منیر آپ کئی مرتبہ اس اشارتاً ہم پر جانبداری کا الزام عائد کر چکے ہیں۔ میں اسے نظر انداز کرتا آیا ہوں۔ براہ کرم اس کا خیال رکھیں۔
آپ لوگ شوق سےایک دوسرے کے ساتھ متفق ہوں۔ لیکن بہتر ہوگا کہ یہاں اپنی الزام تراشی کا سلسلہ ختم کر دیں۔
السلام علیکم،
سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے مختلف مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ تشکیل دی گئی ہے۔ اس سائٹ پر ویڈیوز کے ذریعے مختلف مینوفیکچرنگ پراسسز کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔ یہ سائٹ خاص طور پر انجینیرنگ اور سائنس کے طالب علموں اور محققین...
کہیں آپ کی جانب www.blogger.com بلاک تو نہیں ہے؟
جہاں تک آپ کے سوالات کا تعلق ہے تو بلاگر ڈاٹ کام پر آڈیو اٹیچمنٹ کے علاوہ باقی سب کچھ ممکن ہے۔ اور آڈیو یا وڈیو کو بھی آپ کسی میڈیا شئیرنگ سائٹ پر اپلوڈ کرکے اس کا ربط فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ پہلے بلاگر ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنائیں، اس کے بعد ہم آپ...
السلام علیکم،
آپ میں سے شاید کچھ دوست ایسے بھی ہوں گے جو میری طرح کتابیں خرید کر رکھ دیتے ہیں اور انہیں پڑھنے کی نوبت نہیں آتی ہے۔ میں یہاں ایک سلسلہ شروع کر رہا ہوں جس میں آپ اپنی کتابوں کی حالیہ خریداری کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ جب ان کے مطالعے کی نوبت آ جائے تو اس پر بات کرنے کے لیے علیحدہ...
شکریہ عارف۔ میں نے یہ بلاگ پوسٹ پڑھی تھی، لیکن ابھی تک میرا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ میں نے ابھی تک اس پر زیادہ وقت بھی صرف نہیں کیا ہے۔ میں صرف یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ فائلیں بٹ ٹورنٹ کے ذریعے بہتر ڈاؤنلوڈ ہوتی ہیں یا پھر ای میول کے ذریعے۔ کسی فارغ وقت میں دوبارہ کوشش کروں گا۔
باسم نے جو طریقہ بتایا ہے وہ بھی کارآمد ہوگا۔ جہاں کہیں ویب پیج پر ٹی وی کی سٹریم نظر آ رہی ہو، اس میں سے object ایلیمنٹ کا کوڈ کاپی کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوڈ معلوم کرنے کے لیے فائرفاکس براؤزر کی فائربگ ایکسٹینشن بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
بلاگ کے بارے میں تو آپ کو انٹرنیٹ پر مختلف روابط سے پتا چل ہی جائے گا۔ اکثر اردو بلاگز کے روابط آپ کو اردو سیارہ سے مل جائیں گے۔ اگر آپ بلاگر پر اردو بلاگ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ ورڈ پریس پر مبنی بلاگ بنانا چاہیں تو اس کے لیے بھی آپ کی...
رشید سموں، شاید سندھی فورم میں سندھی فونٹ کی وجہ سے آپ کا نام درست نظر نہیں آ ہا ہوگا۔ میرے پاس اس کا حل نہیں ہے۔ فی الحال آپ مرکزی صفحے سے ہی لاگ ان کریں تو بہتر ہوگا۔ سندھی کی بورڈ کے مسائل کو میں وقت ملنے پر دیکھوں گا۔
السلام علیکم،
میں ایک مرتبہ پھر قرانی فونٹس کے بارے میں چند سوالات کا جواب تلاش کر رہا ہوں۔ یہ سول ذیل میں ہیں۔
1۔ قرانی فونٹس کو آیات کے متن کی فارمیٹنگ کے لیے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟ کیا محض کسی آیت کے عربی متن پر قرانی فونٹ کو اپلائی کرنے سے آیت اس فونٹ میں ظاہر ہو جائے گی۔
2۔...
السلام علیکم،
کیا آپ دوستوں میں سے کوئی eMule کا استعمال کرتا ہے؟ میں نے اسے ونڈوز وسٹا پر انسٹال کیا ہے لیکن یہ اس پر صحیح نہیں چل رہا ہے۔ میں نے فائر وال کی سیٹنگز میں متعلقہ پورٹس بھی کھول کر دیکھی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ کام نہیں کر رہا ہے۔ کیا کوئی دوست اس سلسلے میں معلومات فراہم کر...
MyOwn، آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس تھریڈ میں پوسٹ کیا۔ آپ نے یقیناً تعمیری تنقید کی ہوگی، لیکن آپ کی باتیں میرے سر پر سے گزر گئی ہیں۔ اردو ویب ایک سائٹ ہے اور محفل فورم شروع سے ہی اس کا مرکزی اور فعال ترین حصہ رہی ہے۔ اس میں کیا المیہ ہے اور کیا طربیہ، یہ میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔ دو سال پہلے اردو...
میں نے بالا میں امیج رپلیسمنٹ ٹیکنیکس کا ذکر کیا تھا۔ مجھے فی الوقت ذیل کی ٹیکنالوجیز کے بارے میں پتا ہے، اگرچہ میں نے انہیں خود سے استعمال نہیں کیا ہے۔
1۔ Scalable Inman Flash Replacement (siFR)
اس طریقے میں ٹیکسٹ کو متبادل گرافکس سے رپلیس کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح یوزر کے کمپیوٹر پر فونٹ...
شکریہ محمد صابر۔ آپ کے بتائے ہوئے ربط پر سکین کردہ صفحات کے حصے موجود ہیں۔ دراصل میں ایسا سسٹم تیار کرنا چاہ رہا ہوں جس میں آیت کا نمبر یا آیات کی رینج دے دی جائے اور اس کے مطابق ایک امیج جنریٹ ہو جائے۔ اس کی مثال ویسی ہی ہے جس طرح Latex میں سائنٹفک نوٹیشن اور ریاضی کی مساوات کا کوڈ لکھنے پر ان...
آبی، میں اس تھریڈ پر مزید گفتگو کا ارادہ نہیں رکھتا ہوں، اور اپنے خیالات کا بھی میں نے واضح اظہار کر دیا ہے۔ اور مومن مسلمانوں کو بھی ان کا ایمان مبارک ہو۔
ایک خبر کے مطابق عالمی کساد بازاری کے نتیجے میں دنیا میں دولت کے ارتکاز میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور اب براعظم یورپ کی مجموعی دولت براعظم شمالی امریکہ کی مجموعی دولت سے بڑھ گئی ہے۔ البتہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ بدستور دنیا کا امیر ترین ملک ہے۔ امریکی ہمیشہ یورپینز کے کنزرویٹو ہونے کو حقارت سے...