نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پیڑ ہرے جب پڑ گئے کالے' چلی جو گرم ہوا صاحب ۔ سلمان دانش جی

    اچھی غزل ہے! لیکن ردیف مطلع اور مقطع میں صحیح طور پر نبھ نہ سکی ۔ کچھ شتر گربہ کا سا احساس ہورہا ہے۔ غزل مجموعی طور پر متقارب میں ہے یعنی فعل فعول فعول ۔۔۔۔۔۔۔۔یا ہندی بحر۔ لیکن منزل والا مصرع متدارک میں ہے جیسا کہ دوستوں نے نشاندی کردی ہے ۔ کچھ لوگ ان دو بحور کا اختلاط جائز سمجھتے ہیں ۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    بندہ پرور خدا نہ ہو جائے

    بہت خوب راحیل بھائی ! چھوٹی بحور میں کیا کیا مضامین لاتے ہیں !! سبحان اللہ ! اللہ تعالیٰ سلامت رکھے آپ کو۔ بہت داد !!
  3. ظہیراحمدظہیر

    حد جاں سے گزرنا چاہتی ہیں

    ابن رضا بھائی ۔ بالکل درست کہا آپ نے۔ یہ غلط قوافی نظر تو آگئے تھے لیکن بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ تبصرہ لکھتے وقت اگر کسی وجہ سے درمیان میں کوئی اور کام کرنا پڑجائے تو وہ یکسوئی نہیں رہتی اور بات لکھنے سے رہ جاتی ہے۔ نشاندہی کا بہت شکریہ۔ رہ وفا
  4. ظہیراحمدظہیر

    محبت ہی مری ابدی سزا ہے

    اسد بھائی ۔ آپ کے سوال کا جواب اعجازصاحب نے دے دیا ہے ۔ اشارہ سنبھال کے وزن کی طرف تھا۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    ایک ادنی سی غزل: جامِ نگاہِ یار میں رازِ جہاں ملا

    عاصم شمس بھائی ۔ اچھی تخلیقی کاوش ہے ! لیکن کئی اشعار میری سمجھ میں نہیں آئے ۔ معنی فی بطن شاعر والی بات ہے ۔ ابلاغ نہیں ہوسکا۔ پہلو میں خاک ڈھونڈتے اپنے جگر کو ہم جب بھی ملا یہ دیکھیے نوکِ سناں ملا نوک مونث ہے ۔یہاں نوکِ سناں ملی کا محل ہے جو ردیف کی مجبوری سے ممکن نہیں ۔ چارہ گری کے ذوق...
  6. ظہیراحمدظہیر

    حد جاں سے گزرنا چاہتی ہیں

    بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں جناب ۔ بہت داد ! لیکن مطلع کا مصرع اوّل وزن میں نہیں ہے ۔ آپ نے اسے ’’حدِ‘‘ باندھا ہے جبکہ یہ "حدِّ‘‘ بر وزن فعلن ہوتا ہے ۔ کبھی گزرو مرے دل کی گلی سے کہ یہ راہیں سنورنا چاہتی ہیں اس شعر میں ایک قسم کا شتر گربہ ہے ۔ پہلے مصرع میں گلی اور دوسرے میں راہیں ۔ یعنی واحد...
  7. ظہیراحمدظہیر

    روشنی پھیلتی گئی مجھ میں

    بہت خوب! جناب کیا بات ہے !! واہ!
  8. ظہیراحمدظہیر

    محبت ہی مری ابدی سزا ہے

    بھائی! اشعار اچھے ہیں ۔ بہت خوب !! مطلع کا دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسے دیکھ لیجیے۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل: ہے کسی ماں کی طرح نخلِ ثمر دار کا دکھ

    دیر لگی آنے میں اُن کو ’’شکریے ‘‘ پھر بھی آئے تو
  10. ظہیراحمدظہیر

    سوچتے سوچتے خیال آیا

    بہت خوب راحیل فاروق بھائی ! کیا بات ہے ! کس خوبصورتی سے اور کس زاویے سے مطلع میں محکمات اور متشٰبہات والی آیت کی ترجمانی کی ہے!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  11. ظہیراحمدظہیر

