نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    بہبودِ آبادی

    :):):) یہ مولوی برکت بچوں میں برکت کے قائل نہیں لگتے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    'منھ' یا 'منہ'

    ناصر محمود صاحب، معاملہ مذکورہ پر اس بات سے کوئی اثر نہیں پڑتا کہ کون سی زبان زیادہ قدیم ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب ہندی الفاظ کو عربی؍فارسی حروفِ تہجی میں لکھا جائے گا تو ایک سے زیادہ املا کا پیدا ہوجانا عین ممکن ہے ۔ اپنی سمجھ (یعنی سماعت) کے مطابق ہندی اصوات کو عربی؍فارسی رسم الخط میں ڈھالنے ہی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

    بہت شکریہ فرقان! یہ تو بہت آسان ہوگیا ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
  4. ظہیراحمدظہیر

    ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

    لیکن میرے ساتھ ایسا ہونا ممکن نہیں تابش بھائی ۔ میں نے تو ابھی تک اپنا پاکستانی شناختی کارڈ رکھا ہوا ہے ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح و تنقید (غزل 47)

    امان بھائی ، جیسا کہ ریحان اور تابش صاحبان نے کہا ہے یہ قوافی ٹھیک نہیں ہیں ۔ ان میں اختلافِ روی ہے ۔ لیکن دوسری بات یہ ہے کہ اب جدید شعراء کی ایک کثیر تعداد اس طرح کے قوافی عام استعمال کر رہی ہے اور امر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔میری رائے میں نظریہء ضرورت کے تحت قافیہ کے کچھ نئے اصول و...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

    عرفان سعید، خیریت تو ہے ۔ خدانخواستہ کیا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟! :):):) اگر کہیں سے پی ڈی ایف یا کوئی اور ڈیجیٹل فارمیٹ مل جائے تو مجھے بھی بتائیے گا ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    دعا درخواست برائے دعا.

    اللہ کریم ورحیم انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں اور انہیں ہمیشہ تندرستی سے مالامال رکھیں ۔ آمین ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    'منھ' یا 'منہ'

    ابو ہاشم صاحب آ پ نے ایک دلچسپ مسئلے پر قلم اٹھایا ہے ۔ لیکن آپ کی یہ بات درست نہیں کہ ’’منھ‘‘ کا ایک نیا املا سامنے آرہا ہے ۔ منہ ہندی کا لفظ ہے اور اردو میں شروع ہی سے اس کے تین املا ملتے ہیں ۔ منہ ، منھ اور مونھ ۔ چونکہ اردو کا رسم الخط بنیادی طور پر عربی ہے اس لئے ابتدائی دور کی اردو میں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محفل میں دس کامیاب سال ایک یادگار

    صد کلمہء تحسین و تشکر سعود بھائی آپ کے لئے! ان دس سالوں میں کتنے بال سفید ہوئے ، اس پر ذرا سفید روشنی ڈالئے گا ۔ :):):)
  10. ظہیراحمدظہیر

    نہ سیم و زر نہ گہر بیچ کر ادا ہوگا

    نہ سیم و زر نہ گہر بیچ کر ادا ہوگا وفا کا قرض ہے ، سر بیچ کر ادا ہوگا زمیں کا قرض ہے جتنا مری اڑانوں پر غرورِ بازو و پر بیچ کر ادا ہوگا چکانے نکلا ہوں میں کاسۂ گدائی لئے جو قرض کاسۂ سر بیچ کر ادا ہوگا لبوں سے حرفِ محبت بہ لہجۂ تسلیم متاعِ قلب و جگر بیچ کر ادا ہوگا ہے یرغمالِ ضرورت جو...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے

    یہ غزل ایک بہت ہی شاذ بحر میں ہے ۔ اردو شاعری میں یہ وزن خال خال ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ اس وزن میں دو تین غزلیں اور ہیں اور اس عہد کی یادگار ہیں کہ جب میں بحروں کے ساتھ تجربات کررہا تھا ۔ شاید آپ احباب کو ایک آدھ شعر پسند آجائے ۔ اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے خود فریبی کا ستم دل...
  12. ظہیراحمدظہیر

