نتائج تلاش

  1. نبیل

    پی پی پی اردو ویب؟

    آج پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے ایک بیان کی خبر پڑھی تو اس میں اردو ویب کا ذکر پڑھ کر اچھنبا ہوا۔ ملاحظہ فرمائیے: اصل خبر کا ربط۔۔ مجھے تو سمجھ آئی ہے کہ شاید اردوویب سوئٹزر لینڈ کی کسی جگہ کا نام ہے۔ :idontknow:
  2. نبیل

    لمحے - بصیرت افروز

    شکریہ شگفتہ بہن۔ بصیرت باجی کا نیٹ‌ استعمال کرنے کا امکان کم ہی ہے، اس لیے وہ شاید خود اس پر اصلاح نہیں کروا سکیں گی۔ بصیرت افروز پاکستان میں ایک کالج میں اردو کی استاد رہی ہیں اور شادی کے بعد سے جرمنی میں رہائش پذیر ہیں۔ ہماری ان سے اکثر ملاقات رہتی ہے۔
  3. نبیل

    مبارکباد قائد تحریک کی سالگرہ مبارک

    بھائی کیا تم یہ چھوٹے چھوٹے تھمب نیل پوسٹ کیے جا رہے ہو؟
  4. نبیل

    مبارکباد قائد تحریک کی سالگرہ مبارک

    ہا ہا ہا۔۔ نوٹ تو میں نے بھی یہ کیا تھا لیکن پوچھنے کی جرات نہیں ہوئی تھی۔ ویسے یہ بعید نہیں ہے کہ کچھ لوگ لا علمی میں کیا کچھ کہہ یا لکھ جاتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں بھٹو کے بیٹے شاہنواز بھٹو کے 'مزار' کی ایک تصویر دیکھی تھی جہاں ایک بینر پر لکھا ہوا تھا "آپ پر ہزاروں درود و سلام" (استغراللہ...
  5. نبیل

    بالوں کے ذریعے شمسی توانائی کا حصول

    شکریہ محمد سعد۔ کچھ شک مجھے بھی گزرا تھا یہ خبر پڑھ کر۔ ہمارے خطے میں خاص طور پر لوگ اس طرح جلد شہرت کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔
  6. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    منیر، اب توہین رسالت قانون ختم بھی کر دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اب کسی پر بھی قران کے صفحات کی بے حرمتی یا توہین رسالت کا الزام لگا کر اسے mob justice کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار دینا قوم کا شعار بن چکا ہے۔ یہاں عام عوام اور طالبان میں کوئی فرق نہیں رہتا ہے۔ جہاں تک توہین رسالت قانون کی...
  7. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    جی بہتر۔ میرا مقصد بھی صرف معاشرے کے ایک تاریک پہلو اور ایک ناحق قتل کی جانب توجہ دلانا تھا۔
  8. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    کعنان، آپ اس سے پہلے بھی اس طرح کے تھریڈ کو غیر متعلقہ اور طویل پوسٹس کرکے ہائی جیک کر چکے ہیں۔ یہاں اگر آپ فانیشن مسیح کی ہلاکت پر معلومات شئیر کر سکتے ہیں تو ضرور کریں۔ مجھے آپ کی بے سروپا کہانیوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس بات سے غرض ہے کہ آپ کس کو شہید سمجھتے ہیں۔
  9. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    بلال، ایک احمق کی حماقت کو حماقت کہنا گالی نہیں ہے۔ اور کیا آپ کے خیال میں جرمنی کی جیلیں اتنی گئی گزری ہیں کہ وہاں صرف اخبار کے دفتر میں چھری لے جانے کے جرم میں پکڑے جانے والے کو جیل حکام تشدد کرکے مار ڈالیں گے؟ عامر چیمہ کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم ہوا تھا اور اس وقت پاکستان کے سے بھیجے گئے دو...
  10. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    منیر، یہ روشن خیال لوگ کون ہوتے ہیں؟ اور کیا ناموس رسالت یا ناموس اسلام کے نام پر ناحق قتل کی مذمت کرنا روشن خیالی کے ضمن میں آتا ہے؟ جہاں تک اس قانون کا ذکر ہے تو اس طرح کے قانون محض وچ ہنٹنگ کا سامان پیدا کرتے ہیں۔ اسی فورم پر کچھ دانشور حضرات ہجوم کے ہاتھوں قتل کی یہ توجیہ پیش کر چکے ہیں کہ...
  11. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    فخر نوید، آپ نے پھر وہی اعلی حضرت نیٹورک کے ہتھکنڈنے اپنانے شروع کر دیے ہیں۔ موضوع بدلنے کے لیے ذاتیات پر اتر آئے ہیں اور غیر متعلقہ گرافک مواد کا ڈھیر لگانا شروع کر دیا ہے۔ جرمنی والے واقعے پر یہاں فورم میں کئی تھریڈ موجود ہیں۔ اور امت کی اس رپورٹ میں وہی بے سروپا اور زرد صحافت کا نمونہ دکھایا...
  12. نبیل