    دو شعر

    ناز صاحب ! واہ ! بہت خوب!
  12. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل پیش کرنے کی جسارت: رقیبو تمہاری دعا چاہتا ہوں

    خلیل بھائی ! وزن تو درست لگ رہا ہے اس کا ۔ فعولن فعولن پر ہی بیٹھتا ہے۔ اگرآپ چھیڑے کی ’’ے‘‘ دبنے کی بات کر رہے ہیں تو ایسی کوئی خاص بری نہیں لگ رہی ۔ معمول کے مطابق ہی دب رہی ہے۔ یا آپ اسے کسی اور انداز سے دیکھ رہے ہیں؟
  13. ظہیراحمدظہیر

    محبت ہو ہی جاتی ہے ………میری پہلی آزاد نظم

    ذیشان بھائی ۔ بہت اچھی نظم ہے۔ مرکزی خیال کو برقرار رکھا ہے اور روانی کہیں متاثر نہیں ہوتی ۔ لیکن آزاد نظم کی آزادی سے آپ نے پورا فائدہ نہیں اٹھایا ۔ پہلی ہی نظر میں جو بات محسوس ہوتی ہے وہ یہ کہ سطور کی تعداد بہت حد تک کم کی جاسکتی ہے اگر آپ ہر سطر میں صرف دو یا ڈھائی ارکان رکھنے کا التزام نہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    مرے شہر ِ ذرہ نواز کا وہی سرپھرا سا مزاج ہے

    بہت بہت شکریہ ہمنام صاحب!! :) :) بہت محبت ہے تابش بھائی ۔ بات بہت دکھ کی ہے لیکن بالکل صحیح فرمایا آپ نے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں گردشِ آلام اب گردش نہین رہی بلکہ ثبات کی صورت اختیار کرگئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بہتری کی صورت ضرور پیدا ہوگی ۔ کبھی تو ہم جاگیں گے۔ مولا کریم اس دھرتی کو ہمیشہ شادآباد...
  15. ظہیراحمدظہیر

    مرے شہر ِ ذرہ نواز کا وہی سرپھرا سا مزاج ہے

    فاتح بھائی ۔ آپ کی محبت کا مقروض ہوں۔ ہمت بڑھتی ہے آپ کی دادسے ۔ بہت شکریہ!! میرا خیال ہے کہ اگر مراسلہ لکھنے کے بعد اس کی تدوین کی جائے تو شاید ٹیگ کا نظام کچھ گڑبڑ ہو جاتا ہے ۔ آئندہ کوشش کروں گا کہ مراسلہ ایک بار لکھنے کے بعد اسے فورا پوسٹ کردوں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    مرے شہر ِ ذرہ نواز کا وہی سرپھرا سا مزاج ہے

    بہت بہت شکریہ شگفتہ بہن! بہت ممنون ہوں ۔ بھائی آپ کا بہت شکریہ ۔ جیسا کہ تابش صدیقی صاحب نے یاد دلایا ہمارے حالاتِ حاضرہ تو ایک نقطہ پر ٹھہر ہی گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کچھ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ خود بخود تو کچھ ہونے سے رہا ۔ ذیشان بھائی ۔ ذرہ نوازی ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللہ ذوق سلامت رکھے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    ماں جی سے

    بہت خوبصورت !!! راحیل بھائی ۔ کتنے حساس موضوع کو کس خوبصورتی سے زبان دی ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!
  18. ظہیراحمدظہیر

    محبت ہو ہی جاتی ہے ………میری پہلی آزاد نظم

    ذیشان بھائی بہت اچھی نظم ہے ۔ ایک دو باتوں کی نشاندہی بشرطِ فرصت بعد میں کروں گا ۔ اس وقت اجازت۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    عباد اللہ بھائی ۔ وا ہ واہ ۔ بہت خوب غزل ہے۔ لیکن مطلع میں ایک بنیادی لسانی غلطی موجود ہے۔ یہاں سنواری اور اتاری کے بجائے سنواریں اور اتاریں کا محل ہے۔ اس بات کو اس مثال سے سمجھئے: میں نے لوحِ دل سے کاغذ پر باتیں اتاری ہیں ۔ میں نے لوحِ دل سے کاغذ پر باتیں اتاریں ۔ مطلع دوبارہ کہنا ہوگا آپ کو ۔...
Top