نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    امریکی فوجی نے 16 افغانوں کے قتل کا اعتراف کر لیا

    اس سے کیا ہوتا ہے؟ امریکہ مختلف انداز میں آدھے ایشیا کو قتل کرنے کا اعتراف کر چکا ہے، اس سے کیا ہو گیا ہے؟؟ اور جس جس قتلِ عام کا اعتراف اُس نے نہیں کیا، وہ تو اِس سے کہیں زیادہ ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    میرا خیال ہے دونوں درست ہیں، جناب الف عین کی رائے لئے لیتے ہیں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    ایک تاگا کسی دوست نے شروع کیا تھا، وہاں الفاظ پر بحث ہوتی ہے، اور یہ فقیر تو اپنا نکتہء نظر عرض کر دیا کرتا ہے۔ متعدد بار احباب چیں بہ جبیں ہوئے بھی، مگر کیا کریں کہ وہی اپنے فکری مرشد کی بات: ’’میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند‘‘۔ کہتے رہئے کہ: ’’اثر کرے نہ کرے سن تو لے مری فریاد‘‘...
  4. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    عرض کیا جا چکا۔ شکریہ۔
  5. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    یہ بحث بجا ہے جناب یوسف-2 صاحب۔ ’’مشکور‘‘ اسمِ مفعول ہے: جس کا شکریہ ادا کیا جائے۔ شکریہ ادا کرنے والا ’’شاکر‘‘ ہے یا ’’متشکر‘‘ ہے، ’’مشکور‘‘ نہیں۔ مگر ۔۔۔ اس کا کیا کیجئے کہ ہمارے ’’لسانی طبقۂ اشرافیہ‘‘ میں بھی اب ’’مشکور‘‘ کو شاکر کے معانی دیے جا رہے ہیں۔ ع: جو کچھ خدا دکھائے سو ناچار...
  6. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    سید شہزاد ناصر کی شگفتہ نگاری ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو یوں ہوتا تو کیا ہوتا! گیدڑ سِنگھی لاکھ سمجھایا کہ: مرزا اب تم پچاس سے اوپرہو، ماشاءاللہ آٹھ بچوں کے متفق علیہ باپ اور ایک عدد تندرست اور پائیدار بیوی کے باضابطہ شوہر بھی۔تو پھرآخر کیا سنک سمائی جو شادی کی جی میں آئی وہ بھی کمسن اور کنواری سےجبکہ...
  7. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    تدوین شدہ تحریر عمدہ تر ہے۔ آپ لکھا کیجئے سید شہزاد ناصر صاحب۔ ایک دو باتیں البتہ عرض کر دوں: 1۔ الخاموشی نیم رضا ۔۔۔ ال زائد ہے۔ 2۔ مصرع ’’جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے‘‘ جوں کا توں لکھا جاتا تو بہتر ہوتا۔ طالبِ دعا ہوں۔
  8. محمد یعقوب آسی

    ہم ۔۔۔۔۔آپ ۔۔۔۔۔اور نائی۔۔۔

    سامنے کی بات، بلاتمہید اور بلامبالغہ، عرض کر دوں کہ آپ کی فکاہیہ (شگفتہ) نثر بہت جان دار ہے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    آداب بجا لاتا ہوں جناب۔
  10. محمد یعقوب آسی

    ہم ۔۔۔۔۔آپ ۔۔۔۔۔اور نائی۔۔۔

    جناب بھلکڑ صاحب، آپ میں لکھنے کی قوی صلاحیت موجود ہے، مگر شاید آپ اس میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ شہری اور دیہی معاشروں، اور معاشرتی کرداروں پر آپ کی نظر گہری ہے اور ان کا نفسیاتی تجزیہ کرنے کی اہلیت بھی۔ ’’زبردست‘‘ وغیرہ کی بات دوسری ہے۔ مجھے آپ کی یہ نثری کاوش اچھی لگی۔ آپ کا قلم نشتر بن سکتا ہے، اس...
  11. محمد یعقوب آسی

    غالب یونہی افزائشِ وحشت کے جو ساماں ہوں گے۔۔۔۔۔۔ غالبؔ

    ہم نے تو علاجِ تنگیء داماں بتایا بھی تھا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کے نام - منیب احمد فاتحؔ

    منیب احمد فاتح نے اچھی کوشش کی ہے، اور محمدعلم اللہ اصلاحی بھی اپنا کام کر گزرے۔ وہ بات جو کہنا نہیں چاہ رہا تھا، کہے بغیر اب نہیں بنے گی۔ یوں کہئے کہ: ’’اوورکوٹ‘‘ کی خیر میں ہی اپنی خیر ہے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    دوم: وہی اس فقیر نے عرض کیا تھا کہ بات بن نہیں پائی، اور کوئی گرفت کرنا مقصود نہیں تھا۔ سوم: اس نکتے پر اس فقیر کی فروگزاشتیں بھی احباب دیکھ چکے۔ اللہ کریم ہمارا حامی و ناصر ہو۔ چہارم: محمد خلیل الرحمٰن صاحب کا شکریہ ادا کر دیجئے گا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    یہ آپ ہی کا حصہ تھا اور ہے جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ خوش رہئے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    باتونی بیوی

    گستاخی معاف، اس پر صرف کھوکھلی ہنسی آتی ہے اور کچھ نہیں۔
  16. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    بابے تاں بابے ہوندے نیں نا، سرکار! ضروری نہیں بھئی گل عمراں دی ہووے۔ جیوندے رہو!
  17. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    اس فقیر سے کتابت میں سہو ہو گیا۔ درست املاء ہے: فاعتبروا یا اولی الابصار ناظمین سے درخواست ہے کہ جہاں کہیں غلط لکھا گیا ہے اس کو درست فرما دیں۔ اور مجھ فقیر کے لئے دعا کریں کہ اللہ کریم میری اس سہو کو معاف فرمائے۔ آمین۔ توجہ دلانے پر ممنون ہوں جناب فارقلیط رحمانی صاحب اور جناب شوکت پرویز صاحب۔
  18. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    تکلف برطرف جناب سید شہزاد ناصر صاحب۔ ایک اچھی کوشش ہے تاہم اس میں ’’ذوق کا ذائقہ‘‘ کرکرا کرنے والے عناصر بھی ہیں۔ میرزا موصوف کے عقدِ پیرانہ سالی کی کہانی آپ نے عمدہ بُنی ہے، اور لفظیات بھی بہت مناسب ہیں۔ لہجے کی شگفتگی بھی خوب ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس لطیف انشاء نگاری میں مقصدیت کو بھی...
  19. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    آپ پریشان نہ ہوجئے، زبیر مرزا! آپ بھی جانتے ہیں اور ہم بھی کہ مزاحیہ تحریروں کے محبوب کرداروں میں ایک ’’مرزا‘‘ یا ’’میرزا‘‘ ہیں۔ ہاں! ’’میرزا‘‘ موصوف کی پیروی کا کبھی نہ سوچئے گا، نہیں تو ہم دوستوں کا خلوص اور فکرمندی بھی آپ کے کسی کام نہ آ پائیں گے۔
  20. محمد یعقوب آسی

    سہرے کے پھول

    بجلی ای نہیں ہوندی بابیو! کیہ غصے ہونا تے کیہ نہ ہونا! !!!!!!!!!!!!!
Top