کسی کی دوستی ہے اور ہم ہیں
زمانے کی ہنسی ہے اور ہم ہیں
پہاڑ ایسی شبِ ہجراں ہے سر پر
جھڑی پیہم لگی ہے اور ہم ہیں
وہ حرفِ آخری کہنے کو چپ ہیں
بڑی نازک گھڑی ہے اور ہم ہیں
اُدھر اک دل لگی ہے اور وہ ہیں
اِدھر جاں پر بنی ہے اور ہم ہیں
سنیں سب کچھ مگر کچھ کہہ نہ پائیں
انوکھی بے بسی ہے اور ہم ہیں...