یورپ اب شمالی امریکہ سے زیادہ امیر ہے- عالمی کساد بازاری کا نتیجہ

نبیل

تکنیکی معاون
ایک خبر کے مطابق عالمی کساد بازاری کے نتیجے میں دنیا میں دولت کے ارتکاز میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور اب براعظم یورپ کی مجموعی دولت براعظم شمالی امریکہ کی مجموعی دولت سے بڑھ گئی ہے۔ البتہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ بدستور دنیا کا امیر ترین ملک ہے۔ امریکی ہمیشہ یورپینز کے کنزرویٹو ہونے کو حقارت سے دیکھتے آئے ہیں اور وہ خود کو ڈائنامک تصور کرتے ہیں، لیکن اسی رجعت پسندی کے باعث یورپ عالمی اقتصادی بحران کا بہتر طور پر سامنا کرنے کے قابل ہے۔

حوالہ جات:
Europe overtakes America as richest region in the world
Europe Overtakes North America as World’s Wealthiest
 
جی ہاں، rockfeller خاندان کے ہاتھ سے نکل کر rothschild کے خاندان میں واپس آگیا جو کہ آپس میں گہرے رشتہ دار بھی ہیں!

کیا اس کا یہ مطلب ہوا ہے کانے دجالی یہودی کی جیب سے نکل کر اندھے یہودی کے ہاتھ میں اگیا ہے؟
کیا روتھ چائلڈ بھی یہودی فیملی ہے؟
 
ساجد

محفلین
عارف اور ہمت ، آپ دونوں صاحبان سے ایک سوال ہے کہ اگر یہودی یا مغربی اقوام سائنس اور ٹکنالوجی کی وجہ سے ڈھیروں دولت کما کر امیر بن گئے ہیں تو ہم مسلمانوں کو کس نے اس راستے سے روکا ہے؟
کیا ہمارا یہی کام ہے کہ خود کو بہتر کرنے کی بجائے دوسروں کی ترقی پہ کڑھتے رہیں؟
ذرا تاریخ کا مطالعہ کیجئیے کہ جب مسلمان علم و فن کے ماہر تھے تو بغداد اور غرناطہ روشنیوں کے شہر تھے اور لندن و پیرس بنیادی سہولتوں سے محروم۔ کیا اسوقت یہ پیسہ دجال نہیں تھا؟ جو اب دوسروں کی تحویل میں ہے تو ہمیں دجال نظر آ رہا ہے۔
اگرچہ میرا مراسلہ موضوع سے قدرے ہٹ کے ہیں لیکن غصہ آتا ہے جب بات کو پٹڑی سے اتار کر پرانا راگ بار بار چھیڑ دیا جاتا ہے۔
 
ساجد اپ بار بار پٹڑی سے اتر جاتے ہیں;);)

میں‌نے عارف سے یہی پوچھا تھا کہ کیا دونوں‌فمیلیز یہودی ہیں‌کہ نہیں؟ کیونکہ مجھے علم نہیں
ویسے معذرت کے ساتھ یورپ بلکہ ویسٹ نے کوئی دولت سائنس اور ٹیکنالوجی سے نہیں‌کمائی۔ اپ کی غلط فہمی ہے ۔
ویسٹ نے دھونس، دھاندلی اور ظلم سے دولت کمائی ہے۔ سائنس کو انھوں نےاپنے ظلم کے لیے استعمال کیا ہے جو بجائے خود ظلم ہے

کم از کم مسلمان ایسا نہیں‌کرسکتے۔
 
ہمت بھیا ، مجھ ناچیز کی کیا مجال کہ آپ کو قائل کر سکوں۔ صرف اتنی بات کہوں گا کہ سومنات کی سترہ بار تباہی اور برصغیر پہ افغانستان کی طرف سے ہونے والے بار بار کے حملوں پہ آپ کا کیا خیال ہے؟
حضور ، دنیا ہمیشہ طاقتور کی بات مانتی ہے اور ان اقوام نے علم سے ہی طاقت حاصل کی ہے۔ جی ہاں آپ کی بات درست کہ انہوں نے ہمیں لوٹا بھی ہے لیکن یہ بھی تو دیکھئیے کہ انہوں نے اپنے علم ، ٹکنالوجی اور بہتر حکمت عملی کے زور پہ ہی یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
اور لوٹنے والے جو کچھ چھوڑ گئے ،ہم تو اتنے نااہل نکلے کہ اسی کو بیچ کر کھا گئے ۔ ان کے بنائے سب سے بڑے نہری نظام پہ فخر ،ان کی بچھائی ریلوے لائن پہ سفر لیکن ان کے اختیار کردہ ٹکنالوجی اور سائنس کے راستے سے انحراف۔ کیا خود فریبی اسی کو نہیں کہتے؟
 