    نہ کوئی باد نما تھا نہ ستارہ اپنا

    نہ کوئی باد نما تھا نہ ستارہ اپنا رہنما کوئی اگر تھا تو یہ رستہ اپنا زندگی گزری تضادات سے لڑتے لڑتے فیصلے سارے تھے اوروں کے ، طریقہ اپنا بے سلیقہ تو نہیں ، بے سروسامان سہی دست و بازو کو بنائیں گے وسیلہ اپنا مان کرمشورے اپنوں کے اٹھایا ہے قدم دیکھئے اب کیا نکلتا ہے نتیجہ اپنا ڈر تو لگتا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید و اصلاح (غزل 46)

    آپ کے اس مراسلے کے بعد دیگر مراسلہ جات غور سے دیکھے ہیں ۔ پہلے سرسری سا گزر گیا تھا ۔ سچی بات یہ ہے اس شعر کی سب سے آخری صورت ہی درست ہے کہ معنی خیز ہے اور ابلاغ بھی ہورہا ہے ۔ اس سے پہلے کی تمام صورتیں مبہم بدرجہء مہمل تھیں ۔ میری رائے میں اس آخری صورت ہی کو رکھئے ۔ امان بھائی ، ایک مشورہ بے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید و اصلاح (غزل 46)

    بعض تراکیب میں ہوسکتا ہے ۔ لیکن جس طرح سے امان بھائی نے یہاں استعمال کیا ہے اس کا مطلب ساتھ یا مع ہی ہوگا ۔ بہ چشم کا مطلب آنکھ کے ساتھ ہی ہو تا ہے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید و اصلاح (غزل 46)

    بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا لوگ آسان سمجھتے ہیں سخن داں ہونا :):):) معذرت کے ساتھ ! امان بھائی برا مت مانئے گا بس بے ساختہ یہ لبوں پر آگیا تو آپ کی دریا دلی کی نذر کردیا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید و اصلاح (غزل 46)

    اچھی غزل ہے ! اور اس پر سیر حاصل گفتگو بھی ہو چکی ۔ بس مطلع کے دوسرے مصرع کی طرف توجہ دلاؤں گا ۔ یہ معنوی لحاظ سے درست نہیں ۔ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ میری چشمِ نم میں اشکِ خونیں آئے ۔ لیکن مصرع کا مطلب یہ ہے کہ اشکِ خونیں چشمِ نم کے ساتھ آئے ۔ ’’بہ‘‘ کا مطلب ساتھ یا ہمراہ ہوتا ہے ۔ جبکہ یہاں...
  17. ظہیراحمدظہیر

    نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

    نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا وہ ذاتِ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سایۂ نخلِ ثمر بار نہیں آیا پھر

    نوازش تابش بھائی !! بہت بہت شکریہ قدر افزائی کے لئے!! سرِ تسلیم خم ہے ۔ان شاءاللہ جلد جلد لگانے کی کوشش کروں گا ۔ اور ویسے بھی اب آپ ڈی ایس پی بن گئے ہیں تو آپ کے حکم سے سرتابی ممکن ہی نہیں ۔ :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    یہ مرا غم کسی صورت نہیں گھٹنے والا

    یہ مرا غم کسی صورت نہیں گھٹنے والا ناخدا تھا مری کشتی کو اُلٹنے والا لذتِ درد کا موسم بھی کبھی بدلا ہے؟ ابرِ غم سر سے یہ برسوں نہیں چھَٹنے والا چھوڑ کر دیکھ تو احساس کا دامن اے دل غم رہے گا نہ کوئی جاں سے لپٹنے والا راہِ تسکین پہ لے آئی تمنا مجھ کو زندگی بھر بھی سفر اب نہیں کٹنے...
Top