    دروپل کے لیے اردو ایڈیٹر ماڈیول

    آپ اردو ایڈیٹر ماڈیول کی urdueditor.module فائل میں سے ذیل کی لائن ڈھونڈ کر اسے ڈیلیٹ کر دیں: drupal_add_js(drupal_get_path('module', 'urdueditor') .'/js/jquery.textarearesizer.js');
  13. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    وہ ایسا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ شاتم رسول پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ اعدادوشمار بھی یہی ثابت کرتے ہیں۔ اسی لیے آئے روز کوئی نہ کوئی قتل توہین رسالت کے نام پر ہوتا رہتا ہے۔ پاکستان میں عامر چیمہ اور علم الدین جیسے مجرموں اور قاتلوں کو ہیرو بنانا ہی اس مذہبی جنونیت کا باعث بنا ہے۔ جہاں تک...
  14. نبیل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز

    شکریہ عثمان۔ پاکستان نے اچھا سکور بنا لیا ہے، اور جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی خاصی پٹائی کر دی ہے۔ آج پاکستان بہت یاد آ رہا ہے، وہاں ہر وقت سٹار کرکٹ لگا کر بیٹھا رہتا تھا۔ اب تو بس فورم پر ہی کوئی اپڈیٹ ملے تو ملے۔ :(
  15. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    ساجد، میرے پاس کوئی پوسٹ مارٹم رپورٹ تو موجود نہیں ہے، لیکن واقعاتی شہادت بھی کچھ ہنٹ‌ فراہم کرتی ہے۔ اور اس طرح کے واقعات آج سے نہیں ہو رہے بلکہ جنونیت کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ پولیس کی کسٹڈی میں تشدد کے باعث اموات روز کا معمول ہیں اور اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ فانیش کی موت پولیس کے...
  16. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    اب تک کی اطلاعات جیل حکام نے فراہم کی ہیں یا لاش کا کوئی پوسٹ مارٹم بھی ہوا ہے؟ اور لکھ کر رکھو کہ یہ کبھی بھی نہیں ہوگا کہ کیونکہ یہ 'قومی مفاد' کے خلاف ہوگا۔ اور عامر چیمہ کو بزدل کس نے کہا ہے؟ اور جرمنی والوں کو پوسٹ‌ مارٹم میں رد و بدل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں کی جیلوں میں مسلمان...
  17. نبیل

    مبارکباد قائد تحریک کی سالگرہ مبارک

    او ہو ہو ہو۔۔۔ یہ سب کچھ کب ہوا ہے؟ کیا اس کا کوئی حوالہ مل سکتا ہے؟ پلیز امت کا کوئی لنک نہ دے دینا۔ :(
  18. نبیل

    متحدہ کی آگ سے مسجد کو نقصان اور بھتہ وصولی مہم

    فرحان، آپ ایک ہی ٹیکسٹ کو ہر جگہ مختلف فونٹ سائز اور کلر کے ساتھ پوسٹ کر رہے ہیں۔
  19. نبیل

    مبارکباد قائد تحریک کی سالگرہ مبارک

    یہ اللہ تعالی سے دعائیں مانگی جا رہی ہیں یا مخالفوں پر طنز کیا جا رہا ہے؟
  20. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    فانیش مسیح کی خود کشی محض جیل حکام کی خانہ پری کی کاروائی ہے، اور باغیرت مسلمان یقیناً اس معاملے کی تحقیقات کبھی نہیں چاہیں گے، کیونکہ یہ 'قومی مفاد' کے خلاف ہے۔ لیکن جس احمق عامر چیمہ کی خود کشی اس کے پوسٹ مارٹم سے بھی ثابت ہو گئی تھی اس کو ضرور قومی ہیرو کا درجہ دینا ضروری ہے۔
Top