نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایک نظم "خواب" برائے اصلاح پیش خدمت ھے

    آپ کی نظم کا وزن مفاعیلن کی تکرار پر ہے ۔لیکن مذکورہ تین سطور میں وزن گڑبڑ ہے ۔ آپ نے مخاطب کے لئے کہیں تم اور کہیں تو کا استعمال کیا ہے ۔ اسے شترگربہ کہتے ہیں ۔ جیسے تم آکر دیکھ تو لو ناں ! تری تصویر ادھوری ھے اگر عروض آپ کے لئے نئی ہے تو اس محفل میں بے تحاشہ تعلیمی مواد موجود ہے ۔ تلاش...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو کے اعراب

    بہت شکریہ فاتح بھائی ۔ بالکل یہی بات ہے ۔ بس انہی چند علامات کا مسئلہ ہوتا ہےجو عربی میں زائد ہیں ۔ ہمزۃالوصل کی علامت یا ہمزۃ القطع کے اوپر نیچے اعراب ، تشدید کے اوپر نیچے زیر زبر وغیرہ۔ نیز مد کی مختلف شکلیں ۔اور آیت کے اختتام کی علامت ، دائرہ وغیرہ ۔ میں یہی چاہ رہاتھا کہ ایک ایسا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اور جبریل نے دیکھا ...!

    بھائی ۔ اصل میں نے نہیں پڑھی اور نہ ہی میں اس قسم کے ’’ادب‘‘ پر وقت ضائع کرنے کا قائل ہوں ۔ وہ غالب ہوں ، اقبال ہوں یا کوئی بھی ہوں اصول اصول ہے ۔ اس قسم کی تخلیقات میں کئی مسائل ہیں: ۱۔ ایک تو یہ کہ جنت دوزخ کوئی کھیل مذاق نہیں ہیں ۔ اللہ کی نشانیاں ہیں ۔ ان سے ڈرنا چاہیئے اور ان کا کماحقہ ادب...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو کے اعراب

    میرے خیال میں تو ضمتین اور کسرتین اردو کیبورڈ پر ضرور ہونے چاہئیں ۔ بیشک یہ اردو الفاظ میں مستعمل نہیں لیکن کئی دفعہ ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے خصوصاً مزاح نگاری اور سوانح نگاری میں ۔ مثلاً میرے ایک دوست ہیں۔ جب کسی چھوٹے سے نکتے پر بہت لمبی اور پیچیدہ گفتگو ہونے لگے تو اپنے مخصوص انداز میں کہتے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    آپ بھی بہت استاد ہیں حضرت! :) شکریہ اور دعا کے فوراً بعد مجھ پر استاد ہونے کا الزام بھی لگادیا ۔ بھائی میں تو آپ ہی کی طرح شعر و ادب کا شائق ہوں ۔ بس عمر میں ذرا بڑا ہوں تو کیا ہوا ۔ انکل وغیرہ بیشک کہہ لیجئے مجھے لیکن اور کچھ نہ کہیئے ۔ :D
  6. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اور جبریل نے دیکھا ...!

    لاحول ولا قوۃ اللہ باللہ !! حسیب احمد حسیب بھائی یہ کیا ہے!؟!؟!!!!؟ مذہب ہمیں یہ کب سکھاتا ہے ؟!!!!! میرا مخلص اور برادرانہ مشورہ ہے کہ اسے حذف کرڈالیں ۔ آگے آپ مالک ہیں ۔ اگر میری بات بری لگی ہو تو میں پیشگی معذرت چاہتاہوں ۔آپ مجھے عزیز ہیں سو مجھ سے لکھے بغیر رہا نہیں گیا ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    قوافی سے متعلق ایک سوال

    شکیب احمد بھائی ، ابھی دوتین روز پہلے ہی تو آپ سے اس موضوع پر مکالمے میں گفتگو ہوئی ہے۔ اگر آپ پسند فرمائیں تو اُس گفتگو کو من وعن یہاں نقل کردیں یا پھر اس کی تدوین کرکے متعلقہ نکات یہاں پوسٹ کردیں ۔ ویسے اس کے علاوہ بھی ایطاء پر کئی اور جگہ بات ہوچکی ہے ۔ کوئی دوست ضرور نشاندہی کردے گا۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    بھئی آپ اپریل ۲۰۱۴ کی اس غزل کو ڈھونڈ کر سرِ فہرست لے آئے اور اس طرح ہمیں بھی پڑھنے کا موقع دیا ۔ اس لئے آپ کا شکریہ واجب ہوا ۔ :):):) نوید خان
  9. ظہیراحمدظہیر

    ایک نظم "خواب" برائے اصلاح پیش خدمت ھے

    بہت خوب ! اچھی نظم ہے ۔ ان سطروں مین وزن کا مسئلہ لگ رہا ہے : اس کے علاوہ نظم کے آخر میں شترگربہ ہے۔ وصال احمد صاحب ، محفل میں خوش آمدید!
  10. ظہیراحمدظہیر

