہم پیسے واپس نہ کرتے! :inlove::inlove::inlove:
  4. راحیل فاروق

    در دو چشمِ من نشیں اے آں کہ از من من تری (میری دونوں آنکھوں میں رہ اے وہ کہ مجھ سے بھی زیادہ میں...

    در دو چشمِ من نشیں اے آں کہ از من من تری (میری دونوں آنکھوں میں رہ اے وہ کہ مجھ سے بھی زیادہ میں ہے۔) تا قمر را وا نمایم کز قمر روشن تری (تاکہ میں چاند کو دکھا دوں کہ تو چاند سے کہیں زیادہ روشن ہے۔)
  5. راحیل فاروق

    لوگوں سے توقع تھی کہ دیوانہ سمجھتے

    لوگوں سے توقع تھی کہ دیوانہ سمجھتے سرکار مگر آپ تو ایسا نہ سمجھتے! سب حشر اٹھائے ہوئے امید کے ہیں، کاش بیگانہ سمجھتے تجھے اپنا نہ سمجھتے اب دیکھ لیا ہے تو مکرتے نہیں ورنہ ہم لوگ تو اس حسن کو افسانہ سمجھتے یعنی کہ ستم کو بھی کرم جان کے خوش ہوں دیوانہ سمجھتے مگر اتنا نہ سمجھتے حافظؔ کے تصوف نے...
  6. راحیل فاروق

    در دو چشمَ من نشیں اے آں کہ از من من تری!

    در دو چشمَ من نشیں اے آں کہ از من من تری!
  7. راحیل فاروق

    غزل برائے اصلاح ( فاعلاتن مفاعلن فعلن)

    بہت اچھے، بھیا۔ ہمیں تو بس ایک شعر پر اعتراض ہے فی الحال۔ پہلے مصرع میں "اور" کو سببِ خفیف یعنی فع کے وزن پر باندھا گیا ہے۔ قاعدہ اس سلسلے میں یہ ہے کہ اور کا لفظ اگر حرفِ عطف (ایسا حرف جو دو کلموں یا جملوں کو جوڑتا ہے) کے طور پر آئے تو اسے سببِ خفیف (فع) اور وتدِ مفروق (فاع) دونوں کے وزن پر...
  8. راحیل فاروق

    غزل برائے اصلاح ( فعولن فعولن فعولن فعولن)

    بہت ہی عمدہ، نوید بھائی۔ ما شاء اللہ! یہ شعر سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر مراد یہ ہے کہ شب آ کر سورج کو نگلنے لگی تھی تو شعر بے معنیٰ ہے۔ لگی تھی سے گمان ہوتا ہے کہ شاید ایسا نہ ہوا ہو۔ مگر شب تو سورج کو نگل ہی جاتی ہے۔ پھر لگی تھی کا ٹکڑا چہ معنیٰ دارد؟ آ کے کا ٹکڑا بھی حشو ہے۔ یعنی اس کی ضرورت شعر...
  9. راحیل فاروق

    غزل برائے اصلاح (مفعول مفاعلن فعولن)

    جی، نوید بھائی۔ اگر اضافت کو کھینچ کر یائے مجہول کی طرح پڑھا جائے تو اسے اشباع کہتے ہیں۔ اور اگر صرف زیر کی طرح خیال کر لیا جائے جو وزن میں محسوب نہ ہو، جیسا مذکورہ شعر میں ہے، تو اسے غالباً تخفیف کہتے ہیں۔
  10. راحیل فاروق

    زخمی ہوں اہلِ ذوقِ نظر ایسی چوٹ سے ۔۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    کاشف بھائی، تجربہ تو سچ مچ نہایت عمدہ ہے۔ داد قبول کیجیے۔ اور اب کچھ جراحی۔۔۔ مصرعِ اولیٰ میں نمایاں کی الف گر رہی ہے۔ یہ فارسی لفظ ہے۔ ایک اصول اس معاملے میں نقل کرتا ہوں: خیال سے بحث نہیں مگر صنف کا لفظ کچھ اور ہی معانی رکھتا ہے۔ شعرا روایتی طور پر وفا کو جنس سے تعبیر کرتے آئے ہیں۔ سن، اے...
  11. راحیل فاروق

    چائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں!

