نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مانوس یاد ۔۔۔۔۔ نور سعدیہ شیخ

    کاش زبان کا استعمال کسی منطق اور اصول کا پابند ہوتا! لیکن ہم اور آپ جانتے ہی ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔ الفاظ اپنے استعمال میں اہل زبان کی سند اور نظیر کے محتاج ہوتے ہیں۔ رنجہ الگ سے مستعمل نہیں ہے ۔ قدم رنجہ کے ساتھ مستعمل ہے۔ رنجہ کے معنی چال یا خرام کے ہیں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    بکھرے بکھرے سہمے سہمے روز و شب دیکھے گا کون (معرؔاج فیض آبادی)

    بہت خوبصورت ! یہ غزل بہت اچھا انتخاب ہے !آپ کا ذوق قابلِ رشک ہے نیرنگ بھائی ! معراج فیض آبادی جدید غزل کا ایک بہت معتبر شاعر ہے۔ اکثر چار پانچ اشعار کی غزل لکھتے ہیں لیکن ہر شعر اعلی۔ دس گیارہ سال پہلے شکاگو میں ایک دوست کے ہاں نجی شعری محفل میں وسیم بریلوی اور معراج صاحب کو جی بھر کر سننے کا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    اے دشت آرزو مجھے منزل کی آس دے ( معؔراج فیض آبادی)

    بہت اعلیٰ انتخاب ہے نیرنگ بھائی!
  4. ظہیراحمدظہیر

    عبداللہ امانت محمدی کے اقوال

    بھائی عبداللہ امانت محمدی! آپ نے بہت ہی اچھی باتیں لکھی ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو ان پر یقین رکھنا اور عمل کرنا آسان بنائے۔ آمین۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    فنِ خطاطی: وقت کی دھول میں گُم ہوتا پیشہ!

    اس فن کو زندہ رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ایسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عام مارکیٹ مین دستیاب کیا جائے جو روایتی قلم اور کاغذ کے بہت قریب ہو۔ میں نے کئی ڈرائنگ ٹیبلیٹ استعمال کرکے دیکھے ہیں لیکن بنیادی مسئلہ اس کی سطح یا سرفیس ہی کا ہے۔ اس پرہاتھ کو وہ گرفت محسوس نہیں ہوتی جو کاغذ پر ہوتی ہے۔...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہم کس لیئے بنائے گئے ہیں ؟

    دردِ دل، لوگوں کی خیر خواہی اور انسانیت کی خدمت وغیرہ یہ سب "عبادت" کے مفہوم میں داخل ہیں۔ عبادت صرف نماز، روزے، اور تلاوت قران کا نام ہی نہیں ہے بلکہ اس میں وہ تمام بھلائی کے کام داخل ہیں جو رضائے الہی کے لئے نیک نیتی اور بے غرضی سے کئے جائیں۔ بیشک خلقتِ انسان کا مقصد عبادت کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    جرسِ گل کی صدا

    عاطف سعد ، دو ماہ کی غیرحاضری کے بعد خوش آمدید!! امید ہے آپ کی چھٹیاں اچھی گزری ہوں گی۔ فیض کا بہت اچھا کلام منتخب کیا ہے آپ نے۔ لیکن اس کے ساتھ جو پورٹریٹ آپ نے چنا ہے وہ اس کلام کے ساتھ بالکل میل نہین کھارہا۔ معلوم نہیں آپ کے ذہن مین ان دونوں کا کیا تعلق بن رہا ہے۔ لگتا ہے ابھی ذہن ویکیشن سے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    بن کے بدن میں روح سمایا چلا گیا

    حسیب احمد حسیب صاحب! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں۔ اگر برا نہ مانیں تو ایک دو تجاویز دینا چاہوں گا۔ ایک تو یہ کہ جہاں ضرورت ہو وہاں کسرہء اضافت ضرور لگادیا کریں ۔ دوسرے یہ کہ اس غزل میں کئی جگہوں پر ردیف سے پہلے علامتِ وقف کوما کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر شعر کا مطلب گڑبڑ ہورہا ہے۔ مثلََا مطلع کا دوسرا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    دل کے برگد تلے

    سعید بھائی ، تاخیر سے جواب دینے کی معذرت! برادرم فاتح اور محترمی اعجاز صاحب پہلے ہی ان نکات کی وضاحت فرما چکے ہیں۔ تلے کے وزن پر بھی بات ہوچکی ہے۔ تلے بروز فعِل ہے ۔ اس کی ے کا اسقاط نہیں کیا جاسکتا ۔ سعید بھائی امید ہے وضاحت ہوگئی ہوگی۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    پانی پانی

    ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔ خلیل بھائی ۔زبردست! داد کے لئےذرا دیر کو آپ اپنے ہی الفاظ مجھے مستعار لینے دیجئے۔ مزیدار مزیدار !!:):):) اقبال و غالب کی زبان میں تصرف کرکے کیا کشتِ زعفران کاشت کیا ہے۔ سدا مہکتے رہئے!! آپ کے ان لاجواب اشعار کے باعث اسی قلتِ آب کے سلسلے کا بہت پہلے کہیں سنا ہوا ایک قطعہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    خواب کا دریا۔ناعمہ عزیز

    بہت خوب! آپ کی نظم پسند آئی ۔ اللہ کرے زور بیاں اور زیادہ!
  12. ظہیراحمدظہیر

    سنگ ہوا کے کھیل رچانا بھول گئے

    بہت خوبصورت !! دھیمے لہجے کی ، ایک مہکتی ہوئی فضا اپنے اندر لئے ہوئے کیا اچھی غزل ہے ۔ بہت خوب احمد بھائی !!
  13. ظہیراحمدظہیر

    مانوس یاد ۔۔۔۔۔ نور سعدیہ شیخ

    بہت خوب! نور سعدیہ /USER] بہن اچھی نظم ہے ! تیسرا مصرع سمجھ نہیں سکا ۔ قدم رنجہ تو ٹھیک ہے لیکن خالی رنجہ مستعمل نہیں ہے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    لوگوں نے ایک واقعہ گھر گھر بنادیا

    محبت ہے فاتح بھائی آپ کی۔ سلامت رہیں! تابش بھائی ! آپ کی محبت کا مقروض ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آ پ کو شاد آباد رکھے۔ نوازش کاشف بھائی ! ممنون ہوں۔ ظہیر بھائی ! بہت محبت ہے آپ کی۔ اس پزیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔ خداخوش رکھے آپ کو! بہت شکریہ ، نوازش نذیر بھائی ! نمرہ بہن ! بہت ممنون ہوں۔ خدا ذوق...
  15. ظہیراحمدظہیر

    لہروں پہ سفینہ جو مرا ڈول رہا ہے

    بہت نوازش!! اس ذرہ نوازی اور حوصلہ افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ خدا آپ تمام احباب کو سلامت رکھے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں

    تابش بھائی ، بہت نوازش! آپ کی محبت ہے ۔اور ٹائپو کی نشاندہی کے لئے بہت شکریہ۔ درست کردیا ہے۔ اللہ آپ کوخوش رکھے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح بر مصرع طرح: لکھی ہے مصحفِ رخسار کی تفسیر مدت تک

    بالکل درست۔ بس اسی طرح دوسرے مصرعوں میں بھی ردوبدل کرکے دیکھ لیں۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں

    فاتح بھائی ہماری یہ گفتگو تو کچھ دو لخت سی ہو گئی ۔ :):):)آپ شرح کے وزن کی بات کرتے رہے اور میں شرح ِ حالات کے وزن کی۔ بھئی شرح اور شمع کے عوامی تلفظ اوران کے درست صرفی وزن کا تو مجھے علم ہے اورمیں نے شرح کے ہجےاپنے پہلے مراسلے میں لکھ بھی دیئے تھے۔ میں تو بات یہ کررہا تھا کہ جب شرح کو مرکب...
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح بر مصرع طرح: لکھی ہے مصحفِ رخسار کی تفسیر مدت تک

    ہاں بھائی۔ بعض دفعہ ایسا کرنا بھی پڑتا ہے۔ کوشش کر دیکھیں۔ اگر ٹھیک ہوجائین تو بہتر ورنہ نکال دیں۔ مچال کے طور پر یہ شعر دیکھ لیں اور اس طرح زمانہ بدل کر دیکھیں۔ سراپا حسن دیکھا تھا کبھی جو خواب میں ہم نے رہی آنکھوں میں وہی تصویر مدت تک
  20. ظہیراحمدظہیر

    کس طور اُن سے آج ملاقات ہم کریں

    فاتح بھائی ! گستاخی کی بات ہی نہیں ۔۔ گفتگو علمی ہورہی ہے کہ جس میں ادب پہلا قرینہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔:)
Top