نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    صورت وہ نظر میں یار کی ہے۔۔ سلمان دانش جی

    بہت خوب دانش بھائی !! کیا بات ہے !! آتش جو سلگ رہی تھی دل میں بھڑکی تو بدن میں آ لگی ہے کیا اچھا کہا ہے !! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!
  2. ظہیراحمدظہیر

    صحرا صحرا دوپہریں ہیں، بادل بادل شام

    بہت خوبصورت اشعار ہیں !!! احمد بھائی سلامت رہیئے !! ایک سے بڑھ کر ایک شعر ہے ۔ کیا منظر نگاری کی ہے!! میں اسے تصویری غزل کہوں گا یعنی لفظوں سے مصوری کی ہے !!! نین ہیں کس کے، یاد ہے کس کی، کس کے ہیں آنسو کس کی آنکھوں کا تحفہ ہے ، کاجل کاجل شام کیا بات ہے !!!! زندہ رہیں ، سلامت رہیں !
  3. ظہیراحمدظہیر

    ہم روایت شکن، روایت ساز

    واہ واہ!! راحیل بھائی بہت خوب!! کیا اچھی غزل ہے !! بہت داد آپ کیلئے!! اس نے پھر سنگِ آستاں بدلا ہم نے رکھ دی وہی جبینِ نیاز کیا بات ہے!! اللہ سلامت رکھے ! شادآباد رہیں۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    جدا کیا ہو گئے تم سے نہ پھر یکجا ہوئے خود سے - سعید الرحمن سعیدؔ

    بہت خوب سعید بھائی !! کیا اچھی غزل ہے ! اور ساتھ ہی آپ کی مصورانہ صلاحیتوں کا اندازہ بھی ہوا ۔ :) اس کے لئے بھی داد!!
  5. ظہیراحمدظہیر

    ملتی نہیں منزل تو مقدر کی عطا ہے

    بہت شکریہ خواہرِ مکرم ! خالقِ کائنات آپ کو خوش رکھے ! ذوق سلامت رکھے !
  6. ظہیراحمدظہیر

    سر پھوڑ کے مر جائیں؟ سرکار، کدھر جائیں؟

    کیا بات ہے راحیل بھائی !! اتنے خوبصورت ، اتنے مترنم اور اتنے سارے سوالات ایک ساتھ!!! کیا اچھی غزل ہے !! سلامت رہیں!
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ سڑکوں پر اِک سیلِ بلا تھا لوگوں کا ۔ محمد احمدؔ

    محمداحمد بھائی ، یہ حقیقت ہے کہ آپ کی اکثر غزلیں نہایت خوبصورت اور اعلیٰ معیار کی ہیں ۔ ماشاءاللہ شاعری آپ کے مزاج میں ہے !! آج کل کچھ نیا کیوں نہیں لکھ رہے ؟! جب کچھ پوسٹ کریں تو ازراہِ کرم مجھے ٹیگ کردیا کریں ۔ محفل میں میرا آنا جانا آج کل بہت کم ہوگیا ہے ۔ دن بھر کام کی قید میں رہتا ہوں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ناسخ مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں ۔ شیخ امام بخش ناسخؔ

    زندگی زندہ دلی کا ہے نام مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں کتنا غلط سنتے تھے بچپن میں اس شعر کو ! شاباش طارق عزیز !!!
  9. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: خرد کا جامہٴ پارینہ تار تار نہیں٭ نظرؔ لکھنوی

    ایک اور اعلیٰ غزل !!! خلوصِ توبہ ہے نا معتبر نظرؔ تیرا کہ تیری آنکھ تو نم ہے دل اشکبار نہیں کیا بات ہے !!! واہ واہ!
  10. ظہیراحمدظہیر

    والد صاحب کی ایک غزل بفرمائش محترمی @محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔نہ تیری آرزو دو دن نہ تیری آرزو برسوں

    کیا بات ہے !!! بہت خوب ! اُنہی کا تیر ہے وہ آپ ہی آ کر نکالیں گے یونہی چبھتی رہے نوکِ ہلالِ آرزو برسوں اس شعر کی داد تو سید صاحب میر و میرزا سے بھی لیتے!!! کیا تخیل ہے!!! سبحان اللہ، سبحان اللہ !
  11. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: بنا ہے آپ سبب اپنی جگ ہنسائی کا٭ نظرؔ لکھنوی

