نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سورج رستہ بھول گیا تھا

    سید ذیشان بھائی ۔ آپ نے یہ تو درست کہا کہ فعَل (عین متحرک) اس بحر میں ملتا ہے ۔ لیکن مصرع کے شروع میں صرف فعلُ ہی آسکتا ہے۔ صدر اور ابتدا کے لئے اس بحر میں فعلُ ہی خاص ہے ۔ مصرع کو فعولُ یا فعَل سے شروع نہیں کیا جاسکتا ۔ اس لئے ’’ کبھی کبھی میں سناٹے میں چیخ کے خود کو سن لیتا تھا ‘‘ درست نہیں...
  2. ظہیراحمدظہیر

    نثری نظم : کہانی

    خلیل بھائی۔ یہ تو بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ :D یہ @ والا نشان تو انگریزی کیبورڈ سے بنتا ہے اور نام لکھنے کے لئے اردو والا کیبورڈ بدلنا پڑتا ہے ۔اور اس کوشش میں یہ کرسر بعض دفعہ اتنا ہٹ دھرم اور ضدی بن جاتا ہے کہ حضرت گل محمد یاد آجاتے ہیں ۔ مجال ہے جو اپنی جگہ سے ذرا آگے پیچھے ہل جائے۔ بس وہیں...
  3. ظہیراحمدظہیر

    نثری نظم : کہانی

    دل تو میرا بھی اس تصورسے دہل گیا تھا کہ میں نثری نظمیں لکھ رہا ہوں ۔ طبیعت کو ٹٹولا تو یہ جان کر اطمینان ہوا کہ ابھی تک فاعلاتن فاعلات کی گردان جاری ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ نے واقعی کرم کیا ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آشنا پنداری! خوبصورت لفظ ہے۔ کاش مستقبل میں ضرورت پڑنے پر یاد آجائے !
  5. ظہیراحمدظہیر

    نثری نظم : کہانی

    بھائی خرم یاسین ! آپ مجھے کسی اور ظہیر احمد سے ملارہے ہیں ۔ نہ تو میں فیس بک پر ہوں اور نہ ہی نثری نظم لکھتا ہوں ۔ اب تک پوری زندگی گوشہ نشینی میں الحمدللہ عافیت سے گزری ہے اور گزر رہی ہے ۔ بس چند ماہ پہلے اردو محفل کی رکنیت اختیار کی ہے اور گاہے بگاہے صرف یہیں پایا جاتا ہوں۔ نثری نظم کا میں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ریاضی سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    کاش اُس روز کسی اور نے مارا ہوتا ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔ پٹنے کے ذکر پر پہلے کبھی اتنی ہنسی نہیں آئی ۔ :D:D:D بہت خوب خلیل بھائی !!! اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ آج مزاح پڑھنے کا موڈ ہو رہا تھا اور لطف آگیا اتنی اچھی چیزیں پڑھ کر ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  7. ظہیراحمدظہیر

    شاہ جی (از قلم نیرنگ خیال)

    بھائی اس قسم کی اچھی تحریروں پر جس قسم کی اعلیٰ داد دی جانی چاہیئے وہ تو مجھے دینی نہیں آتی ۔ بس اتنا کہوں گا کہ ایسا مزاح لکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہارتا جارہا ہے امریکا از محمد خلیل الرحمٰن

    سمجھ میں نہیں آتا کہ آدمی اپنا سر پیٹے یا کہیں جنگل میں نکل جائے ۔ مجال ہے جو کوئی چیز بچی ہو سیاست اور شرارت سے ۔۔۔۔۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    جوش کی منافقت

    جوش صاحب کا یہ واقعہ تو خیر ایک الگ ہی بات ہے ۔ لیکن سینئر شعرا کا کسی نو آموز کو اس کے کلام پر بنظر ِ حوصلہ افزائی داد و تحسین دینا منافقت میں نہیں آتا۔ ایسا تو ہوتا آیا ہے اور ہوتا رہتا ہے ۔ یہ چراغ سے چراغ جلانے کے عمل کا ایک حصہ ہے ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ مناسب گرفت بھی ہونی چاہیئے تاکہ تعلیم و...
  10. ظہیراحمدظہیر

    قربانی :: از:: محمد خلیل الرحمٰن

    اپنی ہی جان اب کے فدا کرسکیں گے ہم رسمِ خلیلؔ ایسے ادا کرسکیں گے ہم خلیل بھائی ، تخلص کا ایسا استعمال بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے !!! سبحان اللہ ! کیا بات ہے ! رسمِ خلیل!! لطف آگیا پڑھ کر۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    جوش کی منافقت

