مجھے اس میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی ریحان ۔
ویسے بھی میرا عمومی اصول یہی ہے کہ شعر کی مجموعی خوبصورتی کو ہر چیز پر فوقیت حاصل ہے ۔ یعنی اگر خیال اچھا ہے ، بندش اچھی ہے تو پھر چھوٹے موٹے عیب کو نظرانداز کردیا جانا چاہئے ۔ میری رائے میں شعر گوئی اور تخلیق کا عمل تسکین بخش اور باعثِ شرح قلب ہونا...