شاعری کا شوق آپ کے اندر کہاں سے پیدا ہوا؟
’’کہاں سے‘‘ ۔۔۔ مشکل سوال ہے صاحب! اتنا یاد ہے کہ میری والدہ اسلامی کتب (پنجابی شاعری) پڑھا کرتی تھیں، رات کو گھر کے سب کام کاج نمٹا کر وہ کوئی کتاب کھول لیتیں اور اپنے طور پر لے میں پڑھا کرتیں۔ میں تو سنتے سنتے سو جاتا، دوسرے بہن بھائی کب تک جاگتے، مجھے...