اسد ! بھائی آپ کا یہ سوال لاکھوں کا ہے۔ مروجہ اور روایتی اصولِ قافیہ کے لحاظ سے نماز ، لحاظ اور ریاض ہم قافیہ نہیں ہوسکتے کیونکہ ان میں حرفِ روی کا اختلاف ہے ۔ حرفِ روی قافیے کا اساسی حرف ہوتاہے اور اسی پر قافیے کا دارومدارہے۔ حرفِ روی کا تعین غزل کے مطلع میں کرلیا جاتا ہے اور پھر بعد کے تمام...