بچے سراپا معصومیت ہوتے ہیں، ورقِ سادہ کی صورت۔ ہم انہیں ’’چڑی اُڑی‘‘ سکھائیں گے تو وہ سیکھ لیں گے، ہم اشہد ان سکھائیں گے تو وہ سیکھ لیں گے۔ بچہ بہت بڑا اور کامیاب مشاہد اور نقال ہوتا ہے، اور یہی مشاہدہ اور نقالی اس کے ذہن میں رچ بس کر اس کی شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں۔ ہم ڈبلو ڈبلو ڈبلو ڈاٹ کرتے...