نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ہجراں میں بس یہ مرحلہء دل شکن نہ ہو

    کیا ہی عمدہ غزل ہے عباد اللہ صاحب، واہ واہ، لاجواب۔
  2. محمد وارث

    ہمارا عید والے دن کا ایک "دل خون" کردینے والا واقعہ

    شکریہ زیدی صاحب یاد آوری کے لیے۔ میں ان معاملات میں پہلے ہی بہت بدنام ہوں سو بہتر ہے کہ منہ بند ہی رکھوں۔ :)
  3. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018 تصویری و لفظی لطائف

    "?Interviewer: "Do you think Brazil's 1970 team can beat today's Argentina "Pelé: "Yes "?Interviewer: "By how much "Pelé: "1-0 "?Interviewer: 'That's it ".Pelé: "Well, most of us are over 75 years old now
  4. محمد وارث

    محفلین کے انٹرویو

    عید کی دس چھٹیاں، میرے لیے وبالِ جان بن گئی ہیں کہ سارا کام اکھٹا ہو گیا ہے اور اب ختم بھی کرنا ہے۔ :)
  5. محمد وارث

    محفلین کے انٹرویو

    شکریہ مریم صاحبہ یاد آوری کے لیے۔ میں آج کل تھوڑا مصروف ہوں (طویل چھٹیوں کے بعد) سو انشاءاللہ پھر کبھی سہی۔ والسلام۔ :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در پیشگاہِ کس نہ نشستیم زیر دست بالا نشینِ مسندِ غم خانۂ خودیم نُورالدین ظہوری ترشیزی ہم (سفید پوش) کسی کے سامنے بھی سر جُھکا کر اور نیچے ہو کر نہیں بیٹھے بلکہ اپنے ہی غم خانہ کی مسند پر بالا نشین ہیں۔
  7. محمد وارث

    برصغیر میں فارسی شاعری۔۔کب، کیسے ، کون؟

    فارسی ادب کی مختصر ترین تاریخ از ڈاکٹر محمد ریاض و ڈاکٹر محمد صدیق شبلی، سنگِ میل پبلی کیشنز، لاہور، 1987ء پاکستان میں فارسی ادب کی تاریخ از ڈاکٹر ظہور الدین احمد، مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور، 1974ء اس کے علاوہ خانہ فرہنگ ایران، لاہور نے بھی اس سلسلے میں کام کر رکھا ہے ان کی مطبوعات بھی اس سلسلے...
  8. محمد وارث

    ہمارے لگائے پودے

    مجھے یہ کچے نہیں لگے تصویر سے۔ کچے ہرے شہتوت ایک تو سخت ہوتے ہیں یہ والے نرم لگ رہے ہیں، دوسرے کچے شہتوت اس سائز کے نہیں ہوتے بلکہ نسبتا چھوٹے ہوتے ہیں، اس سائز تک پک کر پہنچتے ہیں۔ میں جب درخت سے توڑ کر کھاتا تھا تو سختی ہی سے فیصلہ کرتا تھا لیکن بعض اوقات تو بلا دھڑک کچے بھی کھا جاتا تھا۔ :)
  9. محمد وارث

    نقل کی روک تھام،الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس بند

    یہ ویسا ہی اقدام ہے جیسا پاکستان میں ہوتا رہا ہے یعنی دنیا میں کہیں بھی بم پھٹے پاکستان میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دو۔ :)
  10. محمد وارث

    ناولوں یا ڈراموں پر بنائی گئی فلمیں

    اودھ کے دو شطرنج کے شوقین نوابوں کی کہانی ہے۔ پس منظر میں دو کہانیاں ہیں، ایک اہم اور اصل سیاسی یعنی انگریزوں کی اودھ پر قبضے کی اور دوسری ان نوابوں کے گھر وں کی ان کی بیویاں ان کی عدم توجہی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ نوابوں کو جب گھروں میں وہ کھیلنے نہیں دیتیں تو وہ ویرانوں کی طرف کھیلنے نکل جاتے...
  11. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    رات کمر سیدھی کرنے لیٹا تو آنکھ صبح ہی کھلی، بہت افسوس ہوا کہ میچ نکل گیا لیکن اب سوچتا ہوں کہ اچھا ہی ہوا۔ نوے منٹ کے لیے یہ ڈرامہ برداشت سے باہر ہو جاتا۔ :) بہرحال جرمنی فارم میں آ گئے ہیں، برازیل کے شائقین کو اگلے راؤنڈ میں پچھلے ورلڈ کپ کے اسکور کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔ :)
  12. محمد وارث

    ستاروں کا حال

    ہماری دوڑ صرف چال تک ہی ہے، چلن تک پہنچتے پہنچتے پر جل جاتےہیں۔ :)
  13. محمد وارث

    ستاروں کا حال

    سیدھی سی بات ہے بھیا، ہم ستاروں کا حال دیکھنے کی بجائے ستارو ں کی چال دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ :)
  14. محمد وارث

    ناولوں یا ڈراموں پر بنائی گئی فلمیں

    انتہائی لا جواب فلم۔سنجیو کمار ، سعید جعفری، امجد خان اور شبانہ اعظمی کی عمدہ اداکاری۔ 1977ء میں بنی تھی اور میں نے پہلی بار اپنے بچپن میں دُور درشن پر دیکھی تھی تب سمجھ تو نہیں تھی لیکن اچھی ضرور لگی تھی، بعد میں یو ٹیوب پر کئی بار دیکھی، اب بھی گاہے گاہے جب موقع ملے یا دل کرے۔ :)
  15. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    بڑی ہی کوئی "بھائی" قسم کی خاتون نکلیں یہ بہن جی! :)
  16. محمد وارث

    ہمارے لگائے پودے

    ارے واہ، کیا خوب بچپن کی یادیں تازہ ہو گئیں، ایک تہائی صدی سے زائد عرصہ ہو گیا ہوگا ان کو کھائے ہوئے۔ :)
  17. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    یہ کِٹس اور ان کے ڈیزائن اس وقت سیالکوٹ کے پیٹرن ماسٹروں کی میزوں کی زینت بنے ہوئے ہونگے اور وہ مالکان کی خواہش پر دھڑا دھڑ ان کو کاپی کر کے اور تھوڑی بہت تبدیلی کر کے "اپنے" ڈیزائن بنا رہے ہونگے۔ :)
  18. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    اور ابھی میری پرائز منی پر نظر پڑی ہے، اللہ اللہ، 400 ملین ڈالرز 32 ٹیموں میں تقسیم ہونے ہیں۔ چمپئینز کے 38 ملین ڈالرز، اور کم از کم ، آخری سولہ ٹیموں کے فی ٹیم 8 ملین ڈالرز۔
  19. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    آج نائجیریا نے دل خوش کر دیا، "مُوسیٰ" اور "موزز" کا کیا حسیں امتزاج تھا۔ :)
Top