نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    شکریہ یوسف بھائی ! بہت نوازش!! اللہ خوش رکھے!
  2. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    نوازش سروش بھائی ! بہت بہت شکریہ! اللہ آپ کو شاد آباد رکھے۔ آمین
  3. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    بہت شکریہ فہد ! بہت بوازش! ویب گاہ کے بارے میں شاید آپ ٹھیک کہہ رہے ہوں ۔ اب جو چیزیں ہماری زندگی کا جزو لاینفک بن گئی ہیں ان کا تذکرہ شاعری میں بھی ضرور نظر آئے گا ۔ بس یہی بات ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    بہت بہت شکریہ لئیق بھائی! نوازش ہے آپ کی ۔ شعر فہمی کے بارے میں آپ انکسار سے کام لے رہے ہیں ۔ ایسی بھی کوئی بات نہیں ۔ ہم جانتے ہیں آپ کو۔ ماشاء اللہ آپ سخن فہم بھی ہیں اور سخن گو بھی ہیں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    بالکل بھی نہیں بھائی! لیکن جیسا دوسرے مصرع میں عرض کیا کہ آپ جیسا کوئی آشنا مانع حرب رہا ۔ :):):) داد کا بہت شکریہ ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
  6. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    بہت شکریہ جناب! نوازش ہے آپ کی! اللہ سلامت رکھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    دیکھیے کیا معجزہ ہوتا رہا

    نوید بھائی، چونکہ بات استعارے اور علامت کے ضمن میں ہورہی تھی اس لئے میں نےاقبال کے اس شعر کو ایک نکتہ بیان کرنے کے لئے بطور مثال استعمال کیا تھا ۔ اگر یہ شعر میرا یا آپ کا ہوتا تو اس کے دولخت ہونے میں کسی کو ذرہ برابر شبہ بھی نہ ہوتا ۔ دونوں مصرعوں کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے ۔ کہیں کوئی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    مسیحا مجھے کیا دیتا ہے

    محفل میں خوش آمدید عنایت بھائی! آپ ارشاد فرمائیے کہ کس قسم کی رہنمائی درکار ہے ۔ مندرجہ ذیل ربط پر کلک کیجئے اور ایک نئی لڑی بنا کر جو سوال پوچھنا ہے بلا تکلف پوچھئے ۔ موجود اراکین میں سے کوئی نہ کوئی ان شاءاللہ فوری طور پر آپ کی مدد کو پہنچے گا ۔ تجاویز، آراء و مسائل
  9. ظہیراحمدظہیر

    موجِ شرابِ عشق پہ ڈولے ہوئے سخن

    بہت بہت شکریہ خالد بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  10. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    آداب خلیل بھائی ! نوازش! مجھے بہت خوشی ہے کہ غزل آپ کو پسند آئی ۔ اللہ آپ کا ہر روز روزِ عید اور ہر شب شبِ برأت بنائے ! آمین :):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: جل بجھے ہم تو ہوا ایک زمانہ واقف

    قطعہ جل بجھے ہم تو ہوا ایک زمانہ واقف واقعہ اپنے بکھرنے کا سبھی نے دیکھا لوگ پتھر تھے یا پھر ہم تھے شہاب ثاقب ٹوٹ کر گرنے سے پہلے نہ کسی نے دیکھا ظہیر احمد ۔۔۔۔ ۲۰۰۵
  12. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: حوصلہ قافلے والوں کا بڑھاتے رہنا

    قطعہ حوصلہ قافلے والوں کا بڑھاتے رہنا منزلیں دور ہیں قدموں کو ہلاتےرہنا میں حدی خواں ہوں مرا کام صدائیں کرنا میری آواز میں آواز ملاتے رہنا ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔ تاریخ نامعلوم
  13. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: ہر لمحہ زہرِ نو کوئی پی کر دکھائے تو

    قطعہ ہر لمحہ زہرِ نو کوئی پی کر دکھائے تو مر مر کے شہرِ ہجر میں جی کر دکھائے تو اپنے ہی ہاتھوں اپنا کلیجہ کیا ہے چاک چارہ گری کرے ، کوئی سی کر دکھائے تو ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔ نومبر ۲۰۱۳
  14. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا کیا کہوں میں ، دشمنوں میں آشنا میرا بھی تھا اجنبی بیگانہ تیری آشنائی کر گئی اک زمانہ تھا ، زمانہ آشنا میرا بھی تھا ہاں یہی کوئے خرابی ، ہاں یہی دہلیزِ عشق لاپتہ ہونے سے پہلے یہ پتہ میرا بھی تھا ریزہ ہائے خوابِ الفت چننے والے دیکھنا! اِن شکستہ آئنوں...
  15. ظہیراحمدظہیر

    دیکھیے کیا معجزہ ہوتا رہا

    نوید بھائی ، تشریح بالکل ٹھیک ہے ۔ اس کے لئے دس میں سے دس نمبر آپ کے اور دو نمبر خوش خطی کے مستزاد! :) لیکن آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ یہ دونوں مصرعے کہ بظاہر دولخت نظر آتے ہیں ان میں کیا ربط ہے ؟ عشق کے امتحانوں اور ستاروں کا آپس میں بھلا کیا تعلق ہے ؟! :):):) یا پھر یہ شعر کہتے وقت اقبال...
  16. ظہیراحمدظہیر

    موجِ شرابِ عشق پہ ڈولے ہوئے سخن

    ہا ہا ہاہا! بہت خوب! اعجاز بھائی ،تسنیم کے ساتھ زنجبیل آئے گا تو پھر سونٹھ کے نہیں بلکہ مشروب کے معنی ہی دے گا ۔ تسنیم ، کوثر ، زنجبیل اور سلسبیل سب جنت کے مشروبات ہی کے نام ہیں ۔ اگر آپ کو زنجبیل پسند نہیں تو یہاں سلسبیل پڑھ لیجئے ۔ :):):) ویسے ادرک کا جوشاندہ بھی کیا چیز ہے ! میرا خیال ہے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    مسیحا مجھے کیا دیتا ہے

    ویسے یہ غزل میکشؔ ناگپوری کی ہے اور ان کے مجموعۂ کلام ’’بادۂ نو‘‘ میں شامل ہے ۔ اور یہ مجموعہ ای۔بک کی شکل میں بزمِ اردو لائبریری پر موجود ہے ۔اور اپنے اعجاز عبید صاحب ہی اس ای۔بک کے پبلشر بھی ہیں ۔ عنایت صاحب نے غلطی سے اس غزل کو یہاں عنایت کردیا ہے ۔ داد میکش صاحب کے لئے تھی ، عنایت صاحب کے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    مسیحا مجھے کیا دیتا ہے

    یعنی عمران بھائی ، بہ الفاظِ دیگر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔ منھ میرا شاعر کی طرف ، میں پیچھے سامعین کے ، واہ واہ ! واہ واہ ! :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    موجِ شرابِ عشق پہ ڈولے ہوئے سخن

    بہت بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب آپ کا بھی ! :):):)
Top