نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    زندگی کی ہمسفر تنہائیاں رہیں۔ایک غزل برائے اصلاح اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے ۔

    توجہ کے لئے ممنون ہوں جناب مزمل شیخ بسمل صاحب۔ آپ کی اجازت سے تھوڑی سی وضاحت کر دوں کہ اردو میں ہ، ھ، ۃ کی تین صورتیں ہوتی ہیں۔ ھ صرف ’’ہکار‘‘ آوازوں والے حروف میں ہوتا ہے (بھ، پھ، تھ، ٹھ؛ وغیرہ)، ۃ لفظ کے آخر میں واقع ہو تو اسے ہ کی طرح لکھتے ہیں (واقعہ=واقعۃ ؛ وغیرہ)، باقی سب جگہ ہ آتا ہے۔...
  2. محمد یعقوب آسی

    زندگی کی ہمسفر تنہائیاں رہیں۔ایک غزل برائے اصلاح اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے ۔

    آپکی، اسکی، پوچھ لونگا، فیصد : الفاظ کو بلاضرورت جوڑنا مستحسن نہیں زاتی: ذاتی ھو گی: اردو کا کوئی لفظ دو چشمی ھ سے شروع نہیں ہوتا گیی : گئی سمجھ لگنا : پنجابی ڈکشن ہے اردو والے یوں نہیں کہتے۔ بلکہ :: جو بات میری سمجھ میں نہ آئی ۔۔۔ جس بات کو میں سمجھ نہ سکا ۔۔۔ سمجھ نہ پایا ۔۔۔ وغیرہ بہت شکریہ۔
  3. محمد یعقوب آسی

    زندگی کی ہمسفر تنہائیاں رہیں۔ایک غزل برائے اصلاح اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے ۔

    آپ نے تو میرے منہ کی بات چھین لی جناب الف عین صاحب۔ آپ کی شفقتوں کے تو ہم پہلے سے قائل ہیں۔ شوکت پرویز صاحب کے مشورے بھی بہت صائب ہیں۔ جناب علی احمد الف صاحب توجہ فرمائیے گا، اور ہاں آپ کا یہ پیراگراف: اس میں املاء کے کچھ مسائل ہیں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    قرآن کے الفاظ کی صرفی و نحوی تفصیلات

    جناب حق نواز صاحب ایک سلسلہ یہاں موجود ہے http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B1%D8%A8%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7.33110/ دیکھ لیجئے اگر ان کو باہم دگر ملایا...
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    کنیت : معانی کا ایک مختلف زاویہ (مصباح اللغات سے ماخوذ) ******* ابو اَیاس: ہاتھ منہ دھونے کی چیز ابو ایوب: اونٹ ابو الاَبرَد: گدھ ابو الاَسوَد: چیتا ابو الاَصبَع: گدھ ابو الاَضیاف: میزبان ابو برِیص: چھپکلی ابو ثقیف: سِرکہ ابو جامع: دستر خوان ابو جُحادہ: ٹڈی ابو حَجار: بجو ابو جعران: گبریلا ابو...
  6. محمد یعقوب آسی

    ترقی ہو رہی ہے

    بہت عمدہ ہے جناب۔ ’’آیا‘‘ کا قافیہ کچھ زیادہ ’’آیا‘‘ لگتا ہے۔ ویسے اچھی ہزل ہے، جاری رکھئے۔ جناب الف عین صاحب۔ کیا ہم اس کو ’’شہرآشوب‘‘ قرار دے سکتے ہیں؟
  7. محمد یعقوب آسی

    کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

    اس کا جواب مذکورہ کتاب میں آ چکا ہے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

    ۔۔۔ رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں ۔۔۔
  9. محمد یعقوب آسی

    پیپر،ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے دعا کریں ، کروائیں اور ثواب کمائیں :) :) :)

