نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    کاشف اختر بھائی ۔ بہت خوب ! پہلی دفعہ دیکھ رہا ہوں اس دھاگے کو۔ ماشاءاللہ خوب رنگ ہے۔ اچھے اشعار ہین ۔ چونکہ آپ نے رائے بھی مانگی ہے تو مطلع کو ایک نظر دیکھ لیجئے۔ دولختی کا احساس ہورہا ہے۔ سوزِ جگر اور عزمِ سفر کا باہمی تعلق واضح نہین ہوتا ۔ کچھ اور اس سے بہترصورت نکالئے ۔ شوقِ سفر یا عزمَ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں

    فاتح بھائی ۔ دیکھنا پڑے گا اس کو ۔ میرے کان اسے شرحہء ہی سنتے آئے ہیں جو کہ غلط بھی ہوسکتا ہے ۔ اٹھارہ سال پرانی غزل ہے۔ بہتر یہی ہوگا کہ مصرع بدل ڈالوں ۔ بہت بہت شکریہ۔ توجہ کیلئے ممنون ہوں۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح بر مصرع طرح: لکھی ہے مصحفِ رخسار کی تفسیر مدت تک

    ولی اللہ بھائی ۔ غلطی کوئی نہیں ہے۔ شروع میں سب ایسے ہی اشعار کہا کرتے ہیں۔ ہمت نہ ہاریں اور سعی جاری رکھیں ۔ آپ جلدی سیکھنے والوں مین سے ہیں۔:):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    بے نسب درہم و دینار کا ورثہ کیسا

    بے نسب درہم و دینار کا ورثہ کیسا ہم نہ اپنائیں جو میراث تو حصہ کیسا نام کی تختی لگانے سے نہ ہوگا ثابت تم جو گھر پر نہیں موجود تو قبضہ کیسا دوستی آگ سے کاغذ کی جلادےگی شہر پھول رکھئے کف قرطاس پہ شعلہ کیسا میں فقط میں ہوں مجھے نسبتِ الفاظ سے جان مسلکِ لوح و قلم میں کوئی فرقہ کیسا دو دو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں

    فاتح بھائی! اب سمجھا میں آپ کا سوال ۔:) سوال شرح کے تلفظ کے بارے میں نہیں بلکہ اس کی اضافت کے بارے میں تھا ۔ میں نے صرف تلفظ کی وضاحت کے لئے ’’شرحائے‘‘ لکھا تھا لیکن اصل تو شرحہءحالات ہے اور تقطیع بھی ’’شرحہء ‘‘ ہی ہوا ہے۔ مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن ۔ بحر مضارع شکوہ ک۔ رے ک شرح۔ءحالات ۔ہم کرے
  6. ظہیراحمدظہیر

    اس خاک سےجو ربطِ وفا کاٹ رہے ہیں

    اس خاک سےجو ربطِ وفا کاٹ رہے ہیں پرواز کی خواہش میں سزا کاٹ رہے ہیں اس روزِخوش آثار کی سچائی تو یہ ہے اک رات سر ِدشتِ بلا کاٹ رہے ہیں حبس اتنا ہے سینے میں کہ لگتا ہے مسلسل ہم سانس کے آرے سے ہوا کاٹ رہے ہیں بیکار کہاں بیٹھے ہیں مصروف ہیں ہم لوگ ہم اپنی صداؤں کا گلا کاٹ رہے ہیں خیاطِ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    زنجیر کس کی ہےکہ قدم شاد ہوگئے

    زنجیر کس کی ہےکہ قدم شاد ہوگئے بیڑی پہن کے لگتا ہے آزاد ہوگئے جتنے بھی حرفِ سادہ ہوئے اُس سے منتسب ہم رنگِ نقش ِ مانئ و بہزاد ہوگئے سنگِ سخن میں جوئے معانی کی جستجو ! گویا قلم بھی تیشئہ فرہاد ہوگئے زندہ رہے اصولِ ضرورت کے ماتحت جب چاہا زندگی نے ہم ایجاد ہوگئے خود بیتی لگتی ہے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری گلیوں میں پھر رہے تھے اسیرِ ِ درد و خراب ِ ہجراں

