عاطف بھائی آپ کی اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کچھ اور عرض کروں گا ۔ اصولِ قافیہ میں کئی داخلی تضادات موجود ہیں ۔ اردو عروض کی بنیاد لفظوں کی ادائیگی پر ہے ان کی کتابت پر نہیں یعنی تقطیع ملفوظی ہے مکتوبی نہیں ۔ اس کے بر عکس قافیے کے معاملے میں ایک مکتبہء فکر ایک عرصے تک مکتوبی اصول پر قائم رہا ہے ۔...