    اماں بابا کی دعائیں لو بی بی! اور ہاں آپا کی بھی!!!۔۔۔ وہ ہے اصلی اور خالص دعا۔ باقی تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اور ہاں! دعائیں تو مل گئیں، کام تو پھر بھی کرنا پڑے گا، آلو چپس کے ساتھ ساتھ!!
  10. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    جناب سید عاطف علی صاحب۔ اگرچہ یہ تاگا خاصا پرانا ہو چکا اور بہت سے احباب اپنی رائے سے نواز چکے۔ اصل مسئلہ یہاں آ رہا تھا اپنے سے بڑوں کی درجہ بندی، اور وہ مجھ سے نہیں ہو پائی۔ توجہ کے لئے آپ کا ممنون ہوں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    ساغر صدیقی کو میں نے کہہ لیجئے پڑھا ہی نہیں۔ انشاء سے مراد اگر ابنِ انشاء (انشا جی) ہیں تو آں جناب صاحبِ طرزِ نو ہیں۔ استاد یا سند کے معاملے میں کچھ نہ کہہ سکوں گا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    پیپر،ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے دعا کریں ، کروائیں اور ثواب کمائیں :) :) :)

    چار ناقابلِ عمل باتیں ایک جملے میں خود جملہ لکھنے والے کے حوالے سے ۔۔۔ 1۔ ہنسنا منع ہے ۔۔۔ انکل میں اب ہنسوں بھی نہ؟ 2۔ یہ بہت سیریس تھریڈ ہے ۔۔۔ تھریٹ ہوتا تو شاید !!! 3۔ میری باتیں غور سے سنیں ۔۔۔ کوئی بات ہے ہی نہیں، سنیں کیا؟ 4۔ پڑھ کر عمل کریں ۔۔۔ جیسے انہوں نے امتحان کی تیاری کی ہے؟ :)
  13. محمد یعقوب آسی

    پیپر،ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے دعا کریں ، کروائیں اور ثواب کمائیں :) :) :)

    اس میں سب سے پہلی اور سب سے زیادہ ہنسنے کی بات تو عینی شاہ کی پوسٹ کا پہلا جملہ ہے: باقی بہت شافی جواب پہلے آ چکے۔ ہیں نا؟ عزیزہ عینی شاہ !!!!!!!!!!!!!!
  14. محمد یعقوب آسی

    چھوٹی سی بات

    ہم جنابِ بھلکڑ کو ’’ڈاکٹر فراموش‘‘ کہا کرتے ہیں۔ آپ کو ’’خود فراموش‘‘ ؟؟؟ ۔۔۔ بشرطِ رضائے دوستاں!
  15. محمد یعقوب آسی

    چھوٹی سی بات

    امجد علی راجا صاحب۔ ایک مزے کی بات! دریائے راوی کے حوالے سے ایک معروف پنجابی لوگ گیت کا ٹیپ کا بول ہے: ’’جتھے وگدی اے راوی‘‘ ;)
  16. محمد یعقوب آسی

    چھوٹی سی بات

    عزیزہ نیلم مذکر اور مؤنث اسمائے عَلم کے بارے میں سن لیجئے کہ فارسی الاصل نام مرد کا بھی ہوتا ہے عورت کا بھی: خورشید، شاداب، نایاب، گل، نیلم ۔۔۔ وغیرہ ہم یہاں کچھ فرق کر لیتے ہیں، ہر جگہ نہیں ہوتا: خورشید بیگم، خورشید خان، شاداب علی، شاداب جان، گل خان، گل جان ۔ یہ بہت لمبا سلسلہ ہے اور لمبی بات...
  17. محمد یعقوب آسی

    مذاہب کیسے بدلتے ہیں

    مذہب نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں اور سمجھتے کہ کچھ لوگوں کے بدلنے سے مذہب بدل گیا! جہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے، سکیچ، تصویر، ذہنی تصویر (جو نام بھی دیں لیجئے) وغیرہ کا تعلق ہے۔ ان کا محض بنانا ہی شانِ نبوت میں گستاخی ہے۔ توہین آمیز ہونا نہ ہونا تو بہت بعد کی بات ہے۔ اگر کچھ...
  18. محمد یعقوب آسی

    چھوٹی سی بات

    یہاں درست املا ’’کبیرہ‘‘ نہیں ’’کبیراً‘‘ صوتیت میں ’’ک بی را‘‘ نہ کہ ’’ک بی رہ‘‘ کبیرہ مؤنث ہے۔ اللہ کریم نے اپنے لئے مذکر کا صیغہ پسند فرمایا ہے۔
Top