بیٹا قائل وہ کرے جو دلائل دے;)

انگریزی کے فریبی پروپیگنڈے سے کوئی قائل ہوا ہے میاں؟

ظلم چاہے ڈنڈے سے کیا جاوے یا توپ چلا کر ظلم ہی ہوتا ہے اور ڈاکو کو ڈاکو ہی کہا جائے گا۔
اگر اپ کے گھر میں لوگ گھس اویں اور تمام سامان لوٹ لے جاویں‌اور ایسے نکل جاویں کہ اپ خراٹے ہی مارتے رہیں تو کیا اٹھ کر اپ ڈاکوں کے قصیدے اور کارنامے بیان کریں گے؟
کیا احمق قوم ہے۔
یہ بھی نہیں‌پتہ کہ کون لوٹ رہا ہے۔ بس یہ پتہ کہ "واہ کس صفائی سے مال دار ہوریا ہے"
 
جی بڑے میاں ، آپ نے درست فرمایا۔ اب مجھے اور کچھ نہیں کہنا کہ یہ دھاگہ اس کام کے لئیے نہیں ہے۔ آپ کا پیسٹ کردہ مراسلہ ہی آپ کی قلبی کیفیت بیان کر رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
کیا اس کا یہ مطلب ہوا ہے کانے دجالی یہودی کی جیب سے نکل کر اندھے یہودی کے ہاتھ میں اگیا ہے؟
کیا روتھ چائلڈ بھی یہودی فیملی ہے؟

وکی پیڈیا کی سائٹ آپکے پاس کیا نہیں کھلتی؟!:grin:
The Rothschild family (often referred to simply as the Rothschilds) is an international dynasty of German Jewish origin that established worldwide banking and finance operations and was ennobled by Austria and the United Kingdom.
 
arifkarim

معطل
عارف اور ہمت ، آپ دونوں صاحبان سے ایک سوال ہے کہ اگر یہودی یا مغربی اقوام سائنس اور ٹکنالوجی کی وجہ سے ڈھیروں دولت کما کر امیر بن گئے ہیں تو ہم مسلمانوں کو کس نے اس راستے سے روکا ہے؟
کیا ہمارا یہی کام ہے کہ خود کو بہتر کرنے کی بجائے دوسروں کی ترقی پہ کڑھتے رہیں؟
ذرا تاریخ کا مطالعہ کیجئیے کہ جب مسلمان علم و فن کے ماہر تھے تو بغداد اور غرناطہ روشنیوں کے شہر تھے اور لندن و پیرس بنیادی سہولتوں سے محروم۔ کیا اسوقت یہ پیسہ دجال نہیں تھا؟ جو اب دوسروں کی تحویل میں ہے تو ہمیں دجال نظر آ رہا ہے۔
اگرچہ میرا مراسلہ موضوع سے قدرے ہٹ کے ہیں لیکن غصہ آتا ہے جب بات کو پٹڑی سے اتار کر پرانا راگ بار بار چھیڑ دیا جاتا ہے۔

ہاہاہا، غصے والے انکل!
مغرب کی دولت کا انحصار انکی ٹیکنالوجی پر نہیں بلکہ انکی لوٹ مار، دوسرے اقوام کے وسائل پر قبضہ اور سونے کی جگہ نوٹ و کرنسی والے دجالی فتنہ نظام پر ہے، جسے صیہونی کنٹرول کرتے ہیں۔ یقین نہیں آتا تو یہ بچوں والی ڈاکومنٹری ہی دیکھ لو:
 
