میں نے اس تھریڈ سے غیر متعلقہ پیغامات حذف کر دیے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ یہاں صرف موضوع سے متعلقہ معلومات ہی فراہم کی جائیں۔ باقی ناظمین بھی اس جانب توجہ کریں کہ ہر تھریڈ پر ایک ہی جیسی لایعنی بحث نہ شروع ہو جایا کرے۔
میں ایک مرتبہ پہلے بھی حرف باز کے بارے میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ غالباً جیسبادی کا کہنا تھا کہ حرف باز پر ڈیویلپمنٹ کافی عرصے سے آگے نہیں بڑھی ہے۔ لینکس پر ٹائپوگرافی کا کوئی مشترکہ سٹینڈرڈ موجود نہیں ہے۔ ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے کے لیے کئی کمپوننٹس درکار ہوتے ہیں جن میں فونٹ راسٹرائزر اور کیریکٹر شیپنگ انجن...
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مجھے عبدالمجید کے والد کی ناگہانی وفات کے بارے میں جان کر دلی صدمہ ہوا ہے۔ اللہ تعالی عبدالمجید کے والد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ اللہ تعالی عبدالمجید کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
السلام علیکم دوستان محفل،
میں کل رات کو پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ نیٹ سے دور رہنے کے باعث کئی ذاتی پیغامات کا وقت پر جواب نہیں دے پایا ہوں جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ اب وقت ملنے پر تمام معاملات کو دیکھتا رہوں گا۔
والسلام
شکریہ شاہ صاحب، نوازش۔
لیکن اگر اسے تک بندی کہا جائے تو کیا زیادہ مناسب نہیں ہوگا۔ :idontknow:
لیکن اگر آپ انہیں اشعار کہنے پر مصر ہوں تو میں آپ سے اختلاف بھی نہیں کروں گا۔ :dancing:
السلام علیکم دوستان محفل،
میں چند ہفتے کے لیے پاکستان جا رہا ہوں۔ اتنے عرصے میں کم ہی آن لائن آ سکوں گا۔ آپ کو اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو آپ زیک، شمشاد بھائی یا ماوراء سے اس سلسلے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
فی امان اللہ
میری جانب سے محفل کی سالگرہ کے لیے آخری آئٹم پیش خدمت ہے۔ اس کے بعد میں کچھ ہفتوں کے لیے پاکستان جا رہا ہوں۔ :)
عرض کیا ہے۔۔
میک اپ کی دبیز تہوں کو چڑھا کر
ان حسینوں کا دوسرا جنم دیکھتے ہیں
ہیں لائق توجہ فلسفہ ہائے نو بہ نو
کھا کر پکوڑے گرماگرم دیکھتے ہیں
باجا تو ہم نے بجا ہی لیا...
اس فورم پر کئی مرتبہ توہین رسالت کے الزام پر ذبح کرنے، قتل کرنے اور جلا دینے جیسے واقعات کا ذکر ہوا ہے اور ہر مرتبہ یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ ان واقعات کی مذمت تو درکنار، الٹا ان کی حمایت اور پشت پناہی کی جاتی ہے اور موضوع بدلنے کی کوشش کی جاتی ہے جیسے کہ اس تھریڈ میں بھی کیا جا رہا ہے۔ یہاں بھی...
وی بلیٹن میں فیچرز زیادہ ضرور ہیں لیکن فورم کی ٹریفک کا فورم سوفٹویر سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔
نعمان، محفل فورم پر انویژن نہیں بلکہ وی بلیٹن ہی استعمال ہو رہا ہے۔ یہ کمرشل سوفٹویر ہے اور اس کا باقاعدہ لائسنس خریدا گیا ہے۔
محفل فورم پر پی ایچ پی بی بی تو شروع کے کچھ مہینے ہی استعمال...
- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔
- اس بار سالگرہ کے موقع پر جو پلان پیش کیا گیا وہ کس حد تک کامیاب رہا۔
- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
گزشتہ سال پہلی مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ منایا گیا تھا اور اس کی وجہ سے...
شاباش عبدالمجید۔ تمہیں کسی ٹول کی ضرورت پڑے تو مجھے اس کے بارے میں بتا دینا۔ میں پاکستان سے واپس آ کر نعیم سعید کی تجاویز کی روشنی میں بھی ایک ٹول ڈیویلپ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
ٹھیک ہے تو پھر سب سے پہلے اس بات پر متفق ہو جانا چاہیے کہ یہ کوئی جلد مکمل ہونے والا کام نہیں ہے بلکہ اس کے لیے قدرے لانگ ٹرم گول سیٹ کرنا پڑے گا۔ میں محسن کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں اپنے تجربے کی بنیاد پر ہماری رہنمائی کرتے رہیں اور ہو سکے تو وہ پاک نستعلیق کا...
ایسے ہی۔۔
ہم نظر نہیں آ رہے لیکن کرسی صدارت پر ہم ہی قابض ہیں، بس ذرا آنا جانا لگا ہوا ہے۔ :)
اور شگفتہ بہن مشاعرے میں برسنے والے سڑے ہوئے ٹماٹروں سے جو بریانی بنے گی، وہ بھی پلیٹ سمیت شاعروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔ اس مشاعرے کے آخر میں بھی سب سے بے تکے شاعروں کے ساتھ ذیل کی تصویر...
ابھی مجھے سکربڈ پر فونٹ لیب سیکھنے کے لیے ایک کتاب ملی ہے جس کا ربط میں ذیل میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ یہ اگرچہ فونٹ لیب کے میکنٹاش ورژن کے بارے میں ہے لیکن میرے خیال میں اس سے فونٹ لیب کے ونڈوز ورژن کو سیکھنے میں بھی خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
learn fontlab fast - leslie cabarga...
ہلہ گلہ فورم کے جریدے کا آزادی نمبر شائع کر دیا گیا ہے۔ مجھے ہلہ گلہ کا یہ ایک بہت اچھا سلسلہ لگتا ہے اور میں کبھی محفل فورم پر بھی اس طرح کا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
ہلہ گلہ کے جریدے کا آزادی نمبر پڑھیں