    تمھاری گلیوں میں پھر رہے تھے اسیرِ ِ درد و خراب ِ ہجراں ملی اجازت تو آگئے پھر حضورِ عشق و جناب ِ ہجراں وہ ملنے جلنے کی ساری رسمیں دراصل فرقت کے سلسلے تھے گئے دنوں کی رفاقتوں میں چھپا ہوا تھا سراب ِ ہجراں مٹے نہیں ہیں حروفِ ظلمت ، ابھی گریزاں ہے صبح ِ برات ابھی پڑھیں گے کچھ اور بھی ہم...
  9. ظہیراحمدظہیر

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں

    فاتح بھائی شرح ہے۔ اگرچہ عربی میں شرح بالفتح اول و دوم ہے لیکن اردو میں رائے ساکن سے مستعمل ہے۔ نیر صاحب نے نوراللغات میں ناسخ کا شعر بطور حوالہ نقل کیا ہے۔ چنانچہ میرے خیال میں رائے ساکن کے ساتھ شرحِ حالات = شرحائے حالات ہوگا۔ فاتح بھائی یہی استفسار تھا یا میں غلط سمجھا ہوں ؟
  10. ظہیراحمدظہیر

    نشانِ منزلِ من مجھ میں جلوہ گر ہے تو

    نشانِ منزلِ من مجھ میں جلوہ گر ہے تو مجھے خبر ہی نہیں تھی کہ ہمسفر ہے تو سفالِ کوزہء جاں ! دستِ مہر و الفت پر تجھے گدائی میں رکھوں تو معتبر ہے تو علاجِ زخمِ تمنا نے مجھ کو ماردیا کسی کو کیسے بتاؤں کہ چارہ گر ہے تو چراغِ بامِ تماشہ کو بس بجھادے اب میں جس مقام پہ بیٹھا ہوں باخبر ہے تو یہ کس...
  11. ظہیراحمدظہیر

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں شکوہ کریں کہ شرحءحالات ہم کریں کچھ دیر کو سہی ، پہ ملے درد سے نجات کچھ دیر کو تو دل کی مدارات ہم کریں مانا کہ اُن کی بزم میں ہے اذنِ گفتگو اتنا بھی اب نہیں کہ سوالات ہم کریں جب تک ہیں درمیان روایات اور اصول دشمن سے کیسے ختم تضادات ہم کریں وقتِ عمل ہے دوستو ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    سب کاروبار ِ نقد و نظر چھوڑنا پڑا

    سب کاروبار ِ نقد و نظر چھوڑنا پڑا بکِنے لگے قلم تو ہُنر چھوڑنا پڑا قربانی مانگتی تھی ہر اک شاخ ِ بے ثمر بسنے نہ پائے تھے کہ شجر چھوڑنا پڑا کرنا تھا جو سفر ہمیں ہم نے نہیں کیا بچوں کو آج اس لئے گھر چھوڑنا پڑا آ تو گئے ہو ، سوچ لو جاؤ گے پھر کہاں یہ شہر ِ بد لحاظ اگر چھوڑنا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    سورج رستہ بھول گیا تھا

    یارو بھی ٹھیک ہے ۔ لیکن میری رائے میں نظم کے پس منظر میں دوستو زیادہ بہتر ہے۔ شاعر دنیا بھر سے کٹا ہوا تنہا پڑا ہو اہےاور اس منظر نامے میں یاروں کی کمی اور ان سے دوری شامل ہے۔ دوستو جبکہ ایک عمومی خطاب ہے اور یہ کسی کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ حتمی اختیار بہرحال آپ ہی کا ہے۔ نذر صاحب میں فیس...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ضبطِ غم توڑ گئی بھیگی ہوا بارش میں

    ضبطِ غم توڑ گئی بھیگی ہوا بارش میں دل کہ مٹی کا گھروندا تھا گرا بارش میں شادیء مرگ کو کافی تھا بس اک قطرۂ آب شہر ِتشنہ تو اجڑ سا ہی گیا بارش میں روشنی دل میں مرے ٹوٹ کے رونے سے ہوئی اک دیا مجھ میں عجب تھا کہ جلا بارش میں لاج رکھ لی مرے پندار کی اک بادل نے میرے آنسو نہ کوئی دیکھ سکا بارش...
  15. ظہیراحمدظہیر