    ایک جوگی تھا۔ نروان کی کشش کشاں کشاں اسے زندگی کی رنگینیوں سے دور تبت کے پہاڑوں میں کھینچ لے گئی اور وہ ایک کھوہ میں آسن جما کر براجمان ہو گیا۔ مدتیں بیت گئیں۔ جوگی تپسیا میں گم رہا۔ سورج اور چاند کے پھیرے لگتے رہے۔ بہاروں کی دھومیں، خزاؤں کی سرسراہٹیں، گرمیوں کے ڈھنڈورے اور سردیوں کے سناٹے آتے...
  12. راحیل فاروق

    معذرت خواہ ہوں، بدر بھائی۔ گذشتہ تبصرہ شائع کرتے وقت آپ کا صرف پہلا تبصرہ دیکھ رکھا تھا۔ آپ نے...

    معذرت خواہ ہوں، بدر بھائی۔ گذشتہ تبصرہ شائع کرتے وقت آپ کا صرف پہلا تبصرہ دیکھ رکھا تھا۔ آپ نے تو کمی نہیں چھوڑی۔ ہم سے زیادتی ہو گئی۔ :)
  13. راحیل فاروق

    درست۔ مراد یہ تھی کہ استحصال کی کہانی معلوم ہو۔ خیر، یہ ایک جداگانہ لڑی کا موضوع معلوم ہوتا ہے۔...

    درست۔ مراد یہ تھی کہ استحصال کی کہانی معلوم ہو۔ خیر، یہ ایک جداگانہ لڑی کا موضوع معلوم ہوتا ہے۔ آپ جانیں!
  14. راحیل فاروق

    آدمی شاہکارِ فطرت ہے / میرے پروردگار حد کر دی!

    آدمی شاہکارِ فطرت ہے / میرے پروردگار حد کر دی!
  15. راحیل فاروق

    یہ کیا قصہ ہے، بدر بھائی؟

    یہ کیا قصہ ہے، بدر بھائی؟
  16. راحیل فاروق

    ریٹنگ

    ہم نے دیکھا ہے کہ محفل پر مثبت اور منفی درجہ بندیوں کے حوالے سے گاہے گاہے باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ کوئی گریاں ہے کہ فلاں کو فلاں ریٹنگ کیوں دی۔ کوئی نازاں ہے کہ فلاں نے فلاں ریٹنگ مجھے دی۔ کوئی شاکی ہے کہ مجھے سرے سے ریٹ ہی نہیں کیا گیا۔ کوئی کہتا ہے کہ ریٹنگ کا استعمال غلط ہو رہا ہے۔ کوئی چیں بجبیں...
  17. راحیل فاروق

    خالص اردو اور خالص پنجابی

    پیرا گراف خطائیں بھی ہیں۔
  18. راحیل فاروق

    ٹینڈ بالجبر یا ٹینڈ باالرضا

    اس یاد سے پھر آسودگی حاصل ہوئی یا بے چینی؟
  19. راحیل فاروق

    کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

    ہمارا خیال ہے کہ بحث ایک بالکل غیر متعلقہ زاویے پر مڑ گئی ہے۔ محفل کی مبینہ بے رونقی کے باعث محفلین کی پسند نا پسند، ترجیحات یا معاملات کو ہدفِ تنقید بنانا ہماری رائے میں درست نہیں۔ محفل محفلین کے لیے ہے، محفلین محفل کے لیے نہیں۔ جس کو جو پسند ہے کرے۔ جہاں چاہے گفتگو کرے۔ جہاں نہ چاہے نہ کرے۔...
  20. راحیل فاروق

    ان دل جلوں کے لیے دعائے استسقا جنھیں دل کے پھپھولے پھوڑنے بھی نہیں آتے!

    ان دل جلوں کے لیے دعائے استسقا جنھیں دل کے پھپھولے پھوڑنے بھی نہیں آتے!
Top