نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    دوائیں رکھتے ہوئے ، نشتروں کے ہوتے ہوئے مرض تو بڑھ گئے چارہ گروں کے ہوتے ہوئے حریفِ جاں ! یہ روایت نہیں ہماری کہ ہم عمامے پیروں میں رکھ دیں سروں کے ہوتے ہوئے ثبوت اور میں کیا دوں تجھے اسیری کا اُڑانیں دیکھ تو میری پروں کے ہوتے ہوئے ہر آدمی ہے تلاشِ اماں میں سرگرداں تمام شہر ہے بے گھر...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    بہت محبت بھائی ۔ بہت نوازش ادی ! شاعری کی سمجھ تو مجھے بھی کم ہی آتی ہے ۔ داد بہرحال میں قبول کرتا ہوں ۔ :):):)
  3. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    نہیں لیا کوئی احسانِ باغباں ہم نے بھری بہار میں چھوڑا ہے گلستاں ہم نے سفر میں رہ گئے پیچھے مگر یہ کم ہے کیا ہر ایک موڑ پہ چھوڑے ہیں کچھ نشاں ہم نے تمھارے نام کی افشاں سے جو سجائی تھی کسی کی مانگ میں بھر دی وہ کہکشاں ہم نے بچا کے لائے تھے بس اک چراغ آندھی سے جلا کے رکھ دیا محفل کے درمیاں ہم نے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    بے سبب ہم بھی تہ ِ دام نہ آئے ہونگے فرش نے عرش کے امکان دکھائے ہوں گے سر جھکاتے ہیں جو ہر سنگ پہ کہہ کر لبیک خوئے تسلیم تری بزم سے لائےہوں گے جن کے سینے میں دھڑکتا ہو کسی اور کا دل لوگ ایسے بھی تو قدرت نے بنائے ہونگے اختلافاتِ نظر خود ہیں اُجالے کا ثبوت جس جگہ روشنی ہوگی وہیں سائے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    نظریں چُرائیے ، نہ ندامت اٹھائیے جتنے بچے ہیں سنگ ِ ملامت ، اٹھائیے مصلوب کیجئے ہمیں ناکردہ جرم پر معصوم پھر بنا کے سلامت اٹھائیے یہ ٹیڑھے ترچھے وار ہیں توہین ِعاشقی تیغ ِ ستم کو برسر ِ قامت اٹھائیے وہم و یقیں کے تہ بہ تہ پردے ہیں کس لیے لفظوں کے درمیاں سے علامت اٹھائیے اِس تہمتِ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    قتیل ِ درد ہوا میں تو غمگسار آئے رہی نہ جان سلامت تو جاں نثار آئے تمہارا غم تھا میسر تو کوئی روگ نہ تھا چلا گیا وہ مسیحا تو غم ہزار آئے قبائے کذب و ریا اور کلاہِ نام و نمود کہیں اُترنے سے پہلے ہی ہم اتار آئے ہوئی نہ جراٗت ِ طوفِ حریم ِ عشق ہمیں بس ایک سنگِ ملامت انا کو مار آئے اک...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    غزل اُسی حوالے سے ہر بار میں نشانہ ہوا جسے بھلائے ہوئے بھی مجھے زمانہ ہوا یہ خوئے دربدری تو مرے مزاج میں تھی کسی کا مِل کے بچھڑنا تو اک بہانہ ہوا نکل سکا نہ اک اندیشہء فراق سے عشق خیالِ وصل کبھی حرفِ مدعا نہ ہوا وفا تو محوِ ستائش تھی اس کو کیا معلوم جمالِ یار حقیقت سے کب فسانہ ہوا کسی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    ابھی پچھلے دنوں ابن سعید صاحب کا ایک دھاگا دیکھا تو خیال آیا کہ اس قسم کی حرکت اپنی تک بندیوں کے ساتھ بھی کی جائے ۔ پچھلی تین چار دہائیوں سے شعر لکھ رہا ہوں لیکن بوجوہ شعر خوانی ایک خاص حلقہء احباب تک ہی محدود رہی ہے ۔ میں نے کبھی اسے اشاعت کے قابل نہیں سمجھا کہ دنیا میں روشنائی اور کاغذ کے اس...
  9. ظہیراحمدظہیر