arifkarim

معطل
ہمت بھیا ، مجھ ناچیز کی کیا مجال کہ آپ کو قائل کر سکوں۔ صرف اتنی بات کہوں گا کہ سومنات کی سترہ بار تباہی اور برصغیر پہ افغانستان کی طرف سے ہونے والے بار بار کے حملوں پہ آپ کا کیا خیال ہے؟
حضور ، دنیا ہمیشہ طاقتور کی بات مانتی ہے اور ان اقوام نے علم سے ہی طاقت حاصل کی ہے۔ جی ہاں آپ کی بات درست کہ انہوں نے ہمیں لوٹا بھی ہے لیکن یہ بھی تو دیکھئیے کہ انہوں نے اپنے علم ، ٹکنالوجی اور بہتر حکمت عملی کے زور پہ ہی یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
اور لوٹنے والے جو کچھ چھوڑ گئے ،ہم تو اتنے نااہل نکلے کہ اسی کو بیچ کر کھا گئے ۔ ان کے بنائے سب سے بڑے نہری نظام پہ فخر ،ان کی بچھائی ریلوے لائن پہ سفر لیکن ان کے اختیار کردہ ٹکنالوجی اور سائنس کے راستے سے انحراف۔ کیا خود فریبی اسی کو نہیں کہتے؟

مغرب کی جس ٹیکنالوجی کے آپ قصیدے پڑھ رہے ہیں، اسکو ایک پلڑےمیں رکھیں اور دوسری طرف انسانیت کو رکھیں۔ پھر دیکھیں گے کہ ٹیکنالوجی والا حصہ بھاری ہوتا ہے یا انکی انسانیت والا! :devil:
اگر مغربی ٹیکنالوجی نے دنیا کو فائدہ دیا ہوتا تو آج دنیا کے 2 فیصد لوگ اسکے 90 فیصد وسائل پر قابض نہ ہوتے۔ اگر مغربی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کیلئے اتنی ہی محسن ہوتی تو آج ہزاروں لاکھوں مخلوقات الارض دنیا سے غائب نہ ہو جاتیں۔ اگر مغربی ٹیکنالوجی کا مقصد انسان کی زندگی کو بہتر کرنا ہوتا تو آج دنیا کے ایک تہائی غریب وسائل سے بھرپور علاقوں میں‌نہ رہتے!:grin:
یقین نہیں آتا تو خود مغربیوں کا انکشاف ہی دیکھ لو جو انہوں نے اپنے بیکار اور تباہ کن معاشی سرمایہ دارانہ نظام، سیاسی جمہوری نظام، اور غیر فطری قانونی نظام ایجاد کر نے کے بعد کیا ہے:
 
ساجد

محفلین
عارف کریم ، آپ بات کو شاید صحیح طریقہ سے سمجھ نہیں پائے۔
برادر عزیز ، بات ہو رہی تھی کہ یورپ کی اقوام مالدار ہو گئی ہیں۔ اور میں نے عرض کیا تھا کہ اگر بقول آپ کے اور ہمت بھیا کے یہ اقوام لوٹ مار کر کے بھی امیر ہوئی ہیں تو کس بل بوتے پہ ہوئی ہیں؟۔ بس اس بات کا جواب تلاش کر لیں تو معاملہ آپ کی سمجھ میں آ جائے گا۔
ویسے مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی کہ آپ نے مجھے مغرب کا قصیدہ خواں کہہ دیا ۔ محترم ، بات یہ ہے کہ تجزیہ کرنے میں غیر جانبداری کا دامن تھامے رکھنا پل صراط سے گزرنے کے برابر ہوتا ہے۔ میں نے وہی لکھا جو سچ ہے ۔ میں لیفٹ اور رائٹ کا قائل نہیں ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ جیسے دوستوں پہ میری باتیں کبھی کبھی گراں گزرتی ہیں۔ میں کسی نظام ، قوم یا شخص کی مخالفت برائے مخالفت کا قائل نہیں ہوں۔ ہر قوم میں کچھ اچھی اور بری باتیں موجود ہوتی ہیں۔ میں نے مغرب کی بری عادات و رسوم کی کبھی وکالت نہیں کی۔ بالکل اسی طرح اپنی قوم کی غفلت ، جہالت اور کھسیانے پن پہ بھی میں پردہ نہیں ڈال سکتا۔
امریکہ کی پاک افغان پالیسی ہو یا پھر ڈرون حملوں میں بے گناہوں کا مارا جانا ، میرے مراسلات اس بات کا ثبوت ہیں کہ میں نے اس کو باقاعدہ "بدمعاشی" کے نام سے لکھا ہے۔لیکن بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ ہم اس ظلم کا شکار کیوں ہیں؟۔ جواب سادہ سا ہے کہ ہمارے پاس وہ ٹکنالوجی اور علمی و فنی استعداد نہیں ہے کہ ہم امریکہ کو آنکھ دکھا سکیں۔ غور کیجئیے کہ آپ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن پھر بھی وہی ، دجال ، وسائل پہ قبضہ اور یہودیوں کی چالبازیوں سے آگے نہیں سوچ رہے۔
محترم ، ذرا سوچئیے کہ ان طعنوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔ بقول آپ کے ان کی لوٹ مار سے بچنا اور اپنے وسائل کو ان سے بچانا ہے تو تب بھی ہمیں سائنس اور ٹکنالوجی کا ہی سہارا لینا ہو گا۔اور ہم مسلمانوں کا یہ عالم ہے کہ اپنی زمین سے معدنیات نکالنے اور اپنی ریفائنریوں کی صفائی تک کے لئیے ہم انہی "لٹیروں" کے محتاج ہیں۔
آپ نے بات کو پلٹا کر دوسرا رخ دیا تھا تو میں نے یہ مراسلہ تحریر کیا۔ اب میں ، اپنے پہلے وعدہ کی تجدید کرتے ہوئے، اس موضوع پہ کچھ نہیں لکھنے والا۔
 
