نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

    آج ہنسنے کو تھی نہ کوئی بات ہو رہی ہے عجب سی بے چینی ’’ہاف‘‘ اردو میں آدھی انگلش میں ایک ’’سنٹینس‘‘ ’’ٹاک‘‘ دو عینی ... half ... talk .. sentence
  2. محمد یعقوب آسی

    کل ہمارا پہلا روزہ ہے۔ اور دیکھیں چاند صوابی میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

    یہ کوئی وجہ نزاع ہے ہی نہیں۔ اگر صوابی میں 10 جولائی کو اور لاہور میں 11 جولائی کو پہلا روزہ ہو گیا تو کوئی ایسی حیران کن بات نہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی توانائیاں کسی اور کسی عظیم تر مقصد پر صرف کریں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

    ’’فرشتی‘‘ سے ہمیں پیغام پہنچا ہمارے بارے بھی کوئی تو بولو ’’خواتینوں‘‘ سے ہے درخواست اتنی ارے بی بِلّیو ہم کو تو بخشو
  4. محمد یعقوب آسی

    آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

    دیکھئے دیکھئے محترم خاتون! یہ نمکین اور کرارا الزام صرف منیر انور پر؟ ہماری اطلاعات کے مطابق یہ آپ کا خصوصی شعبہ ہے۔ ویسے بھی رمضان المبارک میں ہم کچھ اور کریں نہ کریں ’’پکوڑہ سازی‘‘ اور ’’پکوڑہ خوری‘‘ کا ریفریشر کورس ضرور کرتے ہیں (حسبِ توفیقِ خاتونی و حضراتی)۔ شذرہ: ہمارا ہمدرد دواخانے سے...
  5. محمد یعقوب آسی

    آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

    اظہارِ ممنونیت کے لئے الفاظ تلاش کر رہا ہوں۔ آداب۔
  6. محمد یعقوب آسی

    اکڑشاہ کی اکڑبازیاں (مکمل)

    جناب مزمل شیخ بسمل ! ’’بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال‘‘ ۔۔۔ اس میں کسی کسرِنفسی کی گنجائش نہیں ہے، بھائی۔ رہی بات قوافی کے علوم کی۔ میں تو بہت پہلے عرض کر چکا کہ یہ معاملہ اپنے بس سے باہر ہے۔ محولہ بالا قوافی پر میری رائے خالصتاً محسوساتی اور ملائمت کے حوالے سے ہے۔ محمد اسامہ سَرسَری اور جناب...
  7. محمد یعقوب آسی

    آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

    آداب بجا لاتا ہوں۔ آپ کا حسنِ نظر ہے، اور منیر انور صاحب کی محبتیں ہیں۔
  8. محمد یعقوب آسی

    آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

    کچھ دن پہلے فیس بک پر منیر انور صاحب کے بارے میں کچھ ’’ملے جلے مزاج کے شعر کہنے کا‘‘ تجربہ کیا۔ ان کی اجازت سے یہاں پیش کر رہا ہوں: بڑے سفاک ہوتے جا رہے ہو تم منیر انور اکیلے ہی پکوڑے کھا رہے ہو تم منیر انور یہ کیا کہ ہم تمہارے معترف ہیں ایک مدت سے یہ کیا کہ ہم کو ہی جھٹلا رہے ہو تم منیر...
  9. محمد یعقوب آسی

    کچھ اشعار ۔ برائے اصلاح

    یہاں ’’نہ‘‘ کی بندش کے معاملے میں مجھے اِشکال ہو گیا تھا۔ عزیزی شوکت پرویز نے ان باکس میں توجہ دلائی۔ ممنون ہوں۔ درجِ ذیل جملہ حذف سمجھئے گا:
  10. محمد یعقوب آسی

    کچھ اشعار ۔ برائے اصلاح

    عرض کر دیا بھائی، اگرچہ تلخ عرض کیا۔
  11. محمد یعقوب آسی

    کچھ اشعار ۔ برائے اصلاح

    یہ تینوں بڑے موضوعات ہیں، ان پر اظہار کو بھی وسیع تر ہونا چاہئے۔ تشفی نہیں ہو پا رہی۔
  12. محمد یعقوب آسی

    کچھ اشعار ۔ برائے اصلاح

    اس میں عجزِ بیان ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے اور ساتھ ہی یہ محسوس ہو رہا ہے کہ شاعر خود اس اظہار پر مطمئن نہیں۔
  13. محمد یعقوب آسی

    کچھ اشعار ۔ برائے اصلاح

    مفہوم در بطنِ شاعر ۔۔۔ یہ پتہ نہیں چل رہا کہ شاعر اس الزام کا حامی ہے یا مخالف۔ یہ پتہ چلنا چاہئے، سمتیہ ضروری ہے صاحب۔
  14. محمد یعقوب آسی

    کچھ اشعار ۔ برائے اصلاح

    اس میں ’’نہ‘‘ دوحرفی کا مسئلہ ہے۔ علمائے عروض کو قبول ہو تب بھی ذوقِ سلیم کو منظور نہیں۔ یہاں اگر ’’مت‘‘ قابلَ قبول ہو تو بدل لیجئے۔ دل کا مذکور پہلے مصرعے میں ہوتا تو وہ ’’کدھر کو‘‘ جانے والی کیفیت نہ ہوتی۔
  15. محمد یعقوب آسی

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    کہیں سے کوئی شعری حوالہ مل سکے تو معاملہ صاف ہو جائے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    اکڑشاہ کی اکڑبازیاں (مکمل)

    دُکان، مِکان ۔۔۔ حرکات نہیں مل رہیں۔ ہُوا، ہَوا ۔۔۔ وہی حرکات کا مسئلہ۔ روپے، بڑے ۔۔۔ یائے لین بمقابلہ یائے مجہول مزمل شیخ بسمل صاحب، اس کو کیا کہئے گا؟ نِرا، ہَرا ۔۔۔ حرکات کا اختلاف چکھا، دکھا ۔۔۔ حرکات کا اختلاف سحریاں، افطاریاں ۔۔۔ حائے حطی بمقابلہ الف ۔ کَلی، مِلی ۔۔۔ اختلافِ حرکات۔...
  17. محمد یعقوب آسی

    اکڑشاہ کی اکڑبازیاں (مکمل)

    بات ذرا تلخ ہے، پر کیا کروں! ع: پھر وہی تٌخ نوائی جو مرا حصہ ہے گستاخی معاف! مجھے اس کاوش میں کچھ ’’کشش‘‘ محسوس نہیں ہوئی، سب کچھ بناوٹی بناوٹی سا لگتا ہے۔ شاید اس ’’کہانی‘‘ میں بہاؤ کی کمی ہے، یا کچھ پیوند کاری ہے جو آنکھوں میں کھُب نہیں رہی، کچھ نہ کچھ ہے ضرور!
  18. محمد یعقوب آسی

    اکڑشاہ کی اکڑبازیاں (مکمل)

    یہ ’’جاہل‘‘ ہونے کی بھی خوب کہی، جناب اعجاز عبید صاحب! چلئے آپ کی بات رکھتے ہیں اور اس کو ’’تجاہلِ بزرگانہ‘‘ کہے لیتے ہیں کہ بچوں کا حوصلہ بندھا رہے۔ جناب الف عین
  19. محمد یعقوب آسی

    اکڑشاہ کی اکڑبازیاں (مکمل)

    تبسم زیرِ لب
Top