نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جلیل عالی

    بہت اچھے! کیا بات ہے!
  2. ظہیراحمدظہیر

    ایرانی شہروں میں 'دیوارِ مہربانی'

    یہی تو کام ہمارے کرنے کے ہیں۔ انسان دوستی اور رفاہِ عامہ ہی تو مذہب کا اولین کام ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سےہم اس طرف کم ہی توجہ دیتے ہیں ۔ میں جس مسجد میں جاتا ہوں وہاں راہداری میں اسی طرح ایک دیوار پر کچھ جالباس لگے ہوئے ہیں اور اکثر لوگ اپنے بچوں کے وہ کپڑے جو چھوٹے ہو گئے ہوں وہاں ضرورتمندوں کے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    کاش یہ بات ہر شخص تک پہنچ جائے اور ہماری سمجھ میں آجائے!!!
  4. ظہیراحمدظہیر

    نظم ۔ منزل تمھاری ہے ۔ محمد احمد

    بہت خوب احمد بھائی ! اچھا ترجمہ ہے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔ شاد و آباد رہیئے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    زندگی کیسے گزرے گی۔ ۔ ۔ برائے اصلاح

    حمیرا عدنان صاحبہ ! یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ آپ نے شعری کاوش جاری رکھی ہے ۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ابتدا میں سب ایسی ہی شاعری کرتے ہیں ۔ لیکن کسی بھی ہنر یا فن کی طرح شاعری بھی محنت مانگتی ہے ۔ خلیل احمد صاحب کی تحریر دیکھ لیجئے ۔ چھوٹے چھوٹے مصرعوں سے ابتدا کریں ۔ لمبے مصرع...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    حمیرا عدنان ایسے نہیں کہتے۔ ایک دوسرے کی مدد کرنا اور مشورے دینا استادی شاگردی نہیں ہے ۔یہ تو ایسے ہی ہے کہ جیسے کوئی سینئر اپنے کسی جونیئر کی ذرا سی رہنمائی کردے ۔ استاد تو جناب اعجاز عبید اور یعقوب آسی صاحب جیسے اہلِ علم و ہنر ہوتے ہیں کہ شعر وادب جن کا اوڑھنا بچھونا ہے اور جنہوں نے پوری...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    ظہیر بھائی! بہت بہت شکریہ۔ نوازش! مجھے بھی خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے ۔خدا آپ کو خوش و خرم رکھے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    منتشر، سستی ہے، روز اک سی ہے اور بےکار ہے

    نمرہ صاحبہ ، چونکہ پہلی دفعہ آپ کے کلام سے فیضیاب ہورہا تھا اس لئے کچھ اندازہ نہیں تھا کہ کس قدر رہنمائی ضروری ہے ۔ چنانچہ صرف اشارہ دیدیا ۔ استادِ محترم االف عین صاحب اور ابن سعید صاحب کئی باتوں کی پہلے ہی نشاندہی کرچکے ہیں ۔ مختصرًا یہ کہ حشو و زائد سے مراد وہ الفاظ جو شعر کے معنی میں کوئی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    عاطف بھائی ۔ اگر یادداشت دھوکہ نہیں دے رہی تو یہ ایک مرثیے کا شعر ہے اور شاید انیس یا دبیر میں سے کسی کا ہے ۔ یہ شعر اُس واقعہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جو بقول شاعر ننھے منھے حسین رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہوا ۔ اور بقول شاعر یہ کلام آنحضرت کی طرف سے حسین کے لئے ہے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے مہدی حسن نے بہت اچھی گائی ہے اور بہت مشہور ہوئی ہے ۔ شنیدن ہے کہ ایک نجی شعری محفل میں فیض صاحب اپنا کلام سنارہے تھے۔ نئے کلام کے بعد جب فرمائشوں کا سلسلہ جاری ہوا تو ایک صاحب نے ان سے فرمائش کی کہ فیض صاحب وہ مہدی حسن والی غزل سنائیے ۔ :):):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    منتشر، سستی ہے، روز اک سی ہے اور بےکار ہے

