نتائج تلاش

  1. نبیل

    بلیک واٹر میں اردو اور پنجابی جاننے والے ایجنٹوں کی بھرتی کا انکشاف

    اگر کوئی شخص امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کر رہا ہو تو آپ کو اس کے عقائد پر زد لگانے کا حق نہیں پہنچتا۔ میں آپ کو آخری مرتبہ سمجھا رہا ہوں کہ موضوع پر رہ کر بات کیا کریں اور ذاتیات پر اترنے سے گریز کریں۔ شکریہ۔
  2. نبیل

    جملہ میں ٹیبل کیسے بنائیں؟

    آپ کو پہلے اپنی یوزر سیٹنگز میں جا کر وزی وگ ایڈیٹر منتخب کرنا ہوگا۔
  3. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    آپ کو قادیانیوں کی طرف اشارہ کرنے پر نہیں بلکہ آپ کی بیہودہ گوئی پر وارننگ دی گئی ہے۔ اور آپ اکیلے نہیں ہیں جو ہمیں قادیانیت نواز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئندہ اس قسم کا الزام عائد کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لینا۔
  4. نبیل

    کمیونیکیشن کی تاریخ :: History Of Communication

    vimeo کی میڈیا ایمبیڈنگ بھی شامل کر دی گئی ہے۔
  5. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    ہر ناحق قتل کی خبر کی طرح یہاں بھی اصل موضوع کی بجائے غیر متعلقہ بحث شروع ہو گئی ہے۔ یہ محض موضوع سے توجہ ہٹانے کا طریقہ ہے۔
  6. نبیل

    فونٹ محفل عید فونٹ

    زبردست فاتح۔ جزاک اللہ خیر۔ ماشاء اللہ بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے۔
  7. نبیل

    جملہ 1.5.11 کا اردو پیکج

    انیس، پہلے سے موجود انگریزی جملہ کو اردو میں تبدیل کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔ بہتر یہی ہوگا کہ شروع سے ہی اردو جملہ پیکج کی انسٹالیشن شروع کی جائے۔ خیال رکھیں کہ ڈیٹابیس کی collation کو utf8_unicode_ci پر سیٹ‌ کیا جائے۔ اردو جملہ کو انسٹال کرنے کے لیے براہ راست ایف ٹی پی کے ذریعے فائلیں اپنے ہوسٹ‌...
  8. نبیل

    لمحے - بصیرت افروز

    السلام علیکم، آپ دوستوں کا پسند کرنے کا شکریہ۔ بصیرت افروز ایک نہایت نفیس اور سادہ مزاج والی خاتون ہیں۔ میں انہیں بصیرت باجی کہتا ہوں۔ مجھے اتفاق سے معلوم ہوا کہ وہ شعر بھی کہتی ہیں۔ مجھے ان کی کہی ہوئی یہ غزل پسند آئی اور اسے لیے میں نے اسے یہاں پوسٹ کر دیا۔ ہو سکتا ہے کہ مجھ سے کچھ ٹائپنگ میں...
  9. نبیل

    لمحے - بصیرت افروز

    رفاقتوں کا حساب مانگیں جدائیوں کے عذاب لمحے گزر چکے ہیں جو یاد بن کر وہی پکاریں سراب لمحے مسافتوں کا طویل صحرا اور برہنہ پائی میرا مقدر میری حیات کے اس سفر میں لکھے ہیں ایسے خراب لمحے شہر دل کے ویران رستے روشن ہوئے ہیں اس کے ذکر سے عبادتوں کے ثمر کی صورت ملے ہیں شاید یہ خواب لمحے حیات...
  10. نبیل

    عید مبارک فونٹس

    شکریہ عثمان۔ ویکٹر امیجز کے ہوتے ہوئے فونٹ کی ضرورت نہیں رہتی، اگرچہ پھر بھی ایسا فونٹ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
  11. نبیل

    عید مبارک فونٹس

    ایک فونٹ اس ربط پر نظر آیا ہے۔ اس طرح کے مزید فونٹ نظر آئے تو ان کے روابط علیحدہ تھریڈ میں پوسٹ کر دوں گا۔
  12. نبیل

    عید مبارک فونٹس

    ہو سکتا ہے کہ arabsdurra پر بھی اس طرح کا کوئی فونٹ موجود ہو، لیکن وہاں کسی عربی دان ہی صحیح طور پر تلاش کر سکے گا۔
  13. نبیل

    عید مبارک فونٹس

    میں نے ابھی باسم اور عثمان رضا کی پوسٹس دیکھی ہیں۔ یہ تو بہت خوبصورت نمونے ہیں۔ انہیں ٹریس کرکے ایک فونٹ تیار کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے فونٹ کی بجائے انہی امیجز کو ویکٹر میں کنورٹ کرکے فوٹو شاپ کی ایک شیپس لائبریری بھی تیار کی جا سکتی ہے۔ اشکال پر مبنی فونٹ سے بھی بالآخر یہی کام لیا...
  14. نبیل

    عید مبارک فونٹس

    عید مبارک کا تو نہیں پتا البتہ شاکرالقادری صاحب نے رمضان فونٹ ضرور تیار کیا ہوا ہے۔ عید کے حوالے سے بھی القلم پر فونٹ کی فرمائش کی جا سکتی ہے، لیکن شاید یہ کام اتنا جلدی نہیں ہو پائے گا۔
  15. نبیل

    فونٹ القلم ٹیلی نار فانٹ

    جزاک اللہ اشتیاق۔ بہت خوبصورت فونٹ ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اردو ٹائپوگرافی پر کام روز افزوں ترقی کر رہا ہے۔
  16. نبیل

    جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

    ہمم۔۔ فرصت ملنے پر دیکھتا ہوں۔
  17. نبیل

    فانیش مسیح کی ہلاکت!

    اسی قوم میں قاری نذیر جیسے بھی چند لوگ موجود ہیں۔
  18. نبیل

    گوگل نے reCAPTCHA خرید لیا ہے!

    گوگل بلاگ پر ایک پوسٹ کے مطابق گوگل نے reCAPTCHA خرید لیا ہے جو کہ ویب سائٹس کو سپیم سے محفوظ رکھنے کا ایک نظام ہے۔ ری کیپچا میں پرانے سکین کردہ دستاویزات اور خبروں کے ٹیکسٹ کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مکمل تفصیل
  19. نبیل

    جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

    ایک بلاگ کو کسی سازش کے ثبوت کے طور پر نہیں پیش کیا جا سکتا ہے۔
Top