    وارث بھائی ، آپ کے اس سوال کا جواب جوش کے انداز میں دیاجائے یا سچی مچی؟! :):):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    وارث بھائی یہ خوبصورت شعر آپ ماضی قریب میں پہلے بھی لکھ چکے ہیں یا مجھے ڈی ژا وُو ہو رہا ہے ۔ :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: عمرِ عزیز اپنی چلے ہم گزار کے٭ نظرؔ لکھنوی

    کیا موتی پروئے ہیں ۔ سبحان اللہ سبحان اللہ ! کیا زبان اور کیسے متنوع مضامین ہیں !
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہماری خاک کو چند گنج ِ "گراں مایہ‘‘ کھا گئے ہیں ۔

    ہماری خاک کو چند گنج ِ "گراں مایہ‘‘ کھا گئے ہیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    کمال احمد رضوی اور ان کی کتاب ’’کمال کی باتیں‘‘

    بہت خوب راشد صاحب۔ کمال احمد رضوی سے میرا تعارف ٹی وی کی حد تک ہی تھا۔ آپ کے اس ریویو نے کئی دریچے سے کھول دیئے ہیں ان کی شخصیت کے اندر ۔ اور جاننے کا اشتیاق بڑھادیا ہے ۔ کوشش کروں گا کتاب حاصل کرنے کی۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    نثری نظم : کہانی

    بھائی محمد خرم یاسین صاحب ! محفل میں خوش آمدید!! تبصرہ تو یہ کہ گیارہ الفاظ پر مشتمل یہ ’’نثری نظم‘‘ ٹھیک ہے ۔ اور تنقید اس پر یہ ہے کہ متاثر نہیں کیا ۔ بھئی ’’ نثری نظم‘‘ کا مطلب تو یہ کہ تحریر ہر قسم کی پابندیوں سے آزاد ہے ۔ اور جب مصنف کو اتنی آزادی حاصل ہو تو پھر بات کوئی لاجواب قسم کی ہی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل اصلاح کے لیے پیش ہے" میں آج اپنے گھر میں ہی مہمان ہوگیا"

    بہت خوب اسد بھائی ! خوبصورت!! واہ! ہم نے بھی آنکھ موند لی اندھوں کے شہر میں جینا بہت کٹھن تھا ، سو آسان ہو گیا کیا چھا شعر ہے!! بہت داد آپ کے لئے ۔ مطلع کے مصرع اول میں ’’تو‘‘ پر پیش لگا دیجیے تاکہ تُو پڑھا جائے ورنہ تعقید کا امکان ہے ۔ سرطان والا شعر خوب ہے ۔ اچھا خیال ہے ۔ لیکن سم اس طرح...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سمندر کے اُس پار ۔ سلمان دانش جی

    بہت خوب سلمان بھائی!! اچھی نظم ہے! ایک چھوٹی سی بات یہ کہ ساری سطریں دائین طرف ہی سےشروع ہونی چاہئیں۔ درمیان میں کچھ اچھی نہیں لگ رہیں نظروں کو۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    ایک ادنی سی غزل: جامِ نگاہِ یار میں رازِ جہاں ملا

    بھائی عاصم شمس صاحب! یہ تو کمال ہوگیا ۔ یعنی اس قدر مفاہیم و مطالب ان اشعار کے پیچھے چھپے ہوئے تھے اور آپ کا اعجازِ ہنر دیکھئے کہ الفاظ کا دروبست ایسا رکھا کہ مجال ہے جو قارئین کو ان مفاہیم و مطالب کی ذرا ہوا بھی لگ جائے !! :D تفنن برطرف، اب چونکہ آپ نے واضح کردیا ہے کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں...
  20. ظہیراحمدظہیر

    بندہ پرور خدا نہ ہو جائے

    راحیل فاروق بھائی ۔ اللہ آپ کو خوش کھے۔ آپ کی انہی باتوں نے تو دل موہ لیا ہے ۔ :) کوائف نامے میں چونکہ کوئی قابلِ ذکر بات سرے سے ہے ہی نہیں اس لئے اپنے آپ کو شرمندگی اور جھانکنے والوں کو مایوسی سے بچانے کے لئے یہ انتظام کیا ہوا تھا ۔ اب راز کھل ہی گیا ہے تو یہ لیجیے بوریا دروازے سے اتار کر...
Top