بھائی ہم ظلم کا شکار ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہیں، بلکہ اس نظام پر چلنے کی وجہ سے ہیں‌جسکی فطرت میں‌کوئی تک نہیں بنتی۔ اب دیکھیں ہمارے پاس ایٹم بم ہیں جو کہ واحداسلامی ریاست کے پاس ہیں۔ اسکے باوجود امریکی بلیک واٹر پاکستان میں‌آپریٹ کر رہے ہیں۔ کیا جدید اسلحہ سازی کرنے سے دشمن آپکے ملک کا پیچھا چھوڑ دیتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ دشمن آپکی ٹیکنالوجی یا ہتھیار سے متاثر نہیں ہوتا بلکہ اس "ذہنیت و شعور" کو استعمال کرتا ہے جو قوم کی اکثریت میں ہوتی ہے۔ کیا انگریز نے انڈیا فتح تلوار سے کیا تھا؟ جی نہیں بلکہ ہندوستانیوں کو یہ یاد دلا کر کیا تھا کہ وہ "ایک" نہیں ہیں بلکہ مختلف مذاہب میں بٹی قومیں ہیں۔ اسی طرح چین پر مغرب کا قبضہ انکو افیون کا عادی بنا کر کیا گیا تھا۔۔۔۔ اسمیں ٹیکنالوجی کا کوئی دخل نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم سے پہلے جاپان مغرب کی ٹکر کی ٹیکنالوجی رکھتا تھا۔ جنگ ہارنے کے بعد ذر خرید غلام بن گیا۔ یعنی آپ ان اقوام کے ساتھ ٹیکنالوجی ہوتے ہوئے بھی مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ انکی طاقت ذہن میں ہے نا کہ ٹیکنالوجی میں!
 
جو بات اہم ہے وہ یہ کہ لوگ ویلیوز کی پہچان کریں
اگرظلم ہے تو وہ ظلم ہی رہے گا۔ مظلوم کو معطون کرنے کے بجائے ظالم کو معطون کرنا چاہیے پھر اگر ظالم کی پہچان ہوجاوے تو ظلم کی روک بھی ہوسکتی ہے ترکیبیں بھی نکل سکتی ہے۔ مگر اگر ظلم کو ایمبریس کرلیا تو جانو خود ظالم ہوگئے پیارے۔
 
ساجد

محفلین
عالمی کساد بازاری کے اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ سورس کا یہ اقتباس بھی قابل غور ہے۔
The drop in wealth isn't entirely a result of the financial crisis -- money has been shifting around for other reasons too. As BCG says in a statement accompanying the report, "stung by losses and scandals, clients shifted their assets to basic, low-margin investments."

"A lot of investors withdrew money, some to settle debts and some to shift money into assets deemed less risky -- such as real estate or gold," Ludger Kübel-Sorger, director of BCG in Frankfurt, said.
 
Top