    خیالِ خاطر ِاحباب ہمسفر رکھنا

    خیالِ خاطر ِاحباب ہمسفر رکھنا سفر کہیں کا ہو آغاز پر نظر رکھنا شعاع ِ نور ِ محبت کو رکھنا قبلہ نما جہاں یہ دل کرے سجدہ وہیں پہ سر رکھنا تمام روپ محبت کے خوبصورت ہیں کوئی بھی رشتہ کسی سے ہو معتبر رکھنا چراغ بن نہیں سکتے تو بن کے تم فانوس کسی چراغ کو موسم سے بے خطر رکھنا قلم کو رکھنا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    لہروں پہ سفینہ جو مرا ڈول رہا ہے

    لہروں پہ سفینہ جو مرا ڈول رہا ہے شاید مری ہمت کو بھنور تول رہا ہے شیریں ہے تری یاد مگر ہجر لہو میں شوریدہ ہواؤں کا نمک گھول رہا ہے پتوار بنا کرمجھے طوفانِ حوادث قامت مری پرچم کی طرح کھول رہا ہے ساحل کی صدا ہے کہ سمندر کا بلاوا گہرائی میں سیپی کی کوئی بول رہا ہے یہ وقت مجھے موتی بنائے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح بر مصرع طرح: لکھی ہے مصحفِ رخسار کی تفسیر مدت تک

    ماشاءاللہ کیا بات ہے جناب ولی اللہ قاسمی صاحب۔ آپ تو ماشاءاللہ اب پر لگا کر اڑ رہے ہیں ۔ بہت اچھی تبدیلیاں کی ہیں آپ نے۔ مرے اجداد نے جو کچھ کیا تحریر مدت تک ہُوا میرے لئے وہ سب کا سب تقریر مدت تک ہوا کی جگہ بنا بھی رکھا جاسکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خردمندی اسی میں ہے گھٹا لو خواہشیں اپنی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سورج رستہ بھول گیا تھا

    بھائی نذر حسین صاحب! دو باتیں ہماری طرف سے بھی ہیں ۔ پہلی بات تو یہ کہ ماشاءاللہ آپ فطری شاعر ہیں۔ آپ کو قدرت نے موزوں طبیعت عطا کی ہے ۔ میں نہین سمجھتا کہ آپ کو اصلاح وغیرہ کی کوئی خاص ضرورت پڑے گی۔ اگر وقت ملے تو کہیں سے عروض کی بنیادی باتیں دیکھ لیجئے۔ اسی سائٹ پر کئی دھاگے موجود ہیں۔ یہاں آپ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    سورج رستہ بھول گیا تھا

    احمد بھائی اگر لفظوں سے چھیڑچھاڑ کرنے پر آپ کی شاعری اتنی زبردست ہے تو پھر باقاعدہ معاشقہ کرنے پر کیا حال ہوگا!! :):):) احمد بھائی بات آپ کی بالکل درست ہے۔ شاعری کے لئے باقاعدہ عروض کا آنا ضروری ہے ہی نہیں۔ وزن اور ’’موسیقیت‘‘ تو شاعر کی طبیعت میں فطری طور پر موجود ہوتی ہے۔( نذر حسین ناز...
  20. ظہیراحمدظہیر

    سورج رستہ بھول گیا تھا

    اعجاز بھائی ! محبت اور خلوص ہے یہ آپ کا! میں تو خود آپ کے خوشہ چینوں میں سے ہوں ۔ آپ کا تجزیہ اور تجربہ میرے لئے رہنما ہیں ۔ آپ اساتذہ کی تحریریں پڑھ پڑھ کر ہی کچھ شدبد پیدا ہورہی ہے ۔ اس ہمت افزائی پر بہت ممنون ہوں لیکن حقیقتاً اصلاح کے منصب کے ’’سزا‘‘ وار تو آپ ہی ہیں ۔ :D میں کوشش تو...
Top