نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تعارف شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)

    عظیم قطعہ تو بہت اچھا ہے ۔ واہ واہ! تیری اور میری کو تری اور مری کرلو۔ تمہارا کو تمہاری کرلو کیونکہ پوسٹ عمومًا مونث استعمال ہوتی ہے ۔ آخری مصرع میں ’’کیا‘‘ بہت ہی زیادہ دب رہا ہے اور صرف ’’ک‘‘ تقطیع میں آرہا ہے ۔ ویسے تو ٹھیک ہے لیکن پڑھنے میں رواں نہیں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    سلسلہ تکّلم کا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    محمد احمد بھائی ۔ عام طور پر نثر سے دور رہتا ہوں کہ عدیم الفرصت لوگوں کے لئے شاعری پڑھنا ہی بہترین عیاشی ہے ۔:) مجھے علم نہیں تھا کہ آپ کہانیاں بھی لکھتے ہیں اس لئے آپ کا نام دیکھ کر فورََاپڑھا ۔ مزا آگیا ۔ ایک دلچسپ اورتجسس آمیز تحریر ہے۔ آخر تک تجسس برقرار رہا۔ کردار بھی خوب تراشا ہے ۔ کچھ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    تعارف شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)

    بھئی عظیم خواجہ صاحب! شریف سامعین ملے ہوئے بھی اب دو مہینے ہونے کو آئے لیکن آپ ہیں کہ کچھ سنا ہی نہیں رہے ۔ یہ تو نری ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔:):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    اس نظمِ تمنّا کے ہونٹوں نے چھُوا جس دم مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی بہت اعلیٰ ! بہت عمدہ فاتح بھائی ! مجھ مصرعِ ناقص میں ! واہ واہ ! بیحد و حساب داد !! اور جو باذوق بھی یہ غزلیں سرِفہرست لایاہے اسے بھی داد!
  5. ظہیراحمدظہیر

    دل کے برگد تلے

    بہت خوب سعید صاحب ! اچھی نظم ہے ۔ روانی ہے ! بس ذراایک نظر ان سطور کو دیکھ لیجئے۔ وزن توجہ چاہتا ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

    خوبصورت غزل ہے فاتح بھائی ! منفرد! بہت خوب!! میرا آنسو تری معذرت کا سبب معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت یہ شعر تو کمال ہے ۔ خالص غزل کا شعر! اس شعر پر تو آپ ہر سخن فہم سےداد لیں گے۔ کیا کہنے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    لوگ کہتے ہیں مجھے کام کی عادت ہی نہیں

    واہ واہ! سبحان اللہ ! کیا خواہش ہے اور کیا ضرورت ہے! راحیل بھائی اچھی غزل ہے ۔ خوش رہیئے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    سورج رستہ بھول گیا تھا

    محمداحمد بھائی ۔ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ۔نظم میں بیشتر فعلن فعلن کا وزن ہی استعمال ہوا ہے ۔ لیکن احمد بھائی فعلن فعلن کا وزن تو متقارب اور متدارک دونوں بحروں ہی سے حاصل ہوسکتا ہے۔ فعلُ فعولُ (میر کی ہندی بحر یا متقارب اثرم مقبوض) میں تسکینِ اوسط کرنے سے بھی فعلن فعلن حاصل ہوتا ہے اور فعِلن...
  9. ظہیراحمدظہیر

    آداب یہ ایک تازہ ترین تک بندی ھے آپ دیکھ لیجئیے۔۔۔۔۔۔

    بھائی عباد اللہ ! اچھا شعر ہے ۔ دونوں مصرعے بحر میں ہیں ۔ ظاہر ہورہا ہے کہ آپ کو وزن اور بحر کا ادراک ہے اور مشق پختہ ہے ۔ لیکن آپ کے دونوں اشعار پڑھ کر نجانے مجھے یہ کیوں محسوس ہورہا ہے کہ آپ کی زبان اردو کے بجائے فارسی ہے۔ نیست کو اردو میں ردیف بنایا تو جاسکتا ہے کہ یہ بہت معروف لفظ ہے لیکن...
  10. ظہیراحمدظہیر

    عربی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    عاطف بھائی بہت ہی عمدہ انتخاب ہے ۔بامحاورہ ترجمہ اس پر مستزاد!!
  11. ظہیراحمدظہیر

    عربی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    حسان بھائی ہارٹ اٹیک کے لئے حملہء قلب زیادہ معروف اور مستعمل ہے ۔ قلبی حملہ تو شاید قلبی لگاؤ اور قلبی تعلق جیسے الفاظ کے ذیل میں آ جائے گا ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    تبدلئ نام

    حضور ! ایک گاہک آیا ہے ۔ ذرا دیکھ لیجئے! :):):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    تعارف فقیر ِ راہ ہوں اور جستجو نگاہ کی ہے

    سعید بھائی ! ایک دفعہ پھر محفل میں خوش آمدید!!
  14. ظہیراحمدظہیر

    خواب میں محوِ خواب میرے ساتھ ۔ فاتح الدین فاتح

    اہا !! بہت خوبصورت! کیا نزاکت ہے!! بہت اچھا ہے!
  15. ظہیراحمدظہیر

    شکوے مرے بھی سن کبھی اپنے گلے بھی دیکھ ۔ فاتح

    بہت خوبصورت! واہ! تعبیر کے سراب!!! کیا بات ہے فاتح بھائی!!
  16. ظہیراحمدظہیر

    لب پہ شکوہ بھی نہیں ، آنکھ میں آنسو بھی نہیں

    فاتح بھائی قصور میرا ہی ہے ۔ جب ایک ساتھ دس دس غزلوں میں لوگوں کو ٹیگ کروں گا تو ایک آدھ کا ادھر ادھر ہوجانا عین ممکن ہے ۔ کوشش کررہا ہوں کہ جلد ازجلد اس کام سے فارغ ہوکر کوئی بہتر اور مفیدمطلب کام کیا جائے ۔ داد کے لئے ممنون ہوں ۔ بہت نوازش! خدا آپ کو خوش رکھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    لب پہ شکوہ بھی نہیں ، آنکھ میں آنسو بھی نہیں

    اس پزیرائی اور حوصلہ افزائی کے لئے تمام احباب کا بہت ممنون ہوں ۔ بہت شکریہ۔ خدا سلامت رکھے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    قوافی

    آپ کا مراسلہ پڑھ کر ضروری معلوم ہوا کہ میں ایک دو باتوں کی وضاحت کردوں تاکہ لوگ میرے گزشتہ مراسلے کا کوئی غلط مطلب نہ نکال لیں اور اس پر کوئی لاحاصل بحث نہ شروع ہوجائے۔ بادل اور پاگل کا قافیہ دِل کو بنانا تو بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ یہ صوتی قافیے کی مثال نہیں ہے۔ لاش اور اپواس بھی صوتی قافیے کی ذیل...
  19. ظہیراحمدظہیر

    قوافی

    باز اور ساز کا قافیہ بعض اور وعظ بنانا اصولِ قافیہ کے لحاظ سے تو غلط ہے ہی میں ذاتی طور پر بھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کروں گا ۔ نہ صرف ان قوافی میں اختلافِ روی ہے بلکہ حرفِ ردف کی پابندی بھی نہیں ہے ۔ یعنی قافیے کی پوری ساخت تبدیل کردی گئی ہے ۔ کسی بھی ایک حرفِ قافیہ کو اس کے ہم صوت سے بدلنا تو...
Top