نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل پیش کرنے کی جسارت: رقیبو تمہاری دعا چاہتا ہوں

    بھئی ماشاءاللہ آپ تو بہت اچھے شاعر ہیں ۔ اب یوں کیجیے کہ اوپر اپنی غزل میں بھی اس شعر کی تدوین کردیجیے۔ غزل کے نیچے دائیں طرف تدوین کی سہولت موجود ہے اور یہ سہولت صرف چوبیس گھنٹے تک رہتی ہے۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    اب مرے پاس مرے خواب کہاں رہتے ہیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

    بلال بھائی ۔ بہت اچھی غزل ہے !! ماشاءاللہ ۔ بھئی آپ تو روز بروز افتخار عارف بنتے جارہے ہیں ۔ :):):) خوابِ رفاقت کا ہمسفر کچھ ٹھیک نہین لگ رہا ۔ اب یہاں کون سرِ نوکِ سناں رہتے ہیں والے مصرع میں واحد کا صیغہ محاورے کے زیادہ مطابق ہوگا ۔ یعنی اب یہاں کون سرِ نوکِ سناں رہتا ہے ۔ بلال ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل پیش کرنے کی جسارت: رقیبو تمہاری دعا چاہتا ہوں

    عاصم شمس صاحب ! محفل میں خوش آمدید ! اچھی غزل ہے ۔ بہت داد آپ کیلئے ! بہت پختگی ہے ! اللہ کرے زورِ بیاں اور زیادہ زلف چھیڑنا کے بجائے زلف کو چھیڑنا درست محاورہ ہے ۔ اور’’ کو‘‘ کے عدم استعمال کی وجہ سے مصرع میں تعقید آگئی ہے ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ زلف دستِ صبا کو چھیڑ رہی ہے ۔ اس شعر کو دیکھ لیجیے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سر مومنؔ کے ایک شعر کی بابت اساتذہ سے ایک سوال

    بھائی عاصم شمس صاحب اس شعر میں شتر گربہ نہیں ہے ۔اس شعر میں آپ کے معنی ’’خود‘‘ کے ہیں۔ آپ کا استعمال بمعنی خود یا آپ خود مومن کے دور میں بہت عام تھا ۔ اردو میں آپ بمعنی خود آج بھی استعمال ہوتا ہے لیکن اب اس کی عمومی صورت ’’ آپ ہی‘‘ ہو گئی ہے ۔ جیسے ’’بھئی آپ ہی کہتے تھے کہ موسم بہت خشک ہے ‘‘...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اپنی نا مکمل کتاب سے

    جناب عابد رضا صاحب ! محفل میں خوش آمدید !! غزل تو آپ کی اچھی ہے لیکن اس کے کئی اشعار وزن و بحر سے خارج ہیں ۔ ان پر توجہ دیجیے ۔ کئی مقامات پر املا بھی توجہ طلب ہے۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    عروضی اصطلاحات

    بہت دھواں دھار بحث ہورہی ہے یہاں تو ۔ لمبے لمبے مراسلے دیکھ کر پہلے تو یوں لگا جیسےکہ امیر حمزہ اور قیصر و کسریٰ کی باتیں ہورہی ہیں ۔ :) پھر پتہ چلا کہ صرف ہمزہ اور کسرہ کی بات ہے ۔ :):):) اس بارے میں اس فقیر کے دو سینٹ ( یا سوا دو روپے) یہ رہے: جو الفاظ حرفِ صحیح پر ختم ہوں ان کی اضافت کسرہ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    تو جلتا اک چراغ روشنی کی خود مثال ہے

    بہت دھواں دھار بحث ہورہی ہے یہاں تو ۔ لمبے لمبے مراسلے دیکھ کر پہلے تو یوں لگا جیسےکہ امیر حمزہ اور قیصر و کسریٰ کی باتیں ہورہی ہیں ۔ :) پھر پتہ چلا کہ صرف ہمزہ اور کسرہ کی بات ہے ۔ :):):) اس بارے میں اس فقیر کے دو سینٹ ( یا سوا دو روپے) یہ رہے: جو الفاظ حرفِ صحیح پر ختم ہوں ان کی اضافت کسرہ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    تیرے نزدیک آئے جاتے ہیں۔۔۔ بن پیے لڑکھڑائے جاتے ہیں۔۔۔

    جی سولی چڑھنا اور سولی چڑھانا دونوں درست ہیں ۔ نیز درمیان میں لفظ"پر" کے ساتھ بھی استعمال ہوتے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن

    ابن رضا بھائی ایسا قافیہ جس میں ردیف کا کچھ حصہ بھی شامل کرلیا جائے اصطلاحًا قافیہ معمولہ کہلاتا ہے ۔ میں اصطلاحات کے استعمال سے عموما گریز کرتا ہوں کہ اس علم کے پیچیدہ ہونے کی ایک وجہ یہی اصطلاحات ہیں ۔ اصل بات تو قافیے کے بنیادی تصور اور حروف و حرکات کے تعملات کو سمجھنے کی ہے کہ یہی کام کی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    جو سر سناں پہ سجے، وہ جھکاؤ چاہتے ہیں۔۔۔۔ محمد بلال اعظم