    بہت خوب ! کیا بات ہے ۔ اچھا ہے ! اچھی کاوش ہے ۔ عروضی لحاظ سے تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آرہا ۔ البتہ حشو و زوائد کافی ہیں جو وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جائیں گے ۔ ٓخری شعر کے مصرع اول کو ایک نظر پھر دیکھ لیجئے ۔ بہتر ہوسکتا ہے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    ادی سیدہ شگفتہ ضرور ، کیوں نہیں ۔ بس ذرا شاعری والے کام سے فارغ ہوجاؤں تو اگلا مرحلہ خطاطی اور مصوری شیئر کرنے کا ہے ۔ سوالات ضرور کیجئے ۔ مجھے علم ہوگا تو جواب ضرور دوں گا ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    عاطف بھائی ۔ بڑی محبت ہے آپ کی۔ نوازش ! آپ کا مشورہ تو اور بھی پسند آیا ۔ ذرا سا زیادہ وقت لگے گا لیکن اس طرح دونوں ہی کام ہوجائیں گے۔ یوں ہی کرتا ہوں ۔ کوشش تو کرتا ہوں کہ کمزور اور ہلکے اشعار کو نکال دیاجائے ۔ لیکن آپ جانتے ہی ہیں کہ خود تنقیدی بہت مشکل چیز ہے اور بعض دفعہ خود اپنا اپنڈکس کاٹ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    بھائی عدنان احمد ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا ذوق سلامت رکھے۔ بہت نوازش۔ آپ کے خلوص اور محبت سے بھرے الفاظ کے لئے سراپا سپاس ہوں۔ لیکن میرے بھائی بات یہی ہے کہ جب بھی اچھے شعرا کو پڑھتا ہوں بخدا اپنی طبع آزمائی بہت ہی ہیچ اور تک بندی ہی نظر آتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی اسے قابلِ اشاعت نہیں سمجھا ۔ بس یہ...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    اسد بہت محبت ہے آپ کی۔ سراپا سپاس ہوں ۔ خدا آپ کو شاد و آباد رکھے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    خلیل بھائی۔ محفل کا ماحول یکایک بہت بوجھل اور گمبھیر ہوچلا ہے ۔ کسی قسم کے ۔ ۔ ۔ وارانہ فسادات کا خطرہ ہے۔ ایسے میں بابائے وزل کی آمد تو بہت ضروری ہے ۔ گفتگو کا مزاج بدلے گا زہر میں قند گھولئے صاحب جہاں تک بات ہماری ننھی منی اقلیم ِ سخن کی ہے تو اس پر شب خون پڑنے سے بہتر ہے کہ آپ کو...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    فاتح بھائی بہت شکریہ ۔ بڑی عنایت ہے ! ایک اچھے شاعر کی طرف سے ان حوصلہ افزا الفاظ کےلئےبہت ممنون ہوں! مشورہ تو آپ کا صائب ہے ۔ پتہ نہیں پہلے کیوں نہیں سوچا میں نے ایسا ۔ بس یہی آسان لگا کہ ایک لڑی میں سب کچھ جمع کردیا جائے ۔ ارادہ یہ تھا کہ ہر دفعہ بیٹھ کر چار چھ غزلیں ٹائپ کرکے کاپی پیسٹ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    اعجاز بھائی ۔ بڑی ذرہ نوازی ہے آپ کی ۔ آپ کا بڑا پن ہے یہ۔ اشعار آپ کو پسند آئے تو ساری محنت وصول ہو گئی ۔ آپ جیسے سخنور اور قلمکار کی ستائش بہت معنی رکھتی ہے میرے لئے ۔ میں سراپا سپاس ہوں ۔ آپ تو واقف ہی ہیں کہ امریکا میں مصروفِ روزگار انسان کی کیا زندگی ہوتی ہے ۔ اب تک تو زندگی کی...
  19. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    خلیل الرحمٰن بھائی ! بہت کرم نوازی ہےآپ کی ۔ عنایت ہے ۔ سپاس گزار ہوں ۔ :):):):)
Top