نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    عام لطیفے

    اللہ اللہ، کیا یاد دلا دیا۔ ایک دن ایک کالج کے باہر سے گزرتے ہوئے میں نے ساتھ بیٹھی (اپنی) بیوی کو یہ لطیفہ سنا دیا، جل بھن کر کہنے لگی تمھاری چارپائی میں ایک ہی بار کوئی بم نہ پھوڑ دوں! :)
  2. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ہونے کو تو پھر بہت کچھ ہو سکتا ہے، لیکن ظاہری طور پر اس تصویر کا مقصد "فرض" کرنے کی بجائے جو ظاہری چیزیں نظر آ رہی ہیں ان کی بنیاد پر ہی کچھ فیصلہ کرنا ہے، اور بیٹھا ہوا شخص "you" بظاہر بھلا چنگا ہے! :)
  3. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    پرلے درجے کی بے حسی چاہیئے ایسے "ڈیزرو" کرنے کے لیے!
  4. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    معذور صرف پٹی باندھنے والا یا کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ ڈی کو بھی دیکھیے، گو اس کے جسم پر کوئی پٹی نہیں لیکن حالت معذوروں سے بھی بدتر لگ رہی ہے!
  5. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    معذور شخص نوجوان ہے اور نوجوان عام طور پر تھوڑی بہت مشقت برداشت کرنے پر قادر ہوتے ہیں چاہے معذور ہی کیوں نہ ہوں۔ بچے والی عورت سب سے کم مستحق لگتی ہے کیونکہ اس کا مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے، یعنی جو بھی سیٹ پر بیٹھا ہو اس کو اپنا بچہ پکڑا دے، مسئلہ حل۔ :)
  6. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    وہ اس لیے جناب کہ ان سب کو آپ کا امتحان مقصود ہے! :)
  7. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    بظاہر تو ٹرین لگ رہی ہے، سفر کا علم نہیں۔ :)
  8. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    اس تصویر نے مجھے پریشان کر رکھا ہے اور میں کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہا، شاید آپ میں سے کوئی کر سکے: :) اے: ایک نوجوان عورت ہے لیکن اُس کی گود میں ایک شیر خوار بچہ ہے۔ بی: ایک انتہائی ضعیف عورت ہے اور بظاہر بیمار نہیں ہے۔ سی: ایک نوجوان ہے مگر معذور ہے۔ ڈی: ایک ادھیڑ عمر مفلوک الحال نحیف و نزار...
  9. محمد وارث

    ہمارا عید والے دن کا ایک "دل خون" کردینے والا واقعہ

    ماجد کے لغوی معنی "بزرگ، بزگوار، قابلِ احترام" وغیرہ کے ہیں اور زیادہ تر یہ لفظ بزرگ اور بزرگی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے کہ قابلِ احترام کے لیے ایک علیحدہ لفظ محترم مستعمل ہے۔ اسی لیے بزرگوں کے ساتھ ماجد یا ماجدہ استعمال ہوتا ہے جیسے والد ماجد یا والدہ ماجدہ اور بیوی کے لیے زوجہ محترمہ۔ جہاں...
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عاشق بوصلِ یار کجا می رسد مگر آئینِ روزگار دگرگوں کند کسے اہلی شیرازی عاشق وصلِ یار تک کہاں بھی پہنچتا ہے سوائے اس کے کہ کوئی اس جہان کے قانون قاعدوں اور رسم و رواج کو اُلٹ پلٹ کر دے۔
  11. محمد وارث

    آج کی تصویر

    چوہدری صاحب آپ کا متحرک تصاویر کا شوق پورا فرمانے کے لیے ایک علیحدہ سے لڑی پہلے ہی موجود ہے، یہ ربط دیکھیے: آج کی جِف اس لڑی کو بہتر ہے ساکن تصاویر کے لیے ہی رہنے دیا جائے!
  12. محمد وارث

    مبارکباد عثمان بھائی کے 9000 مراسلے

    آپ کو مبارک ہو عثمان صاحب۔ :)
  13. محمد وارث

    عام لطیفے

    اوہ اچھا، شاید پھر مجھے یہ " مقابلہ بازی" دیکھے مدتیں ہو گئیں۔ :)
  14. محمد وارث

    عام لطیفے

    بارات پر نچھاور کیے جانے والے پیسے اور چیز ہیں اور یہ جس کے ہاتھ لگیں اسی کے ہوتے ہیں۔ بیل یا ویل خاص باجے والے، گانے والوں، ڈومنیوں، میراثیوں، بھانڈوں یا ہیجڑوں وغیرہ کے ہوتے ہیں، ہر کسی کے نہیں۔ اور یہ نچھاور نہیں کیئے جاتے بلکہ ایک خاص انداز سے دیئے جاتے ہیں جیسے ایک نوٹ کو ہاتھ میں تھام کر...
  15. محمد وارث

    عام لطیفے

    اردو میں اسے "بیل" بروزنِ کھیل کہا جاتا ہے۔ جوش ملیح آبادی نے "یادوں کی برات" میں اس کا ذکر کیا ہے۔ جب کوئی بیل دیتا تھا تو لینے والے اس کے نام کا بلند آواز سے اعلان کرتے تھے یعنی فلاں خان صاحب کی بیل۔ پنجابی میں اسے "ویل" کہتے ہیں اور یہاں بھی اعلان کیا جاتا تھا، جس کا رواج اب ختم ہو چکا ہے۔...
  16. محمد وارث

    ہمارا عید والے دن کا ایک "دل خون" کردینے والا واقعہ

    چلیں زیدی صاحب، کچھ فرصت ملی تو میں بھی ایک واقعہ آپ کو سنا دوں۔ کئی سال پہلے کی بات ہے، تب میرے بچے چھوٹے تھے کہ بیوی کافی بیمار ہو گئی۔ گھر کا نظام ہی بگڑ گیا، شام کو دفتر سے گھر واپس آیا تو بچے بھوکے بیٹھے ہوئے تھے۔ خیر باہر سے لا کر بچوں کو کھانا کھلایا اور خود بھی کھایا، برتن بھی صاف نہیں...
  17. محمد وارث

    تعارف ایمان عباس

    خوش آمدید خان صاحبہ!
  18. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    چاء ہے یا دہی ہے تُو میری زندگی ہے تُو :)
  19. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    یہ صرف عورتوں کو ملتا ہے وہ بھی شادی کے بعد! :)
  20. محمد وارث

    یہ واقعی زیادتی ہے، آپ نبیل یا ابن سعید صاحبان سے رابطہ کریں اور ایسی جتنی ریٹنگز ہیں ان کے نوٹس...

    یہ واقعی زیادتی ہے، آپ نبیل یا ابن سعید صاحبان سے رابطہ کریں اور ایسی جتنی ریٹنگز ہیں ان کے نوٹس میں لا کر ان کو ختم کرنے کی استدعا کریں، وہ یہ کام بخوبی کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ جو کر رہا ہے اس کو بھی رپورٹ کریں کہ وہ اس سے یہ اختیار چھین لیں یا بین کر دیں۔
Top