نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    تعارف اب کیسا تعارف؟

    اندازِ تحریر بہت عمدہ ہے جناب۔ اپنا تعارف جاری رکھئے، ہمیں یقیناً بہت کچھ ملے گا۔
  2. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    بہت شکریہ جناب شاہد شاہنواز صاحب۔
  3. محمد یعقوب آسی

    آپ اردو محفل کے ممبر کیوں ہیں۔۔۔؟؟؟؟

    یعنی؟ عینی شاہ کی روح عائشہ عزیز میں بھی حلول کر گئی؟؟؟ ہائی ڈینجر عینی شاہ!!!
  4. محمد یعقوب آسی

    آپ اردو محفل کے ممبر کیوں ہیں۔۔۔؟؟؟؟

    بات یہ ہے بی بی، کہ زندگی شاید نام ہی ایسے ’’حادثات‘‘ کا ہے۔ بندہ بہت سارے کام کر جاتا ہے، اور بعض کاموں کے کر جانے پر پتہ چلتا ہے کہ ’’یہ تو اچھا ہو گیا! ۔۔۔‘‘ اپنا اردو محفل پر ہونا بھی بس ایسا ہی ایک کام ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز ہی ملے (قطعہ)

    پہلے مصرعے کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ یہاں دو رویوں (مسکرانا اور چپ رہنا) کی بات ٹھیک طور پر بیان نہیں ہو رہی۔ مسکرانا بولنا بھی تو نہیں ہوتا نا!
  6. محمد یعقوب آسی

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز ہی ملے (قطعہ)

    تیسرے مصرعے میں لفظ ’’خاموش‘‘ موزوں تر ہے۔ ویسے بھی یہاں لکھا تو خاموشی ہے، پڑھا ’’خاموش‘‘ ہی جا رہا ہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز ہی ملے (قطعہ)

    حضرت، یہاں خاموشی کی یے گر گئی، آپ سے آپ اچھا ہو گیا۔ اسی کو اپنا لیجئے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    مزید ایک غزل! "لوگ کہتے ہیں یہ بستی ہے مسلمانوں کی"

    بہت شکریہ جناب مزمل شیخ بسمل اور صاحبِ غزل۔
  9. محمد یعقوب آسی

    مزید ایک غزل! "لوگ کہتے ہیں یہ بستی ہے مسلمانوں کی"

    معذرت خواہ ہوں جناب مزمل شیخ بسمل صاحب، کہ یہاں کچھ عرض نہیں کر سکوں گا۔ یہ لفظ ’’تعغیر‘‘ میرے لئے نیا ہے، اگر کچھ راہنمائی کر سکیں تو نوازش۔
  10. محمد یعقوب آسی

    یوسف ثانی کی کہانی ۔ ۔ ۔

    دل چسپ جناب یوسف-2 صاحب۔ لطف کی بات یہ ہے کہ یہاں آپ کو جو بھی ملے گا، یا تو یوسف ہو گا، یا پھر یوسف ثانی۔ ثالث نہیں ملنے کا! ایک یوسف تھا شہرِ کنعاں میں آج ثانی ہزار ملتے ہیں ۔۔۔ (فی البدیہہ)
  11. محمد یعقوب آسی

    ایک مسلم طالب علم کے لئے دن بھر کا آئیڈیل (مثالی) روٹین کیسا ہونا چاہئے ؟

    جناب یوسف-2 ، جناب فارقلیط رحمانی اور جناب قیصرانی صاحبان نے بہت مناسب مشورے دئے ہیں۔ صرف ایک دو باتیں اور: 1۔ تفریح کے نام پر فی زمانہ جو لغویات رائج ہیں ان سے گریز لازم ہے۔ ایک مسلم کی تفریح کو بھی مثبت اور بامقصد ہونا چاہئے۔ ایک مثالی مسلم کی زندگی میں فضولیات کے لئے وقت ہوتا ہی نہیں۔ نماز...
  12. محمد یعقوب آسی

    ’توریت کے قدیم ترین نسخے کی دریافت‘

    ’’فرقان الحق‘‘ جیسی سازش کے مرتکب لوگوں کی ’’سچائی‘‘ کی گواہی کم از کم میں نہیں دے سکتا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    ’توریت کے قدیم ترین نسخے کی دریافت‘

    اللہ تعالیٰ کے کلام کی ترتیب و تلاوت تو ہونی ہی وہی چاہئے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو تعلیم فرما دی، اس کے متن اور ترتیب میں کسی بھی طور کی کوئی تبدیلی (خواہ اسے کوئی سا نام دے دیا جائے) قابلِ تعریف اقدام ہو ہی نہیں سکتا۔ کہ اللہ کے بندوں کی ہدایت کا سامان کیسے ہو، اس کا فیصلہ صرف اور صرف اللہ...
  14. محمد یعقوب آسی

    ’توریت کے قدیم ترین نسخے کی دریافت‘

    مباحث بہت سارے نکل سکتے ہیں، مگر اُن کا حاصل شاید بہت مفید نہ ہو۔ میرے پاس سب سے بڑی سند اللہ کریم کا قرآن مجید ہے۔ جب قرآن مجید نے کہہ دیا کہ اُن لوگوں نے اللہ کی طرف سے نازل کردہ کتابوں میں تحریف کی ہے تو بس! کی ہے!! کوئی مانے یا نہ مانے۔ اس کی بے شمار علمی اور عقلی شہادتوں میں سے ایک یہ ہے کہ...
  15. محمد یعقوب آسی

    درست محاورہ کیا ہے؟؟

    جواب نمبر 9 میں بھی یہی رباعی منقول ہے اور اس کے آخری مصرعے میں لفظ ’’یہ‘‘ شامل نہیں۔ شوکت پرویز صاحب
  16. محمد یعقوب آسی

    درست محاورہ کیا ہے؟؟

    میرا خیال ہے آخری مصرعے کی کتاب میں ’’یہ‘‘ زائد داخل ہو گیا۔ ہو سکتا ہے کتابت کا سہو ہو۔ شوکت پرویز صاحب
  17. محمد یعقوب آسی

    درست محاورہ کیا ہے؟؟

    والسلام، جناب فارقلیط رحمانی صاحب۔ اس فقیر نے کب جوڑا ہے، وہ تو جواب نمبر 15 میں شامل تھا۔ اور میرا مقصد اس جملے پر کوئی اعتراض کرنا بھی نہیں تھا، جیسا آپ نے دیکھ بھی لیا کہ میں نے تو کچھ سوال اٹھائے اور بہت اچھا ہوا، کہ احباب نے پورے خلوص سے ان کے جواب بھی دئے۔ میں آپ سمیت جملہ احباب کا ممنون...
  18. محمد یعقوب آسی

    زندگی کی ہمسفر تنہائیاں رہیں۔ایک غزل برائے اصلاح اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے ۔

    دخل در معقولات کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ بات ایسے تھی نہیں جیسے بن گئی ہے۔ جب ہم اردو میں شامل الفاظ کے بارے میں کہتے ہیں کہ: یہ عربی کا ہے، وہ فارسی کا ہے، فلاں ترکی کا ہے، ہندی کا ہے ۔۔ وغیرہ ۔۔۔ تو ہمارا مقصد یہ قطعاً نہیں ہوتا کہ یہ اردو کا نہیں ہے۔ بلکہ یہ ہوتا ہے کہ: یہ عربی زبان سے آیا ہے،...
  19. محمد یعقوب آسی

    ایک شعر؛؛؛؛

    لفظ ’’قدر‘‘ کی دو صورتوں پر آپ کا مطالعہ بہتر لگتا ہے۔
Top