نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    یہ مرا غم کسی صورت نہیں گھٹنے والا

    اس داد پر تو داد بنتی ہے وارث صاحب قبلہ ! کیا بات ہے آپ کے پیرایہء اظہار کی ! داد بھی حسبِ شعر دی ہے! :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

    بہت بہت شکریہ احبابِ کرام ! قدر افزائی پر آپ سب کا بہت ممنون ہوں ! اللہ آپ لوگوں کو شاد وآباد رکھے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    نظم: راز از سحرش سحر

    سحرش سحر صاحبہ ! بزمِ سخن میں خوش آمدید! آپ کی اس نثری نظم میں اچھے خاصے ٹائپو ہیں یا پھر املا کا مسئلہ ہے ۔ براہ ِ کرم درست کرلیجئے یا پھر مدیر صاحبان سے کہہ کر درست کروالیجئے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    نہ سیم و زر نہ گہر بیچ کر ادا ہوگا

    بہت شکریہ تابش بھائی! آپ ہمیشہ ہی عزت افزائی کرتے ہیں ! بہت ممنون ہوں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    نہ کوئی باد نما تھا نہ ستارہ اپنا

    آداب تابش بھائی! بہت نوازش! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے !
  6. ظہیراحمدظہیر

    نانگا پربت؟

    بالکل ننگا پیر دیکھنے کا تو کبھی اتفاق نہیں ہوا لیکن نیم ننگے پیر تو سندھ میں بھی بہت ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کراچی کا منگھا پیر بھی ہم نے دیکھا ہوا ہے ۔ :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    نانگا پربت؟

    سید صاحب اب یہ مت کہیئے گا کہ فتاویٰ عالمگیری آپ کی نظر سے نہیں گزری ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    نانگا پربت؟

    اس طرح کے سوالوں کی اصل اور نستعلیق صورت کچھ یوں ہوتی ہے : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام بیچ اس مسئلے کے ۔ :):):) چونکہ آپ نے اس طرح احتراما نہیں پوچھا تو عین ممکن ہے کہ علماء اس لڑی کی طرف نہ آئیں ۔ سو فی الحال مجھ جیسے غیرعلماء کی رائے پر ہی اکتفا کرنا ہوگا ۔ میرے خیال میں اس سوال کا تعلق...
  9. ظہیراحمدظہیر

    چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

    جیسا کہ پہلےعرض کیا : معیاری تلفظ تو چھے ہی ہے لیکن بعض لوگ اسے امالے کے ساتھ بھی بولتے ہیں ۔ جیسا کہ فاتح بھائی اور سید صاحب نے بھی لکھا ۔ یہ علاقائی تلفظ ظاہر ہے کہ معیاری تلفظ سے ہٹ کر ہے ۔ عوامی تلفظ ہے ۔ اسی لئے زبان کے تلفظ کا ایک معیار ہونا ضروری ہے ۔ عام طور پر اہلِ زبان کے تلفظ اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    بہبودِ آبادی

    ہاہا ہا ہا ہا !!!!! کیا شگفتہ شگفتہ باتیں کرتے ہیں آپ امجد بھائی ! نہ ہوئے آپ ہمارے محلے کے ورنہ آپ سے خاصی گپ شپ رہتی ۔ :):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

    ’’چھ‘‘ بطور ایک مرکب حرف تو اسی طرز پرآواز دیتا ہے جیسے دیگر مرکب حروف یعنی بھ ، پھ، تھ ، ٹھ وغیرہ ۔ مرکب حرف ( اصل حرف +ھ) کی آواز اصل حرف کے مخرج سے بالکل ہی قریب ہوتی ہے ۔ بس اس کی ادائیگی میں ذرا بھاری پن اور آخر میں ایک ذرا جھٹکا سا ہوتا ہے ۔ عدد ۶ کی لفظی صورت بھی ’’چھ‘‘ ہے لیکن...
  12. ظہیراحمدظہیر

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    وارث بھائی بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ آپ بچوں کے ادب کے حوالے سے کچھ کام کر چکے ہیں ااور اس کا ذوق رکھتے ہیں ۔ بد قسمتی سے ہمارے یہاں بچوں کے ادب پر معیاری کام کم ہی ہوا ہے ۔ کاش آپ جیسے اہلِ علم و فن اس پر سنجیدگی سے سوچیں اور اسے کچھ نہ کچھ آگے بڑھاتے رہیں ۔ اپنے ذاتی تجربے اور مشاہدات کی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محفل میں دس کامیاب سال ایک یادگار

    ہا ہا ہا ہا ہا ہا!!! کیا شگفتہ تحریر ہے !!! آپ کے اس لفظی خاکے پر ہم بھی اپنے دستخط کئے دیتے ہیں ۔ ایک سو ایک فیصد متفق! :):):)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

    عرفان بھائی پھر یہ کتاب تو بالکل مدد نہیں کرے گی ۔ آپ ’’ فنِ لجاجت‘‘ نامی کتاب کا مطالعہ کریں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے

    بہت شکریہ ریحان ! نوازش!! اللہ خوش رکھے!! سلام ہے ان کی ہمت کو ! میری مراد تناسب سے تھی کہ ہزاروں لاکھوں غزلوں کے ذخیرے میں اس وزن میں نسبتاً کم ہی غزلیں ملتی ہیں ۔ خیر ، فرق تو اس سے پڑتا نہیں کوئی ۔ ویسے تابش بھائی کی بات درست ہے کہ مصرع کے آخر میں آکر زبان کچھ لڑکھڑا سی جاتی ہے اس میں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے

    علامہ اقبال کے بارے میں پڑھا تھا کہ بچپن ہی سے بہت موزوں طبع تھے اور اس ضمن میں ان کے کئی واقعات بھی ہیں ۔ ان کے اسکول میں ایک استاد بہت طویل قد کے ہوا کرتے تھے اور کچھ سخت گیر بھی تھے۔ بچوں نے ان کا نام ماسٹر جھنڈے خاں رکھا ہوا تھا ۔ ماسٹر صاحب نے شاید ایک روزکسی بات پر اقبال کی پٹائی وغیرہ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے

    بہت شکریہ فہد! خوشی ہے کہ آپ کو پسند آئی ! اللہ آپ کو خوش رکھے اور کامیاب انسان بنائے ! آمین فہد بھائی ، یہ غزلوں کا قصہ بہت عجیب ہے ۔ بلا مبالغہ درجن بھر ڈائریاں ہیں کہ جن میں میرے اپنےا شعار ، دوسروں کی شاعری ، نثرپارے ، روزنامچے اور دیگر الابلا لکھا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ ان گنت چھوٹے بڑے پرزے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے

    ہا ہا ہا اہا ہا ۔ ابھی ابھی یہی بات میں نے پوچھی ہے آپ سے ۔ میں اور آپ ایک ہی وقت میں لکھ رہے تھے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے

    جی ہاں تابش بھائی ۔ رمل مثمن سالم مخبون بہت ہی قلیل الاستعمال ہے اردو میں ۔ اور شاید فارسی میں بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔ یہ بتائیے کہ پڑھنے میں کیسا ہے یہ وزن ۔ کچھ روانی ہے یاآخر مین سانس پھول جاتی ہے؟ :):):)
Top