ولی اللہ قاسمی صاحب ۔السلام علیکم اور محفل میں خوش آمدید !
برادرم غزل اچھی ہے ۔ بہت داد آپ کیلئے ۔اگر آپ شاعری میں واقعی نئے ہیں تو یہ بڑی خوش آئند بات ہے کیونکہ اس طرح کا کلام اکثر اوقات اچھی خاصی مشق کو ظاہر کرتا ہے ۔ وزن اور بحر کے لحاظ سے تو غزل بے نقص ہے سوائے اس کے کہ گھر میرا آج وہی لوگ...