    تمہارے در کے سوا میں کسی جگہ نہ گیا مجھے تو شوق نہیں قسمت آزمائی کا کیا کہنے!! بہت اعلیٰ !!
  12. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: خرابِ عشق کیا دل لگی کے پردے میں٭ نظرؔ لکھنوی

    تابش بھائی ، اچھی شاعری پڑھنے کا جی چاہ رہا تھا سو زمرہ کھولتے ہی مراد پوری ہوئی ۔ کیا بات ہے !! خدا شناسی ہے خود آگہی کے پردے میں کیا بات ہے اس مصرع کی !!! سبحان اللہ سبحان اللہ !!! نظر صاحب کا جتنا کلام اب تک نظر سے گزرا سنجیدہ فکر اور کمالِ فن کا نمونہ ہے ۔ جب یہ مجموعہ برقی کتاب کی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    راحیل بھائی ، علم اور مشرق کی شاندار کامیابی کے بعد اب میرا خیال ہے کہ ’’ فلم اور مغرب ‘‘ کی...

    راحیل بھائی ، علم اور مشرق کی شاندار کامیابی کے بعد اب میرا خیال ہے کہ ’’ فلم اور مغرب ‘‘ کی باری ہونا چاہیئے ۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    روشنی میں ہے بڑا ظرف ، نہ پچھتاؤ ظہیر سینہ کھولو گے تو پھر آن بسے گا سورج

    روشنی میں ہے بڑا ظرف ، نہ پچھتاؤ ظہیر سینہ کھولو گے تو پھر آن بسے گا سورج
  15. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، السلام علیکم ۔ بہت دنوں بعد بات ہورہی ہے آپ سے۔ جس کی واحد وجہ میری ہی غیر حاضری...

    احمد بھائی ، السلام علیکم ۔ بہت دنوں بعد بات ہورہی ہے آپ سے۔ جس کی واحد وجہ میری ہی غیر حاضری ہے ۔ ۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آجکل آپ چیف آف فائر بریگیڈ بنے ہوئے ہیں ۔ صد شکر کہ یہ فرضِ کفایہ کسی نے ادا کیا ۔ خدا آپ کو ہر آگ اور دھویں سے محفوظ رکھے۔ آمین
  16. ظہیراحمدظہیر

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی ۔ کرنے کا کام تو آپ کررہے ہیں ۔ ایک تو بچوں کے لئے ادب لکھنا بذاتہ بہت بڑا کام ہے ۔ اور پھر منظوم ترجمے کی اہمیت اپنی جگہ ۔ بہت اعلیٰ اور معیاری !! بہت داد و تحسین!!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  17. ظہیراحمدظہیر

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    ہاتھ کھینچے ہوئے ہے ، رنگ ہے مانی کا فق قلم انگشتِ ششم ہے ، کفِ افسوس ورق (نامعلوم)
  18. ظہیراحمدظہیر

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    برادرم حسان خان بہت مفید اور معلوماتی سلسلہ شروع کیا ہے یہ ! فارسی کی تعلیم و ترویج کے لئے آپ کی لگن اور مسلسل کوشش قابلِ ستائش ہیں ۔ اس لڑی کے عنوان میں ٹائپو ہے اسے درست کرلیجئے ۔ مبتدیوں کے لیے فارسی اشعار کی لفظی تحلیل و تجزیہ ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    عاشق تو کسی کا نام نہیں!

    بھائی اس نادانستہ دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ پڑھ کر تو میں اسے سچا واقعہ ہی سمجھا تھا لیکن پھر کچھ تبصرے اور ان پر آپ کے جوابی تبصرے پڑھ کر شک میں پڑ گیا کہ شاید یہ حقیقت پر مبنی افسانہ ہو کہ جسے انگریزی میں Realistic Fiction کہتے ہیں۔ امید ہے میری اس کم فہمی پر درگزر فرمائیں گے ۔ تحریر جاندار...
Top