نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کیا عمیرہ احمد بانو قدسیہ سے بہتر لکھاری ہیں؟

    آپ کو تو ۔۔۔۔۔قبول کو اُلٹا بھی کر دیں تو پھر بھی قبول ہے۔ :)
  2. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    سوری خان صاحب، یہ میرے بوڑھا ہونے کی نشانی ہے۔ ایک ایسا خدا رسیدہ بابا بھی تھا کہ اس کو عشق تو کیا ساری دنیا ہی کھیل کا میدان لگتی تھی، ع- بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے!:)
  3. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    آج کے میچ میں دو دو پوائنٹ گنوانے کے بعد پرتگال اور اسپین اپنے گروپ میں پہلی پورزیشن کے لیے اپنے اگلے میچ بڑے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے اور اٹیکنگ میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ یہ خبر اُمہ کے لیے خوش کن یا بقولِ ڈاکٹرے "چُم کُن" نہیں ہے۔ :)
  4. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    درست ہے جی خان صاحب ۔ آپ ایک کھیل ہمہ وقت ایسے کھیلتے ہیں کہ کسی اور کھیل کی طرف آپ کا دھیا ن جاتا ہی نہیں ۔ :)
  5. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    ارے نہیں صاحب، مجھے دوسر ی "بھاگ بھری" کی بالکل بھی طلب نہیں ہے، میرے لیے ایک ہی کافی ہے۔ ہاں اگر چار ہوں تو بسم اللہ۔ :)
  6. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    میرے ساتھ ازلی "میاں" کا پری فکس ہے، میاں محمد وارث۔ :)
  7. محمد وارث

    افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ۔ بمقابلہ بھارت

    افغانیوں نے بہت مایوس کیا۔ جس طرح انڈیا کا اسٹارٹ تھا وہاں سے انڈیا کو پانچ سو پر آؤٹ کر لینا باؤلنگ کی ایک چھوٹی موٹی اچیومنٹ تھی لیکن بیٹنگ نے تو لٹیا ہی ڈبو دی۔ میرا مطلب ہے ٹیسٹ اسٹیٹس کا ہونا ہی ظاہر کرتا ہے کہ آپ کچھ نہ کچھ تو ہمت دکھائیں گے لیکن چند گھنٹوں کے اندر دو بار آؤٹ ہو جانا...
  8. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    لائن میں لگے کھڑے ہیں عبداللہ صاحب، کسی دن ہمارا بھی ٹکٹ کٹ جائے گا۔ :)
  9. محمد وارث

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    الوداع، اے میرے تھریڈ پیارے الوداع۔ وہ سحریوں کے گوشوارے الوداع، وہ افطاریوں کے نظارے الوداع، اے شربتوں، پراٹھوں، پھیونیوں، کچوریوں کے راج دلارے الوداع۔ :) ۔
  10. محمد وارث

    کڑہی پتا کا درخت “ میٹھا نیم “

    بس مرض الموت کا علاج ہونے سے رہ گیا کڑہی پتے سے! :)
  11. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    یہ عذر گناہ بد تر از گناہ ہے۔ اگر روزہ نہیں رکھا تو پھر عید مناؤ اور اگر عید نہیں منانی تو پھر روزہ رکھو، یہ دونوں چیزیں بلا فصل، بغیر فاصلے کے ہیں۔ اگر یکم شوال کو عید نہیں منا رہے تو کیا مفتیان اس کا گناہ اپنے سر لے رہے ہیں، اور اگر یکم شوال نہیں ہے تو کیا تیسویں رمضان کا روزہ چھوڑنے اور...
  12. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    اللہ ایسے الیکشنوں سے ہر دوست دشمن کو بچائے۔ :)
  13. محمد وارث

    سموسے اور رول

    اور لوگ بھی گھر کے وہ بے تکلف کہ جن کی ایک دو رول سے داڑھ بھی گیلی نہیں ہوتی اور جن کا آدھ درجن فی کس سے بس گزارہ ہوتا ہو۔ :)
  14. محمد وارث

    ’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ بھارتی کھلاڑی ایران سے باہر

    سو فیصد درست کہا عبداللہ صاحب۔ ہمارے معاشرے سے اس کی مثال تو ایسے ہی ہے جیسے ایک مسلمان گھر میں خواتین کے لیے اصول ہو کہ انہوں نے نقاب کرنا ہے اور ان کے گھر کسی خوشی یا غمی کے موقع پر کسی دوسری مسلم یا عیسائی خاتون نے آنا ہے جو نقاب نہیں کرتی تو اس سے کہا جائے کہ بی بی آنا ہے تو نقاب تو کرنا...
  15. محمد وارث

    ’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ بھارتی کھلاڑی ایران سے باہر

    اس کا مختصر جواب تو یہ ہے کہ اگر کسی ملک کو اپنے مقامی قوانین اتنے عزیز ہیں کہ انہیں وہ زبردستی انٹرنیشنل مہمانوں پر بھی لاگو کرتے ہیں تو ایسے ممالک میں نہ انٹرنیشنل مہمانوں کو جانا چاہیئے نہ ان ملکوں کو ایسے انٹرنیشنل ایونٹ کرنے چاہیئں۔ مذکورہ کھلاڑی نے پہلا راستہ اپنایا ہے کہ وہ صرف یہی کر...
  16. محمد وارث

    ’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ بھارتی کھلاڑی ایران سے باہر

    کیا پاکستانی خواتین کی ہاکی ٹیم یا پاکستانی خواتین اتھلیٹس یورپ یا ایشیائی ملکوں میں کھیلتے ہوئے سکرٹ پہنتی ہیں؟
  17. محمد وارث

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    واہ،، کیا خوب الفاظ و معانی کو نچایا ہے قبلہ محترم۔ :)
  18. محمد وارث

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    جی مقامی تھے۔ آخری بیچنے والا میں نے کوئی سات آٹھ سال پہلے دیکھا تھا۔
  19. محمد وارث

    مبارکباد آئیں مل کر عید کی خوشیاں منائیں۔۔:)

    خان صاحب، اس اگلے سال چاند دیکھنے کی امید پر کچھ بیس سال سے چاند کی راہ دیکھ رہے ہیں، کچھ چالیس سال سے اور کچھ ازلوں سے لیکن منانی ہے عید آپ نے ہمارے روزے کے دن، چودہویں کے ماروں کے بقول "بغیر چاند دیکھیے۔" :)
  20. محمد وارث

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    بالکل تولیے جیسی شکل ہوتی ہے، اور پک کر اس کی بوٹی بھی اندر کی طرف مڑی ہوتی ہے جیسے کان مُڑے ہوئے ہوں۔ :)
Top