    آتشِ سوز ِجگر میں اب وہ شدت ہی نہیں

    بہت خوب!! کیا اچھے اشعار ہیں ! سلامت رہیئے !
  11. ظہیراحمدظہیر

    میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    واہ واہ !! بہت خوب عاطف بھائی ! کیا بات ہے ! یہ آپ ہی کے مضامین ہیں ! بہت داد آپ کیلئے!! یہ غزل پڑھوانے کیلئے نوید خان صاحب کا بہت شکریہ !
  12. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ ۔ اعلان 2016

    مشاعرے کے انعقاد پر پیشگی مبارک باد ۔ ہمیں بھی شاملِ واردات سمجھئے :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    ماشاءاللہ قوۃالا باللہ العلی العظیم ۔ بہت بہت بہت مبارک ہو تابش بھائی!! اللہ تعالٰی نومولود کو...

    ماشاءاللہ قوۃالا باللہ العلی العظیم ۔ بہت بہت بہت مبارک ہو تابش بھائی!! اللہ تعالٰی نومولود کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے مالامال کرے ۔ آمین۔ میرے اس مراسلے میں مٹھائی کا کہیں کوئی ذکر نہیں ہے ۔ لیکن ہوسکتا ہے کہ کسی اور جگہ یہ ذکر آ ہی جائے -:)
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں ۔ محمد احمدؔ

    احمد بھائی کیوں مجھے شرمندہ کرتے ہیں ۔ بھائی ،آپ کی شاعری پڑھ کر رشک آتا ہے۔ لیکن ایک تو آپ لکھتے ہی کم ہیں ، دوسرے محفل میں میری آمدورفت گنڈے دار ہے ۔ اکثر چیزیں اتنے سارے مراسلوں میں کہیں دب دبا جاتی ہیں ۔ آپ سے درخواست ہے کہ جب کوئی شاعری یا نثرپارہ لکھیں تو ذرا سی زحمت اٹھا کر مجھے ٹیگ...
  15. ظہیراحمدظہیر

    زخم احسان ِ عدو میں گم ہے

    اعجاز بھائی یہ آپ نے میرے بجائے میرے ہمزاد کو ٹیگ کردیا ۔ :D چلئے اسی بہانے مجھے بھی پتہ چل گیا کہ میرے علاوہ بھی ایک اورظہیراحمدظہیر محفل پر موجود ہیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ضرور احمد بھائی ۔ آپ کا حکم کیسے ٹال سکتا ہوں ۔ ایک دو روز میں کچھ غزلیں اور نظمیں لگاتا ہوں ۔

    ضرور احمد بھائی ۔ آپ کا حکم کیسے ٹال سکتا ہوں ۔ ایک دو روز میں کچھ غزلیں اور نظمیں لگاتا ہوں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    زخم احسان ِ عدو میں گم ہے

    عباداللہ بھائی ، اس مصرع کی چھتری تلے پناہ تو آپ کو نہیں ملے گی ۔ وہاں پہلے ہی بہت زیادہ ہجوم ہے ۔ آپ کو تو ایک ٹانگ رکھنے کی جگہ بھی بمشکل مل پائے گی ۔:):):) خیر یہ تو ایک مذاق تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ میں اچھی شاعری کی بہت صلاحیت ہے ۔آپ کو زبان پر اچھا عبور ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ارے صاحب ! آپ بھی کس دور کی بات کررہے ہیں ۔ وہ کنگھی چوٹی کا زمانہ لد گیا ۔ اب تو یوں کہیئے کہ...

    ارے صاحب ! آپ بھی کس دور کی بات کررہے ہیں ۔ وہ کنگھی چوٹی کا زمانہ لد گیا ۔ اب تو یوں کہیئے کہ: گیسوئے رنگ دار کو اور بھی رنگ دار کر
  19. ظہیراحمدظہیر

    ہا ہا ہا ہا ہا! یہ ہوئی نا دوستوں والی بات!! شاد رہیں ، دل خوش کردیا ۔ آپ کا مراسلہ بیگم...

    ہا ہا ہا ہا ہا! یہ ہوئی نا دوستوں والی بات!! شاد رہیں ، دل خوش کردیا ۔ آپ کا مراسلہ بیگم صاحبہ کو دکھادیا جائے گا -:)
  20. ظہیراحمدظہیر

    میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

    عاطف بھائی ! اس لڑی پر بہت دنوں بعد دوبارہ نظر پڑی ۔ اب آپ اس لڑی کا عنوان بدل دیں ۔ :) ماشاءاللہ ڈیجیٹل ڈرائنگ کی دنیا مین قدم رکھتے ہی آپ فنکار ہوگئے ہیں اور وہ بھی بہت اچھے فنکار!! ماشاءاللہ قوۃ الاباللہ۔ لگتا ہے آجکل قلم کے بجائے برش کے ساتھ زیادہ وقت گزر رہا ہے ۔ :)
Top