    بہت خوب بلال ! کیا خوبصورت اشعار ہیں !! تکلفات ہوئے ہیں سرشت میں شامل محبتوں میں بھی ہم رکھ رکھاؤ چاہتے ہیں بہت اچھا شعر ہے!! اللہ کرے زور ِ سخن اور زیادہ! مطلع کمزور ہے کچھ ۔ شاید کربلا کا استعارہ ہے!؟ مجموعی طور پر غزل بہت اچھی ہے ۔ مزا آیا پڑھ کر۔ بہت داد آپ کیلئے!!
  11. ظہیراحمدظہیر

    خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن

    ابن رضا بھائی ۔ اس میں ناگوار گزرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ۔ یہ تو علمی اور تکنیکی گفتگو ہے اور اس میں کسی بات کا برا ماننا کیسا۔ بس وقت کی قلت مارےڈالتی ہے ورنہ کوشش تو کرتا ہوں کہ شمع سے شمع جلنے کا عمل جاری رہے ۔ اب قافیہ پر گفتگو ہو ہی رہی ہے تو میں ایک اشکال آپ کا اور دور کرتا...
  12. ظہیراحمدظہیر

    خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن

    ابن رضا بھائی ۔ پھر کوشش کرتا ہوں کہ یہ بات تفصیل سے بیان کرسکوں ۔ حرفِ روی کا تعین مطلع ہی میں کیا جاتا ہے ۔ اردو غزل میں عام بات ہے کہ مطلع میں حیلے کے ذریعے حرفِ روی کو بدل کر اس کا قائم مقام متعین کردیتے ہیں اور پھر اس بہانے بقیہ ابیات کے لئے قافیہ کشادہ کرلیا جاتا ہے ۔ اکثر افعال اور...
  13. ظہیراحمدظہیر

    خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن

    ابن رضا بھائی ۔ ایطا نہیں ہے ۔ اس غزل میں دو چالبازیاں یا حیلے استعمال کئے ہیں قوافی کے سلسلے میں ۔ مطلع کو دیکھئے ۔ سفینے کا حرفِ روی نون ہے لیکن پہلے مصرع میں کسی نے کا قافیہ استعمال ہو ا ہے ۔ یہاں کسی کے ی کو حرفِ روی ٹھہرا کر نے کو ردیف میں داخل کردیا ہے ۔ چنانچہ بعد کے تمام قوافی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن

    فاتح محمد تابش صدیقی کاشف اختر سید عاطف علی
  15. ظہیراحمدظہیر

    خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن

    خواب آنکھوں میں کئے ایسے کسی نے روشن بحر ِ ظلمت میں رواں جیسے سفینے روشن چند لمحے جو ترے نام کے مل جاتے ہیں روز اُن کے دم سے ہیں مرے سال مہینے روشن کسی جلوے کی کرامت ہے یہ چشم ِ بینا کسی دہلیز کا احسان جبین ِ روشن میرے اشکوں میں عقیدت کے جہاں ہیں آباد آنکھ میں رہتے ہیں کچھ مکّے مدینے روشن...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ورثہٴ درد ہے تنہائی چھپالی جائے

    ورثہٴ درد ہے تنہائی چھپالی جائے اپنے حصے کی یہ جاگیر سنبھالی جائے کون دیکھے گا تبسم کی نمائش سے پرے ٹوٹی دیوار پہ تصویر لگالی جائے اختلافات نہ بن جائیں تماشہ اے دوست بیچ میں اب کوئی دیوار اٹھالی جائے اپنی رفتار سے اب آوٴ گزاریں دن رات وقت کے ہاتھ سے زنجیر چھڑالی جائے آنکھ بھر آئے کسی کی ، نہ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    فاتح محمد تابش صدیقی کاشف اختر سید عاطف علی
  18. ظہیراحمدظہیر

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے بادِ صرصر بڑی برہم ہے خدا خیر کرے سرِ تکیہ کوئی ہمدم بھی نہیں آج کی شب آج تو درد بھی پیہم ہے خدا خیر کرے لذّتِ دردِ نہاں سے نہیں واقف جو ذرا وہ مرا چارہ گرِ غم ہے خدا خیر کرے خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے جانے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    زندگی دشتِ انا ہے یہاں کس کا سایا

    کاشف اختر محمد تابش صدیقی فاتح سید عاطف علی
  20. ظہیراحمدظہیر

    زندگی دشتِ انا ہے یہاں کس کا سایا

    زندگی دشتِ انا ہے یہاں کس کا سایا اپنے سائے کے علاوہ نہیں ملتا سایا دور جائیں جوشجرسے تو جھلس جانے کا ڈر چھاؤں میں بیٹھیں تو اپنا نہیں بنتا سایا بڑھ گئی میری تھکن اور بھی اے شہر ِ امان آزما کر تری دیوار کا دیکھا سایا عکس شیشے کے گھروں میں نظر آتے ہیں ہزار دھوپ آجائے...
Top