    تعارف آداب عرض ہے

    QUOTE="الہلال, post: 820720, member: 5442"] السلام علیکم خاکسار کو ظہیر کہتے ہیں، ہند کے دکنی علاقہ سے تعلق ہے۔ آپ لوگوں کی محفل کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔ آپ کا شکریہ۔ خوش آمدید دوست! [ :):):)
  10. ظہیراحمدظہیر

    تعارف فقیر کا تعارف

    برادرم عبداللہ امانت محمدی محفل میں خوش آمدید
  11. ظہیراحمدظہیر

    قصہ ایک فارسی کا جسے عربی پر مہارت کا دعویٰ تھا

    اچھا ہوا آپ نے بتادیا ۔ ورنہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ بچی توتلی ہے ۔ :D
  12. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی جمال و رعب و جلال دیکھیں سخن بلاغت نظام دیکھیں

    تابش بھائی ۔ آ پ کی پیش کردہ تمام احادیث حق بجانب ہیں۔ آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں ایسا ہی میرا بھی ایمان ہے ۔ میں دوسرے مصرع کی نہیں بلکہ پہلے مصرع کے اسلوب کی بات کر رہا تھا ۔ حسیں سراپا نقوش جاذب خدنگ ابرو نگاہ دلکش ۔ اس میں تیر کے مثل ابرو اور دلکش نگاہ کی جو بات ہوئی ہے سیرت...
  13. ظہیراحمدظہیر

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    بھائی ، افسوس کی بات یہ ہے کہ لوگ دوسروں کے علاوہ اپنے آپ سے بھی جھوٹ بولتے ہیں ۔ یعنی خود اپنے آپ سے مخلص نہیں ہیں ۔ ایسے میں کوئی بھی مکالمہ تحصیل ِ لاحاصل ہے ۔انگریزی کہاوت کے مطابق آپ گھوڑے کو صرف پانی تک لے جاسکتے ہیں اسے پانی پینے پر مجبور نہیں کرسکتے ۔ بھائی آپ نے مقابل تک اپنی بات...
  14. ظہیراحمدظہیر

    بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

    اس بارے میں آپ سے متفق ہوں ۔ میرا مشورہ ہے کہ ہر منتظم ہاتھ میں موٹا سا ڈنڈا لیکر اپنی تصویر کھنچوائے اور اسے سر ِ تعارف پر استعمال کرے۔ پہچان میں بھی آسانی رہے گی اور ذرا رعب بھی پڑے گا ۔:):):) اور خادمِ اعلیٰ اگر ڈنڈے کے بجائے ہاتھ میں تلوار لے لیں تو یہ بھی عین مناسب ہوگا ۔ :):):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    پاک و صاف وطن ... !

    آمین ! یارب آمین ! حسیب احمد حسیب بھائی ! عروض کی معمولی جزئیات سے قطعِ نظر بہت اچھی دعا ہے یہ اور اس پر ہر شخص کو آمین کہنا چاہیئے ۔ اللہ تعالیٰ آ پ پر اپنے حفظ و امان کا سایہ رکھے اور ہر ایک شر سے مامون رکھے۔ اپنے قلم کو یونہی فروغِ صدق و صفا کیلئے استعمال کرتے رہیئے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید ۔ ۔ ۔ ۔ مجھ کو سائے کی تمنا ، نہ ثمر کی امید

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید ۔ ۔ ۔ ۔ مجھ کو سائے کی تمنا ، نہ ثمر کی امید
  17. ظہیراحمدظہیر

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    بالکل جناب ، بالکل ! ایسے ہی جیسے ہوائی جہاز تو خاموش ہوتا ہے لیکن اسکے انجن سے ذرا سا شور آتا ہے ۔ :D
  18. ظہیراحمدظہیر

    مختصر کوشش

    خلیل بھائی بہت ہی سُریلا اور گنگناتا ہوا لنک دیا ہے آپ نے ۔ :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    متفرق نظم ۔ اتنی محنت کون کرے ۔ محمداحمد

    :):):) بات تو سچ ہےمگر۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Top