راحیل بھائی اور احمد بھائی، آپ بڑے ظالم لوگ ہیں ۔ :):):)ایسی ایسی اچھی باتیں لکھی ہیں کہ انہیں پڑھ کرمیں مصرع وصرع سب بھول بھال گیا اور بس یہی سوچتا رہا ہوں کہ یا الٰہی یہ کیسے محبتی لوگ ہیں ۔ صرف ایک رشتہءقرطاس و قلم کے حوالے سے اتنی توجہ ، خلوص اور محبتیں اس بیکار سے آدمی پر نچھاور...
تابِ گفتار ہی باقی ہے نہ موضوعِ سخن
بس ملاقات میں اک کرب زباں ہوتا ہے
یہ حتمی صورت ہوگئی اب۔ انشاءاللہ ای بک مین تدوین کردی جائے گی۔ بہت بہت بہت شکریہ احمد بھائی ۔ یہ ہوتا ہے فائدہ اہلِ ہنر وفن کی دوستی کا! :)
آپ قریب ہوتے تو مشاورت خوب چلتی آپ سے ۔ اسی طرح اپنی محبتوں سے نوازتے رہیئے...
پسندیدہ سورت کے بارے میں آج سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا ۔ فیصلہ نہیں ہوپارہا ۔ سورۃالفاتحہ ، سورۃالمدثر ، سورۃالمزمل ۔البقرہ کی آخری آیات بہت اچھی لگتی ہیں ۔ جتنی بھی دعائیہ آیات ہیں وہ بہت اچھی لگتی ہیں ۔
سپنے مری رگوں میں زہر گھولتے رہے
آخر کو خواہشات کا سرطان ہوگیا
اسد بھائی ۔ یہاں آپ نے زہر کا تلفظ بروزن جگر باندھ دیا ہے ۔ اس لئے وزن خراب ہوگیا ۔ اسے درست کرنا ہوگا۔
باس تھی جن میں بَدَن کی ترے، ہم آبلہ پا
رِہن رکھ آئے ہیں وہ سانس بھی گلزار کے پاس
اَصلِ آئینہ فقط ریگ مگر صُورت کَش
نُور کس آنکھ کا ہے دیدۂ زنگار کے پاس
سبحان اللہ ، سبحان اللہ !! کیا خوبصورت اشعار ہیں ۔ نور کس آنکھ کا ہے دیدہء زنگار کے پاس !!!!! بہت اعلیٰ ! سلامت رہیے فاتح بھائی ، ہزاروں سال...
بہت شکریہ احمد بھائی ، تجویز نہایت عمدہ ہے!! آپ کا تجزیہ بالکل میری سوچ کا عکاس ہے۔ دوسرے مصرع میں مصرع اول سے براہِ راست ربط تو خاموشی یا سکوت کے استعمال ہی سے پیدا ہوسکتا ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہ الفاظ باندھنا مصرع کی اس صورت میں ممکن نہیں ہیں ۔ ’’یہ ماحول‘‘ کے استعمال سے مصرع اول سے ربط پیدا...
احمد بھائی ، آپ نے تو سیروں خون بڑھادیا میرا ! یہ سراسر آپ کی اعلیٰ ظرفی اور محبت ہے اور کچھ نہیں !! میں بہت ممنون ہوں ۔ خدا آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے اور دین ودنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے ۔
احمد بھائی ۔ یہ آپ کے ظرف کا اتھاہ سمندر ہے جو آپکے الفاظ میں موجیں مار رہا ہے !! بہت ممنون ہوں اس پذیرائی کے لئے ۔ خدا خوش رکھے۔ آپ جیسے بڑےسخنور سے داد ملنا میرے لئے باعثِ صد افتخار ہے ۔اللہ سلامت رکھے آپ کو۔
بہت زبردست!! خلیل بھائی ، مسکراہٹ ابھی تک سمٹنے کا نام نہیں لے رہی اس شعر پر
قہرِ بیگم سے جو واقف ہی نہیں ہے میرے
"وہ مرا چارہ گرِ غم ہے خدا خیر کرے"
وہ تمام غیر شادی زدہ حضرات جو اپنی سادہ دلی اور خلوص کے باعث ہمارے شوہرانہ مسائل کو ’’اَنڈر پلے‘‘ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بلاوجہ مشوروں پر...
تاب گفتار ہی باقی ہے نہ موضوع سخن
اب ملاقات کا ماحول زباں ہوتا ہے
محمداحمد بھائی ۔ یہ شعر قدرےمبہم ہے۔ براہِ راست معنی تو شاید اس کے کچھ نہ ہوں ۔ لیکن پہلے مصرع میں جو منظر تصویر کرنے کی کوشش کی ہے اُسی سے اس شعرکا سرا ملتا ہے ۔ نہ تو بات کرنے کی ہمت ہی رہی ہے اور نہ بات کرنے کو کچھ رہ ہی گیا...